نتائج تلاش

  1. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اصلاح فرما دیں اساتذہ

    آپ کی بات درست ہے، تاہم کبھی کبھار حرف کی نشست ایسی ہوتی ہے کہ اسقاط اتنا ناگوار محسوس نہیں ہوتا۔
  2. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اصلاح فرما دیں اساتذہ

    یہ تو مجھے بھی نہیں معلوم کیونکہ میں نے کبھی اپنا نام ٹیگ نہیں کیا :) پتہ نہیں میرے اسمِ مستخدم میں تشدید کیوں در آئی تھی، غالباً اس لیے ٹیگ کرنے میں مشکل ہوتی ہے سب کو۔
  3. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اصلاح فرما دیں اساتذہ

    تابش بھائی نے جن نکات کی نشاندہی کی، ان کی بابت میری ناچیز رائے حسبِ ذیل ہے۔ ۱۔ خوشنما کی الف کا اسقاط یقیناً تکنیکی اعتبار سے غیر مستحسن ہے مگر اس مقام پر مجھے تو اتنا برا نہیں لگا کہ روانی کچھ خاص متاثر نہیں ہو رہی، اس لیے میں نے اعتراض بھی نہیں کیا۔ ۲۔ او عجلت میں ہمارے عمجی تلفظ کے حساب سے...
  4. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اصلاح فرما دیں اساتذہ

    آپ نے نجانے کن محمد سمیع صاحب کو ٹیگ کر دیا ہے :) یہ جو دو حضرات ہیں، محمد احسن اور محمد سمیع کے نام سے ۔۔۔ کسی دن غلطی سے لاگ ان کر بیٹھے تو اتنے سارے نوٹیفیکشنز دیکھ کر مستقل لاگ آؤٹ کر بیٹھیں گے :)
  5. محمد احسن سمیع راحلؔ

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    نئی آبادیاں جنگل میں جا بسائیں کیا؟ کہ ہر پلاٹ ہے زیرِ نگینِ کنٹونمنٹ
  6. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح

    یقین تو ہے ہی شک کی ضد، پھر یقین کا اظہار کرنے کے بعد بے شک کہنا غیر ضروری نہیں؟؟؟ اگر یہ حیاتِ امن و اماں ہے تو اس کی وضاحت آپ کے ذمے رہی ... ورنہ حیات کے بعد کاما لگا دیں.
  7. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اے چاند میرے گھر میں کسی شب اتر کے دیکھ

    پاؤں کا یہ تلفظ اتنا اچھا نہیں، پا+اوں کے بجائے مجھے پاں+و زیادہ فصیح لگتا ہے. یہاں اسی وزن میں پیروں لایا جاسکتا ہے. مطلع کا پہلا مصرع کافی جاندار ہے، میرے خیال میں اس پر اس سے بہتر گرہ لگ سکتی ہے. تھوڑی اور فکر کر کے دیکھیں. دوسرا شعر اچھا ہے.
  8. محمد احسن سمیع راحلؔ

    بار یادوں کا ہی سجاد اٹھا لاتے ہو

    خشبو کے لیے رواں کہنا شاید مناسب نہ ہو. رواں کو رچی یا بسی کیا جا سکتا ہے، وزن کا مسئلہ نہیں ہوگا. لیکن اصل مسئلہ دونوں مصرعوں کے ٹینسسز کا گڑبڑانا ہے. پہلے مصرعے میں ماضی قریب کا صیغہ استعمال ہوا ہے جبکہ دوسرے میں فعل حال ہے. شترگربہ در آیا ہے. دوسرے مصرعے کو اگر یوں کر دیا جائے؟ اور اک تم...
  9. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ’’گجل‘‘: اردو شاعری کی ایک نئی صنفِ سخن ۔۔۔ از سرور عالم راز سرورؔ

    وہی مضمون ذہن میں تھا، اسی لیے آپ کو ٹیگ کرنے کا خیال آیا :)
  10. محمد احسن سمیع راحلؔ

    پردے میں دل کی بات بتانے کے واسطے : غزل براہ اصلاح

    الحمدللہ آپ سب کی دعاؤں کے طفیل اب ٹھیک ہوں اور معمولاتِ زندگی معمول پر آگئے ہیں مجھے تو ٹھیک لگ رہے ہیں۔ رکھنا چاہیں تو رکھ لیں ۔۔۔ آج کل کئی نوجوان شعرا کے اشعار میں اس طرح کے جدید محاورے پڑھنے کو ملتے ہیں ۔۔۔ مجھے تو ان میں کچھ سپاٹ پن محسوس ہوتا ہے۔ ہو سکتا ہے نوجوان آڈینس کو پسند...
  11. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اے چاند میرے گھر میں کسی شب اتر کے دیکھ

    دوسرے مصرعے میں پہ پھر کا تنافر اچھا نہیں لگتا ۔۔۔ خمار کے بجائے یہاں سرور زیادہ مناسب رہے شاید۔ علاوہ ازیں ’’ایک لمس‘‘ کے بعد ’’ہی‘‘ بھی ضرور آنا چاہیے کیونکہ ایک یہاں مراتِ لمس کی تحدید کے لیے نہیں استعمال ہو رہا۔ مطلع کیوں چھوڑ دیا؟
  12. محمد احسن سمیع راحلؔ

    پردے میں دل کی بات بتانے کے واسطے : غزل براہ اصلاح

    صحبتوں مجھے اتنا اچھا نہیں لگا، یہاں صحبت واحد ہی ہونا چاہیے۔ رہتا ہوں میں بزرگوں کی صحبت میں رات دن؟ مجھے تو پہلے مصرعے کے دونوں آپشن کچھ خاص نہیں لگے۔ دوبارہ فکر کیجیے۔ لگتا ہے عشق و محبت کے باب میں اربابِ لغت کو ایک نیا محاورہ شامل کرنا پڑے گا ’’بلاک کر دینا‘‘ :) جوئے شیر کے بجائے شیر...
  13. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اس غزل کی اصلاح فرمائیں

    جب خورشید رکھا ہوا ہے تو پھر اندھیرا کیونکر ہے؟ ویسے مجھے ذاتی طور پر یہ لگ رہا ہے اکثر مصرعوں میں ردیف کو ’’رکھے ہوئے ہوں‘‘ ہونا چاہیے۔ ہجر چہرے پر کیسے جچ سکتا ہے بھائی؟؟؟
  14. محمد احسن سمیع راحلؔ

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    فہیم صاحب، شعر کے آخری حرف سے سلسلہ آگے بڑھانا ہے، یعنی آپ کو یہاں ن سے شعر عطا کرنا تھا
  15. محمد احسن سمیع راحلؔ

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    نہیں، طوفان کی آمد کا اندیشہ نہیں کوئی ذرا ویک اینڈ پر مصروف ہیں خدمت میں بیگم کی :)
  16. محمد احسن سمیع راحلؔ

    آزادنظم: ہے میرا مایۂ زریں!

    اس لائن کو "نہیں کچھ بھی، نہیں کچھ بھی" کرلیں تو کیسا رہے گا؟ پہ کی ضرورت نہیں، یہاں "پر" وزن میں آجائے گا.
  17. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اس غزل کی اصلاح فرمائیں

    غالب کی استعمال کردہ مانوس بحریں از محمد ریحان قریشی
  18. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اس غزل کی اصلاح فرمائیں

    اماں، کہاں ان شاذ بحروں کے چکر پڑ رہے ہو! آخر کوئی تو وجہ ہوگی نا کہ اس قسم کی بحریں اردو میں مقبول عام نہیں ہو سکیں. مطلع ہی اتنا کھینچ تان کے وزن میں آتا ہے. پیدا کی الف گرانی پڑ رہی ہے، پیارے کی ی یائے مخلوط ہوتی ہے، مگر اس کو "پ+یا+رِ" تقطیع کرنا پڑ رہا ہے!!! بحر مضارع میں ہی لکھنا ہے تو...
  19. محمد احسن سمیع راحلؔ

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    اس درد کے درمان سے گھبرائیے مت آپ واللہ بہت ارزاں ہے یہ نسخۂ دیسی :)
Top