نتائج تلاش

  1. محمد احسن سمیع راحلؔ

    آزادنظم: ہے میرا مایۂ زریں!

    اچھی نظم ہے فاخر، اچھا خیال ہے ۔۔۔ اور طوالت بھی عین مناسب ہے۔ ایک دو نکات دیکھ لیں، شاید نظم میں مزید نکھار آ جائے۔ ان تین لائنوں میں بے جا تعقید محسوس ہوتی ہے۔ اگر اسی ہیئت میں بھی برقرار رکھنا چاہیں تو ’’میرا نقشِ ہستی‘‘ درست نہیں ہوگا، یہاں میرے ہونا چاہیے۔ شامیں جمع ہے، پھر اس کے ساتھ...
  2. محمد احسن سمیع راحلؔ

    شہر اور مادری زبان بتائیں اور مادری زبان میں کوئی شعر شیئر کریں

    آبائی شہر: شہرِ غریب پرور ۔۔۔ کراچی، عروس البلاد (ہائے یہ عروسہ اب بیوہ ہو چکی :( ) حال مقیم: الخرطوم مادری زبان: اردو شعر: اردو ہے جس کا نام، ہمیں جانتے ہیں داغؔ ’’سارے جہاں‘‘ میں دھوم ہماری زباں کی ہے!
  3. محمد احسن سمیع راحلؔ

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    اسے مصرع بنانا تھوڑی کہیں گے :) تین چار فارسی الفاظ کو زبردستی کسرۂ اضافت سے جوڑ دیا جائے کسی وزن میں تو ایک مہمل مگر موزوں عبارت بن جائے گی بس :) ویسے یہ اتنا مشکل بھی نہیں ۔۔۔ کوشش کر کے ایسا شعر کہا جا سکتا ہے جس میں کوئی دیسی لفظ نہ ہو، صرف فارسی عربی کے الفاظ ہوں۔ پھر ٹیکنیکل بنیادوں پر یہ...
  4. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ’’گجل‘‘: اردو شاعری کی ایک نئی صنفِ سخن ۔۔۔ از سرور عالم راز سرورؔ

    ’’گجل‘‘: اردو شاعری میں نئی صنفِ سخن از سرور عالم راز سرورؔ اس مضمون کا موضوع وہ نئی صنفِ سخن ہے جو پچھلے کئی سالوں سے غزل پر ’’چھاپہ مار کر‘‘ اس کے ہمہ گیر سایہ تلے اپنی اصل شکل و صورت چھپانے کی کوشش کرتی رہی ہے۔ اس خفیہ کاروائی کے پس منظر میں یہ جذبہ کارفرما نظر آتا ہے کہ چونکہ یہ نام نہاد...
  5. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: صرف دھرتی پہ نہیں، نیل گگن سے آگے...

    بہت شکریہ وارث بھائی ۔۔۔ آپ کی جانب سے پذیرائی میرے لیے کسی سرمائے سے کم نہیں۔ جزاک اللہ۔
  6. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ایک تاریخ مقرر پہ تو ہر ماہ ملے عمیر نجمی

    اللہ اللہ ۔۔۔ نجانے کس خیال میں لکھ دیا ۔۔۔ ویسے ان پر ماشاءاللہ خدا کی اتنی رحمت ہے ۔۔۔ مرحوم تو ہو ہی گئے نا :)
  7. محمد احسن سمیع راحلؔ

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    اگر ہمیں خود فارسی آتی تو کیا غالبؔ لے مصرعے کا ’’کوور‘‘ لینا پڑتا :)
  8. محمد احسن سمیع راحلؔ

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے۔ آمین
  9. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: صرف دھرتی پہ نہیں، نیل گگن سے آگے...

    محض آپ کی کسرِ نفسی اور اعلیٰ ظرفی ہے میرے بھائی ۔۔۔ اللہ پاک آپ کو ہنستا بستا آباد رکھے۔ آمین۔
  10. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: صرف دھرتی پہ نہیں، نیل گگن سے آگے...

    بہت شکریہ برادرِ عزیز ۔۔۔ آپ کی محبت کا مقروض ہو گیا ہوں۔ جزاک اللہ۔
  11. محمد احسن سمیع راحلؔ

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    یہ ذکرِ خیرِ پاپوشِ مبارک یوں بھی ہوتا ہے یہی کھا کھا کے اکثر لوگ یاں انسان بنتے ہیں :)
  12. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: صرف دھرتی پہ نہیں، نیل گگن سے آگے...

    بہت شکریہ بھائی عبدالرؤف ۔۔۔ متشکرم از صمیمِ قلب ۔۔۔ جزاک اللہ
  13. محمد احسن سمیع راحلؔ

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    اس کے مرتکب ہم تھے ۔۔۔ اور وہ خالص تک بندی تھی، کوئی مطلب تلاش کرنے والا اپنی ذمہ داری پر ایسا کرے :) ع۔گر نہیں ہیں مرے اشعار میں معنی نہ سہی :)
  14. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: صرف دھرتی پہ نہیں، نیل گگن سے آگے...

    بہت شکریہ احمد بھائی ۔۔۔ میرے پاس اس بھرپور داد پر سپاس گزاری کے لیے الفاظ نہیں۔ جزاک اللہ۔
  15. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اصلاح درکار ہے

    یہ واضح نہیں ہوتا کہ یہاں محبوب کے لیے اپنی چاہت کا تذکرہ ہے یا خود کے لیے محبوب کی چاہت۔ زیادہ بہتر یہ ہوگا کہ خود کے لیے محبوب کی چاہت کا تذکرہ کیا جائے۔ اس صورت میں چاہتوں میں کے بجائے چاہتوں سے کہنا زیادہ مناسب رہے گا۔ مطلب اس کے ہی شہر میں اس کے منہ پر مکر جائیں کہ اس کو نہیں جانتے! یہ کیا...
  16. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اصلاح درکار ہے

    ضروری نہیں کہ عروضی نقشہ بتائیں ۔۔۔ کوئی ملتا جلتا مشہور شعر بھی بتا سکتے ہیں۔
  17. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اصلاح درکار ہے

    یہی تو گزارش کی تھی کہ جہاں تک سیکھ چکے ہیں کچھ اس کے بارے میں بتائیے۔ مثلا اس کلام کے لیے کون سی بحر منتخب کی گئی ہے؟
  18. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اصلاح درکار ہے

    یہ بتائیے کہ آپ کو بحر، اوزان وغیرہ کا اندازہ ہے؟
  19. محمد احسن سمیع راحلؔ

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    یہ جوتیاں تو سب ہی کھاتے ہیں اس جہاں میں ہے کوئی دوسرا یاں، چکھا ہو جس نے پائپ؟ :)
Top