چھوٹا منہ بڑی بات، اگر ہم اپنے ارد گرد رہنے بسنے والوں، سرِ راہ ملنے والوں کو بڑی نہ سہی کسی چھوٹی مشکل میں دیکھ کر ان کی مدد کرنے کی کوشش کریں تو شاید معاشرے میں بہت بڑی تبدیلی آجائے۔ اور اگر ہم یہ سوچنے لگ گئے کہ ہمارے اس ایثار سے معاشرے میں کون سا انقلاب آجائے گا تو پھر ہم تماشائی ہی رہیں گے۔