ماضی میں ہال نہیں ہوا کرتے تھے ۔ہال تو مستقبل بعید میں پیدا ہوئے ۔ چنانچہ جب کبھی کوئی تقریب وغیرہ ہوتی تھی تو گلی میں شامیانہ لگا کر لوہے کے بڑے سے چولھے پر دیگیں پکائی جاتی تھیں ۔ اور لکڑیاں لانے کے لیے اس خاکسار کو بھیجا جاتا تھا کہ موٹر سائیکل پر اس قسم کی حرکت میرے دائیں ہاتھ کا کھیل تھا۔