نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    آخری دفعہ کیا پکایا یا کھایا تھا؟

    تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ سرینام ، ٹوباگو اور ٹرینیڈاڈ کے علاقوں میں مٹن کا لفظ ان معنوں کے ساتھ ہندوستانی ہی اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ انیسویں صدی کے وسط میں ہندوستان سے بہت سارے لوگوں نے تاج برطانیہ کے زیرِ انتظام ان کالونیوں میں ہجرت کی یا زبردستی مزدوری کی غرض سے لے جائے گئے اور پھر وہیں آباد...
  2. ظہیراحمدظہیر

    آخری دفعہ کیا پکایا یا کھایا تھا؟

    ایک زبان کے لفظ کا کسی دوسری زبان میں جاکر معنی بدل لینا تو عام بات ہے۔ بیف اور مٹن کے الفاظ ظاہر ہے کہ انگریز ہی برصغیر میں لائے ۔ معلوم ہوتا ہے کہ انیسویں صدی کے آخر میں مٹن کا لفظ برصغیر میں چھوٹے گوشت یا چھوٹے کا گوشت کے لیے مستعمل ہوچکا تھا ۔ کیوں مستعمل ہوگیا یہ معلوم نہیں ۔غالباً اس...
  3. ظہیراحمدظہیر

    نا آشنا سا دیکھتا ہوں بام و در کو میں

    یہ عدو کا تیرِ نظر آپ کے دل کے پار کیوں ہورہا ہے ؟!اس تناظر میں عدو کا محل ہے یا محبوب کا؟ محبوب کو دشمنِ جاں ، دشمنِ ایمان ، دشمنِ ہوش وغیرہ تو کہا جاتا ہے لیکن سیدھا سیدھا عدو ؟
  4. ظہیراحمدظہیر

    یہ آرزو تھی: ہم اور بلبلِ بے تاب گفتگو کرتے

    تو بس یہ طے ہوا کہ آپ کو ایک ڈائری کی ضرورت ہے ۔ مصروفیات کے دوران ہی سہی لیکن کچھ نہ کچھ لکھتی رہیے ۔ جب وقت ملے تو نوک پلک سنوار کر اردو محفل میں سپردِ قارئین کردیجیے ۔ اللّٰہ بھلا کرے گا۔ :)
  5. ظہیراحمدظہیر

    قدر تو تب کریں جب ہاتھ آئے ۔ وقت جاتا کہاں ہے یہ آج تک پتہ نہیں چلا۔ :D

    قدر تو تب کریں جب ہاتھ آئے ۔ وقت جاتا کہاں ہے یہ آج تک پتہ نہیں چلا۔ :D
  6. ظہیراحمدظہیر

    گیلی ہے یا سوکھی؟!

    گیلی ہے یا سوکھی؟!
  7. ظہیراحمدظہیر

    اتوار بازار میں صنفی امتیاز کو شدید دھچکا

    یادش بخیر ، اتوار بازار تو سنڈے کے سنڈے ہم بھی جایا کرتے تھے لیکن اس زمانے میں اتوار بازار کے اطوار ایسے نہیں تھے کہ دکانداروں کو مشتری ہشیار باش کے بینر لگانا پڑیں۔ موجودہ صورتحال میں یہ انتباہ درست معلوم ہوتا ہے۔ خریدار کی جیب اگر دکاندار سے پہلے ہی کوئی اور صاف کرجائے تو پھر یہ اتوار بازار...
  8. ظہیراحمدظہیر

    اتوار بازار میں صنفی امتیاز کو شدید دھچکا

    بہت عمدہ! بہت ہی شگفتہ اور فرحت افزاتحریر ہے ، احمد بھائی ۔ آپ کےمخصوص انداز کا نپا تلا فکاہیہ! اچھے شگفتہ نگار کی یہی خصوصیت ہوتی ہے کہ روز مرہ زندگی کے عام سے واقعات کو اپنے متبسم عدسے کی مدد سے دیکھ کر اپنی نوکِ قلم سے وہ وہ پہلو گدگداتا ہے کہ قارئین گرانیِ روز و شب کو ہلکا محسوس کرنے...
  9. ظہیراحمدظہیر

    قطر میں ورلڈ کپ کا آغاز شاندار افتتاحی تقریب ۔

    یعنی اگر قطر کا قطر معلوم ہوجائے تو ورلڈ کپ کے قطر کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    قطر میں ورلڈ کپ کا آغاز شاندار افتتاحی تقریب ۔

    ورلڈ کپ کا قطر اندازاً کتنا ہوگا؟
  11. ظہیراحمدظہیر

    ویسےمعان بھائی نے ذبح تو اسمٰعیل کو بھی کردیا ہے لیکن میرٹھ کی سالمیت زیادہ ضروری تھی ۔ :)

    ویسےمعان بھائی نے ذبح تو اسمٰعیل کو بھی کردیا ہے لیکن میرٹھ کی سالمیت زیادہ ضروری تھی ۔ :)
  12. ظہیراحمدظہیر

    درد کے دن بھی کسی طور گزر جائیں گے

    واہ واہ! بہت خوب! کیا اچھے اشعار ہیں !سلامت رہیں ! ؎ ہم اگر خواب نہ دیکھیں گے تو مر جائیں گے کیا بات ہے ! کیا خوب کہا ہے! بزمِ سخن میں بارِ دگر خوش آمدید ، نمرہ صاحبہ! بزم میں آپ کی کمی محسوس کی گئی ۔ امید ہے آپ گاہے گاہے تشریف لاتی رہیں گی اور اپنی نظم و نثرسے نوازتی رہیں گی۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    بلبل نے آشیاں جو چمن سے اٹھا لیا اس کی بلا سے بوم بسے یا ہُما رہے

    بلبل نے آشیاں جو چمن سے اٹھا لیا اس کی بلا سے بوم بسے یا ہُما رہے
  14. ظہیراحمدظہیر

    یہ آرزو تھی: ہم اور بلبلِ بے تاب گفتگو کرتے

    یہ تحریر پڑھ کر آپ ہی کا فقرہ دہرانا پڑ رہا ہے۔ زبردست پر بہت ساری زبریں! بہت ہی خوبصورت، مختصر لیکن جامع تحریر ہے ۔ لاجواب! یہ تو ہوئی تحسین ۔ تنقیص یہ ہے کہ اگر آپ کے قلم سے اس قسم کی تحریر صادر ہوسکتی ہے تو پھر قارئین کو اب تک محروم کیوں رکھا گیا ہے؟ خواہرم ، اس سے پہلے کہ میں نیرنگ خیال کو...
  15. ظہیراحمدظہیر

    عاطف بھائی ، یہ شرط تو لازمی ہے ورنہ تو مغزماری کا ایک دن اور بڑھ جاتا ۔

    عاطف بھائی ، یہ شرط تو لازمی ہے ورنہ تو مغزماری کا ایک دن اور بڑھ جاتا ۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    دست صیاد بھی عاجز ہے ، کف گلچیں بھی بوئے گل ٹھہری نہ بلبل کی زباں ٹھہری ہے

    دست صیاد بھی عاجز ہے ، کف گلچیں بھی بوئے گل ٹھہری نہ بلبل کی زباں ٹھہری ہے
  17. ظہیراحمدظہیر

    کاش ہفتہ کے بعد ہشتہ بھی ہوا کرتا ۔کچھ وقت مل جاتا دو چار کام کرنے کو ۔

    کاش ہفتہ کے بعد ہشتہ بھی ہوا کرتا ۔کچھ وقت مل جاتا دو چار کام کرنے کو ۔
  18. ظہیراحمدظہیر

    اقبال اورمسجدِ قرطبہ ٭ ڈاکٹر رؤف پاریکھ

    بہت اچھا تنقیدی مضمون ہے ۔ پڑھوانے کے لیے بہت شکریہ ، تابش بھائی ۔ اردو شاعری کے بے شمار شائقین و قارئین کی طرح مسجدِ قرطبہ میری بھی پسندیدہ ترین نظموں میں سے ہے ۔ اس نظم میں اقبالؔ اپنے فکر و فن کی بلندیوں پر نظر آتے ہیں ۔اس نظم کی شعریت اور اس کے مضمون کی آفاقیت کے قائل تو اقبالؔ کے...
  19. ظہیراحمدظہیر

    اپنی پسند کا ایک شعر۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔

    آپا ، یہ میرا مزاحیہ پسندیدہ شعر ہے ۔ :) ویسےایک اور مستری نے اس شعر کا دوسرا مصرع یوں لکھا ہے ۔ بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں" دھی۔ دا ۔وَر" پیدا
  20. ظہیراحمدظہیر

    معان بھائی ، لگتا ہے لنچ سے عین پہلے کا کیفیت نامہ ہے یہ ۔ آپ میرٹھی کی "ی" کھاگئے! :)

    معان بھائی ، لگتا ہے لنچ سے عین پہلے کا کیفیت نامہ ہے یہ ۔ آپ میرٹھی کی "ی" کھاگئے! :)
Top