نتائج تلاش

  1. شہزاد وحید

    آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

    ایک جملہ ہے اس فلم میں جس کی بنا پر شیعہ حضرات نے کافی احتجاج کیا ہوگا۔ فلم کا منظر ہے کہ ایک صاحب شادی دفتر جاتے ہیں اور اپنی بیٹی کے لیئے کسی ایسے لڑکے کی ڈیمانڈ کرتے ہیں جو کہ سیّد ہو لیکن اہل سنت ہو۔ بس یہ جملہ لگتا ہے اس احتجاج کا باعث "سیّد ہو لیکن اہل سنت ہو"
  2. شہزاد وحید

    آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

    پاکستانی فلم Bol دیکھی۔ کچھ لوگوں کو یہ فلم پسند نہیں آئی، پتہ نہیں کیوں نہیں پسند آئی۔ مجھے تو بہت اچھی لگی۔ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جاتا ہے جب اندر کا انسان کُھل کر سامنےآجاتا ہے۔ دین اور تہذیب کا باتیں اس وقت تک ہی بھلی لگتی ہیں جب تک پیٹ بھرا ہوا ہو۔ خالی پیٹ کا انسان مجرم بھی...
  3. شہزاد وحید

    آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

    Inside Man دیکھی۔ ایک کامیاب بینک رابری کا قصہ ہے لیکن درحقیت کسی دوسرے مقصد کو حاصل کرنے کے لیئے یہ بینک رابری کا ڈرامہ رچایا گیا تھا۔
  4. شہزاد وحید

    آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

    Earth دیکھی۔ تقسیم کے و قت کے حالات کی منظر کشی کی گئی ہے جب محبتوں کے رخ بدل گئے تھے اور دوست دشمن بن گئے تھے۔
  5. شہزاد وحید

    آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

    Black Lagoon نامی پچیس اقساط پر مشتمل سیریز دیکھی۔ زبردست ترین ایکشن سیریز ہیں۔ ڈائیلاگز کچھ زیادہ ہی بولڈ ہیں لیکن ایکشن بہت ہی کلاس کا ہے۔ اس سیریز کے مرکزی کردار جو کہ تعداد میں چار ہیں اور کام کے لحاظ سے قزاق۔ لاگُون کمپنی کے نام سے غیر قانونی اشیاء کی ڈلیوری کا کام کرتے ہیں۔ ان کے کلائنٹس...
  6. شہزاد وحید

    مبارکباد عید مبارک

    میری اور میرے فرشتوں کی طرف سے سب کو بہت بہت عید مبارک :)
  7. شہزاد وحید

    آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

    Water for Elephants دیکھی. اس فلم کی کہانی ایک ناول سے اخذ کی گئی جس کا نام بھی Water for Elephants ہی ہے. کہانی ایک یونیورسٹی گریجویٹ کی ہے جو ایک حادثے میں اپنے والدین کو کھو دیتا ہے اور اسے پتہ چلتا ہے کہ اس کے والدین نے اس کے لئیے کچھ نہیں چھوڑا، گھر بھی نہیں. قسمت اسے ایک سرکس کا حصہ بننے...
  8. شہزاد وحید

    آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

    Thor دیکھی. کافی فلمی سی فلم ہے. ایک لمبا تڑنگا جاندار شاندار خوبصورت قسم کا بھورا ہیرو، سونے پہ سہاگا یہ کہ دوسری دنیا سے آیا ہوا اور جناتی طاقتوں سے لبریز، زمینی نوخیز حسینہ کی گاڑی سے دو بار ٹکر، کچھ ہی لمحوں میں پیار ویار، نوخیز حسینہ کی اس بھی زیادہ نوخیز ریسرچ اسسٹنٹ، جنابِ ہیرو کی کچھ...
  9. شہزاد وحید

    آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

    نئی فلموں کے لیئے اور پرانی فلموں کے لیئے (نئی بھی مل جاتی ہیں)
  10. شہزاد وحید

    آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

    A History of Violence دیکھی. اپنے نام کی طرح واقعی اس میں وائلنس حد سے زیادہ بھرا پڑا ہے. کمزور دل حضرات تو اسے بلکل دیکھنے سے گریز کریں. بظاہر ایک سادہ لوح انسان لیکن درحقیقت ماضی کا ایک سیریل کلر، اس کا ماضی اس کے حالیہ پر سکون زندگی میں آڑے آ جاتا ہے.
  11. شہزاد وحید

    مبارکباد برے-کنگ نیوز

    جیتنے کی نہیں ہارنے کی :)
  12. شہزاد وحید

    آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

    In America دیکھی. کافی سلو پیس کی فلم ہے لیکن پھر بھی دلچسپ ہے. ایک مختصر آئرش فیملی کی کہانی ہے جو امریکہ میں شفٹ ہو کر اپنے شب و روز گزارنا شروع کرتی ہے.
  13. شہزاد وحید

    آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

    شاید نئے ڈائریکٹر کی وجہ سے فلم کو لوگوں نے زیادہ پسند نہیں کیا. اور سٹوری کے بارے یہ کہ اگر یہ فلم سیریز کا حصہ نہ ہوتی تو اتنی کامیاب نہ ٹھہرتی. پچھلی کہانی سے منسلک ہونے کی وجہ سے اور پانویں فلم کی آمد کی اطلاع نے اس فلم کی دلچسپی کو ضائع ہونے نہیں دیا.
  14. شہزاد وحید

    مبارکباد برے-کنگ نیوز

    آپ نے دو ہزار مراسلات کا مرحلہ چار سال میں طے کیا. میں لگتا ہے چھ سال میں طے کروں گا. :)
  15. شہزاد وحید

    آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

    Pirates of the Caribbean: On Stranger Tides دیکھی. سیریز میں اس کا نمبر چوتھا ہے اور سیریز میں ایک اچھا اضافہ ہے. پانچویں کا انتظار ہے اب جو کہ اگلے ایک دو سال میں متوقع ہے.
  16. شہزاد وحید

    آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

    Fast Five دیکھی. یار ڈرامہ فلموں میں لاکھ اداکاری کے جوہر بھرے پڑے ہوں لیکن ایکشن فلم کا اپنا ہی ایک مزہ اور وہ بھی جب ایک اچھی ایکشن فلم ہوں.
  17. شہزاد وحید

    آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

    Aarakshan دیکھی. اس فلم کے لئیے اگر زبردست کا لفظ استعمال کیا جائے تو غلط نہ ہوگا. بہترین فلم ہے. تعلیم کو آج جس طرح سے کارپوریٹ انڈسٹری بنا دیا گیا ہے اس سسٹم کے منہ پر طماچہ ہے یہ فلم.
  18. شہزاد وحید

    آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

    Ronin دیکھی. 90s کی ایکشن فلم ہو اور ٹھا ٹھا نہ ہو. یہ کیسے ہو سکتا ہے. اور اوپر سے ہیرو ہو رابرٹ دی نیرو.
  19. شہزاد وحید

    آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

    The Cement Garden دیکھی. اچھی ڈرامہ فلم ہے. کہانی کا اقتباس ایک ناول سے لیا گیا ہے بلکہ پوری فلم کی کہانی ہی ناول کی کہانی پر مبنی ہے اور کہانی کو صحیح فلما لینا دراصل فلم کی کامیابی کا سبب بنتی ہے.
Top