نتائج تلاش

  1. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی سلام: سلام اے شہِ ہدیٰ سلام اے مہِ عرب

    دادا مرحوم کا ہدیۂ سلام بحضور سرورِ کونینﷺ سلام اے شہِ ہدیٰ سلام اے مہِ عرب ملا خدا سے ہے مجھے جو بہرۂ سخن وری تو پیش کر رہا ہوں میں یہ ہدیۂ ثنا گری تو سرگروہِ انبیاء تو نازشِ پیمبری رخِ سخن تری طرف کہوں میں ہو کہ با ادب سلام اے شہِ ہدیٰ سلام اے مہِ عرب حبیبِ ربِ دوجہاں نبی آخر الزماں تمہاری...
  2. محمد تابش صدیقی

    غزل: کسی کو کیسے بتائیں ہم اتنے کاہل ہیں

    سب سے پہلے تو اساتذہ اور شعراء سے معذرت، کہ اپنی اس بے تکی سی تک بندی کو قابلِ اصلاح نہیں سمجھتا. لہٰذا اصلاحِ سخن میں پوسٹ نہیں کیا. :) اس کو پہلے یہاں پوسٹ کر چکا ہوں. کسی کو کیسے بتائیں ہم اتنے کاہل ہیں زبان کھول نہ پائیں ہم اتنے کاہل ہیں پتہ تو چل ہی گئی آپ کو ردیف اس کی تو آگے خود ہی...
  3. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نعت: کیا رونقِ محفل تھی کل رات جہاں میں تھا

    امیر خسرو کی مشہور نعت کی ردیف "شب جائے کہ من بودم" کے اردو ترجمہ "کل رات جہاں میں تھا" پر دادا مرحوم کی ایک نعت احبابِ محفل کی خدمت میں کیا رونقِ محفل تھی کل رات جہاں میں تھا اک ہستی کامل تھی کل رات جہاں میں تھا آسودگی دل تھی کل رات جہاں میں تھا جاں فائزِ منزل تھی کل رات جہاں میں تھا ہاں دید...
  4. محمد تابش صدیقی

    تاسف لیاقت آباد میں کار پر فائرنگ، معروف قوال امجد صابری جاں بحق

    لیاقت آباد 10 نمبر کے قریب گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں معروف قوال امجد صابری جاں بحق ہوگئے جب کہ گاڑی میں سوار مزید ایک شخص زخمی ہوگیا عباسی شہید اسپتال میں اسسٹنٹ پولیس سرجن ڈاکٹر روحینہ کے مطابق امجد صابری کو جب لایا گیا تو وہ ہلاک ہو چکے تھے امجد صابری کی بھانجی کے مطابق امجد...
  5. محمد تابش صدیقی

    قطعہ : تماشہ: انور مسعود

    تماشہ تفریح و تفنن کی محافل نہ سجاؤ ٹی وی پہ خرافات کا میلہ نہ لگاؤ یہ ماہِ مبارک ہے عبادت کا مہینہ اس ماہِ مبارک کو تماشہ نہ بناؤ انور مسعود
  6. محمد تابش صدیقی

    کلیاتِ میر * اینڈرائڈ ایپ

    الحمد للہ! "شاعرِ مشرق" اور "دیوانِ غالب" اینڈرائڈ ایپ کے بعد اس سلسلے کی تیسری اور اہم کڑی میر تقی میر کے کلام پر مشتمل اینڈرائڈ ایپ "کلیاتِ میر" بھی تیار ہو گئی ہے. اس ایپ میں میر کی غزلوں کے 6 دیوان اور رباعیات موجود ہیں. اس کے علاوہ ایپ میں فونٹ سیلکشن ڈال دی ہے. اور باقی دونوں ایپس میں بھی...
  7. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نعتِ رسولِ مقبولؐ: وہ حسنِ مکمل، پیکرِ الفت، خلقِ مجسم کیا کہیے

    دادا مرحوم کا ایک نذرانۂ عقیدت بحضور سرورِ کونینﷺ وہ حسنِ مکمل، پیکرِ الفت، خلقِ مجسم کیا کہیے محبوبِ خدا مطلوبِ جہاں وہ ذاتِ مکرم کیا کہیے وہ صورتِ انور صلِّ علیٰ وہ گیسوئے پُر خم کیا کہیے اک صبحِ درخشاں کا منظر اک شام کا عالم کیا کہیے افلاک پہ غلماں حور و ملک اور فرش پہ آدم کیا کہیے...
  8. محمد تابش صدیقی

    میر کیا پیام و سلام ہے موقوف

    کیا پیام و سلام ہے موقوف رسمِ ظاہر تمام ہے موقوف حیرتِ حسنِ یار سے چپ ہیں سب سے حرف و کلام ہے موقوف روز وعدہ ہے ملنے کا لیکن صبح موقوف شام ہے موقوف وہ نہیں ہے کہ داد لے چھوڑیں اب ترحم پہ کام ہے موقوف پیشِِ مژگاں دھرے رہے خنجر آگے زلفوں کے دام ہے موقوف کہہ کے صاحب کبھو بلاتے تھے سو وقارِ...
  9. محمد تابش صدیقی

    ساغر صدیقی ہم فقیروں سے گفتگو کر لو

    آبِ انگور سے وضو کر لو دوستو! بیعتِ سبو کر لو گُر بتا دیں گے بادشاہی کے ہم فقیروں سے گفتگو کر لو ان سے ملنا کوئی محال نہیں ان سے ملنے کی آرزو کر لو دو قدم رائیگاں ہوئے تو کیا دو قدم اور جستجو کر لو جشنِ رازِ حیات میں ساغرؔ چار دن تم بھی ہاؤ ہُو کر لو ساغرؔ صدیقی
  10. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نعتِ رسولِ مقبولﷺ: اوجِ فلک پہ مہرِ درخشاں تمہیں سے ہے

    دادا مرحوم کے گلہائے عقیدت بحضور سرورِ کونینﷺ اوجِ فلک پہ مہرِ درخشاں تمہیں سے ہے یہ بزمِ ماہ و انجمِ تاباں تمہیں سے ہے بطنِ صدف میں گوہرِ رخشاں تمہیں سے ہے ابرِ کرم ہو قطرۂ نیساں تمہیں سے ہے فرشِ زمیں پہ خلقتِ انساں تمہیں سے ہے دو روزہ زندگی کا یہ ساماں تمہیں سے ہے بوئے گل و نسیم...
  11. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی غزل: نکالو بزم سے تم حاشیہ نشینوں کو٭ نظرؔ لکھنوی

    دادا مرحوم کی ایک غزل احبابِ محفل کے ذوق کی نذر: نکالو بزم سے تم حاشیہ نشینوں کو تو ہم بھی جمع کریں پھر تماشہ بینوں کو سمجھ حقیر نہ تو بوریہ نشینوں کو اتار لیتے ہیں یہ عرش کے مکینوں کو کسی طرح بھی وہ اپنا نہ بن سکا اب تک کہ آزما تو لیا ہم نے سو قرینوں کو شریکِ سازشِ دریا جو ناخدا بھی رہے تو...
  12. محمد تابش صدیقی

    آج پھر بجٹ تقریر ہے ۔۔۔

    یہ تحریر گذشتہ برس بجٹ کے موقع پر لکھی تھی۔ آج پھر بجٹ تقریر ہے۔ آج پھر ساری قوم ٹی وی، ریڈیو کے سامنے بیٹھی ہو گی۔ آج پھر سرکاری ملازمین تنخواہوں میں اضافے کی خوشخبری کے منتظر ہوں گے۔ آج پھر گاڑی خریدنے کے خواہشمند، گاڑی پر ڈیوٹی کم ہونے کے منتظر ہوں گے۔ آج پھر مزدور کم سے کم اجرت بڑھنے کے...
  13. محمد تابش صدیقی

    صلائے عام ہے سخن ورانِ محفل کے لئے

    ابھی ابھی یہ اطلاع نظر سے گزری، تو سوچا محفل میں موجود شعراء اور خاص طور پر نوآموز شعراء کے لئے ایک اچھا موقع ہے.
  14. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی غزل: ہر متاعِ زندگی پر اف مٹا جاتا ہے دل٭ نظرؔ لکھنوی

    ددا مرحوم کی ایک غزل احبابِ محفل کی نذر: ہر متاعِ زندگی پر اف مٹا جاتا ہے دل بہرۂ عقبیٰ سے بے بہرہ ہوا جاتا ہے دل زندگی سے زندگی بھر پھر مٹایا کیجئے ایک ہی لحظہ میں وہ فتنہ اٹھا جاتا ہے دل یہ اگر سچ ہے تو پھر ویرانیوں کا کیا سبب سنتے ہیں ہم مستقر تیرا کہا جاتا ہے دل عاقبت اندیش کی نا عاقبت...
  15. محمد تابش صدیقی

    دیوانِ غالب * نسخۂ اردو ویب * اینڈرائڈ ایپ

    علامہ اقبال کے کلام پر مشتمل ایپ "شاعرِ مشرق" بنانے پر جہاں احباب کی طرف سے بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی، دعاؤں اور نیک خواہشات سے نوازا گیا۔ وہیں مختلف تجاوز اور آراء سے بھی نوازا گیا۔ ان میں سے ایک تجویز دیوانِ غالب کو ایپ کی صورت میں پیش کرنے کی بھی تھی۔ لہٰذا اردو ویب لائبریری پر موجود نسخہ...
  16. محمد تابش صدیقی

    لمعاتِ نظر ٭ نعتیہ مجموعۂ کلام ٭ نظرؔ لکھنوی

    الحمد للہ! آج سے تقریباً تین ماہ پہلے دادا مرحوم محمد عبد الحمید صدیقی (نظرؔ لکھنوی) کے مطبوعہ نعتیہ کلام "لمعاتِ نظر" کو برقیانے کا فیصلہ کیا۔ اور الحمد للہ تین ماہ سے کم کے مختصر عرصہ میں یہ کام پایۂ تکمیل تک پہنچ گیا ہے۔ یہ سراسر اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم ہے کہ مجھ گنہگار سے اتنا بابرکت کام...
  17. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نعت: لے کے نامِ خدا گرم گفتار کر توسنِ فکر اے شاعرِ خوش نوا

    دادا مرحوم کے گلہائے عقیدت بحضور سرورِ کونینﷺ لے کے نامِ خدا گرم گفتار کر توسنِ فکر اے شاعرِ خوش نوا جذبۂ شوق و جوشِ عقیدت سے لکھ نعتِ سرکارِ طیبہ شہِ دوسرا سارے عالم میں تھی جہل کی تیرگی روحِ انساں سکوں سے تھی ناآشنا پھیلی صلِّ علیٰ ہر طرف روشنی بدرِ کامل وہ جب جلوہ گستر ہوا نورِ ایماں سے...
  18. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نعت: تضمین: صلی اللہ و علیہ و سلم

    دادا مرحوم کی نعتیہ تضمین بر نعت: صلی اللہ و علیہ و سلم زخمی دل کا پنبۂ مرہم نامِ پاکِ سرورِ عالمؐ از اعجازِ نامِ مبارک سلسلۂ غم درہم برہم ذاتِ محمدؐ ذاتِ مکرم اسمِ محمدؐ اسمِ اعظم صلی اللہ علیہ و سلم صلی اللہ علیہ و سلم رہبر ہے وہ کل عالم کا منصب اس کا ختمِ نبوت راہنمائے جادہ و منزل اس کا...
  19. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی غزل: دل ہے کہ اس نے سیکڑوں فتنے اٹھائے ہیں٭ نظرؔ لکھنوی

    دادا مرحوم کی ایک غزل احباب کی خدمت میں: دل ہے کہ اس نے سیکڑوں فتنے اٹھائے ہیں ہم ہیں کہ اس کو سینے سے پھر بھی لگائے ہیں ہنس کر بروئے بزم غمِ دل چھپائے ہیں چہرے پہ ہم خوشی کا ملمع چڑھائے ہیں ایماں کی قوتوں نے دیا ہے مجھے ثبات جب راہِ حق میں میرے قدم ڈگمگائے ہیں غم بجھ گئے ہیں اور تمنا چمک...
  20. محمد تابش صدیقی

    گرمی۔۔۔

    صبح صبح فیس بک پر گرمی زدہ پوسٹس کی بھرمار دیکھ کر سوچ رہا تھا کہ لوگوں کو زیادہ ہی گرمی لگ رہی ہے۔ پھر دفتر کے لئے نکلا تو چودہ طبق روشن ہو گئے. سوچا کہ دفتر پہنچ کر، اے۔ سی۔ آن کر کے، ذرا سکون لے کر میں بھی گرمی کی گواہی پوسٹ کر دوں گا۔ اتنے میں کورال چوک پر زیرِ تعمیر انٹر چینج کے پاس سے...
Top