یہاں شترگربہ در آیا ہے، نظم میں اول تا آخر ضمیر ایک ہی رکھنی ہوتی ہے۔ کر دو گے کی بجائے کر دے گا ہونا چاہیے۔
یہاں ’’پڑے‘‘ غالباً کتابت کی غلطی ہے، اسے درست کرلیں، فرق پڑا ہونا چاہیے۔
پری رو کے بجائے پری وش زیادہ مانوس صفت ہے، اس لیے اس کا استعمال بہتر رہے گا۔
واسطے کی ے کا اسقاط اچھا نہیں...