نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    یہ دل درگاہِ الفت ہے یہاں نذرانے آتے ہیں

    میرا شعر: روایت ہے یہی مے خانۂ اقدارِ دنیا کی پرانے ٹوٹ جائیں تو نئے پیمانے آتے ہیں آپ کی تجویز: روایت ہے یہی کیا زندگی کے بادہ خانے کی پرانے ٹوٹنے پر ہی نئے پیمانے آتے ہیں ؟ سرور بھائی ، اقدار کا لفظ ہی تو اس شعر کا کلیدی لفظ اور بنیادی خیال ہے ۔ واضح طور پر اس شعر میں یہ خیال باندھا گیا ہے کہ...
  2. ظہیراحمدظہیر

    یہ دل درگاہِ الفت ہے یہاں نذرانے آتے ہیں

    میرا شعر: کوئی تو بات ہوتی ہے تبھی تو بنتی ہیں باتیں زمانے کے لبوں پر کب یونہی افسانے آتے ہیں آپ کی تجویز: کوئی تو بات ہے یارو کہ رُسوائے محبت ہوں! زمانے کے لبوں پر یونہی کب افسانے آتے ہیں؟ سرور بھائی ، آپ کے مجوزہ مصرع نے تو شعر کا مطلب ہی یکسر بدل دیا۔ یہ تو ایک بالکل ہی دوسرا مضمون ہوگیا۔...
  3. ظہیراحمدظہیر

    یہ دل درگاہِ الفت ہے یہاں نذرانے آتے ہیں

    کبھی مہمیز ہو کر دشمنی ٹھوکر لگاتی ہے کبھی دیوار بن کر سامنے یارانے آتے ہیں آپ کی اس بات سے متفق ہوں کہ اس شعر کا لب و لہجہ اور آہنگ بقیہ اشعار سے مختلف ہے ۔ لیکن غزل کی صنف شاعر کو اتنی آزادی تو دیتی ہے کہ وہ مختلف انداز اور لب و لہجے کے اشعار ایک ہی غزل میں جمع کرسکے۔ ویسے یہ بہتر ہوتا کہ میں...
  4. ظہیراحمدظہیر

    یہ دل درگاہِ الفت ہے یہاں نذرانے آتے ہیں

    میرا شعر: نجانے کون سی منزل ہے یہ سودائے الفت کی دوانے شہر بھر کے اب مجھے سمجھانے آتے ہیں آپ کی تجویز: الٰہی ! کون سی منزل ہے یہ سودائے اُلفت کی؟ کہ دُنیا بھر کے دیوانے مجھے سمجھانے آتے ہیں سرور بھائی ، مصرعِ اول میں نجانے کو الہٰی سے بدلنے کا جواز اور اس کے پسِ پردہ کارفرما اگر کوئی اصول ہے تو...
  5. ظہیراحمدظہیر

    یہ دل درگاہِ الفت ہے یہاں نذرانے آتے ہیں

    میرا شعر: ہزاروں غم محبت کے مرادیں پانے آتے ہیں یہ دل درگاہِ الفت ہے یہاں نذرانے آتے ہیں آپ کی تجویز: ہزاروں حسرت و اُمید کے افسانے آتے ہیں یہ دل دَرگاہِ الفت ہے، یہاں نذرانے آتے ہیں سرور بھائی ، مصرعِ اول کو اگر یوں کہتا کہ"محبت کے ہزاروں غم مرادیں پانے آتے ہیں" تو ہلکی سی تعقید تو دور...
  6. ظہیراحمدظہیر

    یہ دل درگاہِ الفت ہے یہاں نذرانے آتے ہیں

    مکرمی سرور بھائی، آپ کی کشادہ دلی اور ادب پروری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میں سب سے پہلے یہاں ایک دو باتیں اپنے نظریۂ شاعری کے بارے میں لکھنا چاہوں گا کہ ان کی روشنی میں نہ صرف یہ کہ میرے جوابات واضح تر ہوجائیں گے بلکہ مستقبل کی گفت و شنید میں بھی آسانی رہے گی ۔ "شعر برائے شعر" میرا فلسفۂ شعر نہیں...
  7. ظہیراحمدظہیر

    یہ دل درگاہِ الفت ہے یہاں نذرانے آتے ہیں

    محترمی سرور بھائی ، انتہائی مشکور ہوں کہ آپ نے اس غزل پر توجہ فرمائی اور دقتِ نظر سے کام لیتے ہوئے اپنے قیمتی خیالات کا اظہار کیا ۔ بزمِ سخن میں شاعری پوسٹ کرنے کا مقصد بھی یہی ہوتا ہے کہ اس پر اصحابِ علم و ہنر اور احبابِ ذوق کی آرا معلوم ہوجائیں۔ میرے نزدیک مثبت تنقید اور تبصرے شاعر کے لیے...
  8. ظہیراحمدظہیر

    ضرورتِ شعری

    راحل بھائی ، یقیناً آج آپ یومِ حیرانی منارہے ہیں۔:):):) آپ توبات سمجھ ہی نہیں رہے ہیں ۔ میں آپ کو یہ سمجھانے کی کوشش کرر ہا ہوں کہ داغؔ اور غالبؔ ایسی کوشش تو تب کرتے جب وہ اس بات کے قائل ہوتے کہ کافر بالفتح دوم غلط ہے۔ وہ تو اس لفظ کے دونوں تلفظات کو درست اور فصیح سمجھتے تھے کیونکہ یہ دونوں...
  9. ظہیراحمدظہیر

    ضرورتِ شعری

    راحل بھائی ، لگتا ہے کہ آج آپ کی طرف حیران کرنے کا دن منایا جارہا ہے . :):):) اردو جب اول اول بن رہی تھی تو عربی فارسی کے الفاظ یقینا اپنے اصل تلفظ کے ساتھ ہی آئے تھے لیکن کچھ لفظوں میں وقت کے ساتھ ساتھ بتدریج بگاڑ یا تبدیلی پیدا ہوتی گئی۔ اردو نے ایک وسیع علاقے میں پرورش پائی اور مختلف...
  10. ظہیراحمدظہیر

    گر خدائی تری یگانہ ہے

    بہت خوب ، لا المی صاحبہ! طور واعظ کا غافلانہ ہے فکر کافر کی عارفانہ ہے بیشک یہی آج کی حقیقت ہے ۔ بلکہ یوں کہیے طور مسلم کا غافلانہ ہے۔
  11. ظہیراحمدظہیر

    ضرورتِ شعری

    علی بھائی ، قافیہ معمولہ تو قافیے کی ایک قسم ہے اور قافیے کے اصولوں کے مطابق ہے ۔ بلکہ اکثر اس کو شعر کے محاسن میں شمار کیا جاتا ہے ۔اس میں کسی عروضی اصول کو نہیں توڑا گیا ۔ چنانچہ یہ ضرورت شعری کے ضمن میں نہیں آئے گا ۔ ضرورت شعری کی تعریف میں بنیادی بات یہ ہے کہ وہاں کسی اصول سے انحراف...
  12. ظہیراحمدظہیر

    ضرورتِ شعری

    راحل بھائی ، آپ کا مراسلہ پڑھ کر حیرت ہوئی ۔ آپ نے کافر بفتح دوم کو غلط تلفظ کیوں کہا؟! لسانیات کا مسلمہ اصول ہے کہ لفظ خواہ عربی سے آیا ہو یا فارسی سے یا کسی اور زبان سے جب وہ لفظ اردو میں آگیا تو جس طرح اہلِ اردو اسے برتیں گے وہ معتبر مانا جائے گا۔ عربی اور فارسی کے ایسے سینکڑوں الفاظ ہیں...
  13. ظہیراحمدظہیر

    آزاد نظم (تمنا ) - 17 جون-2023

    یہ نظم اب پابند صورت میں آگئی ہے۔ یعنی آزاد نہیں رہی بلکہ تمام مصرع ہم وزن ہوگئے ہیں ۔ لیکن آہنگ ، غنائیت اور شعریت کے بارے میں جو اعتراضات تھے وہ تو وہیں کے وہیں ہیں ۔ آپ نے تو نظم میں ایک لفظ تک نہیں بدلا۔ یہ باتیں تو محنت کرنے سے درست ہوں گی۔ کہنے کا مقصد یہ کہ ہر کلامِ منظوم شعر نہیں ہوتا...
  14. ظہیراحمدظہیر

    مبارکباد ظہیر احمد ظہیر پانچ ہزاری

    بہتر ہے۔ ویسے مضمون کو یہاں بھی لگادیں ۔ اسے تین حصوں میں تقسیم کرکے ایک نئی لڑی کے تین مختلف مراسلوں میں لگادیں ۔ سب لوگ پڑھ سکیں گے۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    آزاد نظم (تمنا ) - 17 جون-2023

    خورشید بھائی ، اصل مسئلہ میں نے تفصیل سے لکھ بھی دیا تھا اور عرفان علوی صاحب کی نظم "موڑ" کا ذکر بھی کیا تھا کہ وہاں مزید تفصیل موجود ہے۔ دوبارہ دیکھ لیجئے ۔ مختصراً یہ کہ آزاد نظم کے مصرعوں میں بھی وہی تمام محاسن لانے کی کوشش کرنا چاہیے کہ جو پابند نظم میں لائے جاتے ہیں ۔ بلکہ آزاد نظم میں...
  16. ظہیراحمدظہیر

    ہم سخن کہتے ہیں شاید حسرتِ اظہار میں

    بہت خوب ، اچھے اشعار ہیں ،ریحان بھائی ! مطلع کے مصرعِ ثانی میں گفتار کا لفظ بے محل لگتا ہے ۔ اس کو دیکھ لیں۔ اس مختصر تبصرے کے لیے معذرت۔ مجھے اس وقت ایک ضروری کام کے لیے جانا ہے ۔ بشرِط فرصت دوبارہ حاضر ہونے کی کوشش کروں گا۔
  17. ظہیراحمدظہیر

    یہ دل درگاہِ الفت ہے یہاں نذرانے آتے ہیں

    بہت بہت شکریہ ، عبید بھائی! اللہ کریم آپ کو خوش رکھے۔ آپ آتے جاتے رہا کیجیے ۔ خوشی ہوتی ہے آپ سے بات کرکے۔:)
  18. ظہیراحمدظہیر

    یہ دل درگاہِ الفت ہے یہاں نذرانے آتے ہیں

    توجہ کے لیے بہت شکریہ ، راحل بھائی! جس حسنِ ظن کا اظہار آپ نے کیا ہے اس کے لیے بجز تشکر اور کچھ نہیں میرے پاس ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے ۔ آپ کی ذرہ نوازی ہے ۔ محبت ہے۔ راحل بھائی ، آپ کا شکوہ بجا ہے ۔ہر غزل تو میر و غالب کی بھی متاثر کن نہیں ہوتی سو میں کس کھیت کی مولی ہوں۔ یہ البتہ میرا ماننا ہے...
  19. ظہیراحمدظہیر

    یہ دل درگاہِ الفت ہے یہاں نذرانے آتے ہیں

    بہت بہت شکریہ سرور بھائی ! اللہ آپ کا سایا سلامت رکھے۔ صحت و تندرستی قائم رکھے ۔ میں نے آپ کا مفصل تبصرہ دیکھ لیا ہے ۔ اس توجہ اور عنایت کے لیے بہت ممنون ہوں ۔ جزاک اللہ خیرا۔ جیسے ہی فرصت میسر ہوتی ہے میں ایک آدھ روز میں جواب خط لکھ کر حاضر ہوں گا کہ آپ کا تبصرہ تفصیلی جواب کا متقاضی...
  20. ظہیراحمدظہیر

    یہ دل درگاہِ الفت ہے یہاں نذرانے آتے ہیں

    بہت بہت شکریہ ، وارث صاحب قبلہ! توجہ کے لیے میں بہت ممنون ہوں ۔ پذیرائی کا شکریہ! سخنوروں کی داد سرمایہ ہوتی ہے۔ اللہ آپ کو سلامت رکھے ۔
Top