دوست دارانِ محبّت پہ درود اور سلام!
صاحبانِ گلِ نعمت پہ درود اور سلام!
سرخ رخسارئ دنیا کو فنا کرتے ہوئے!
زرد رویانِ حقیقت پہ درود اور سلام!
جو بہرحال رہے مرضیِ مولا پہ نثار!
شہریارانِ مشیت پہ درود اور سلام!
روح کو مست ،دل و چشم کو گھایل کرتی
ایسی پر فیض شباہت پہ درود اور سلام!
خال و خد کی یہ...
جانِ چمن رہو گے تم از علی زریون
شاعرى ! انسانی تاریخ کا سب سے خوبصورت ترین سچ ! ایک ایسا سچ جس کی لہریں ،تقویم - محدود سے کہیں آگے تک رواں ہیں ..یہ وہ سچ ہے جس نے قدیم اور حادث کے معاملات بھی سلجھائے ،دروں اور بیرون کے فلسفے ہزار ہا شکلوں ،لہجوں اور طریقوں سے نمٹائے..یہ شاعرى ہی تھی ،جس نے...
زمین بھی مرے آغوشِ سرخ میں تھی علی
فلک بھی مجھ سے،ہرے ذائقے سے مل رہا تھا
اور یہ دیکھیے، کیا خوب حقیقت ہے
میں خاص صحیفہ عشق کا، مرے پنے ہیں گلریز
میں دیپک گر استھان کا، مری لو میٹھی اور تیز
میں دور حسد کی آگ سے، میں صرف بھلے کا روپ
مرا ظاہر باطن خیر ہے، میں گیان کی اجلی دھوپ
من مکت ہوا ہر...
صد فی صد متفق ہوں مہدی بھائی۔
دورِ حاضر میں علی زریون سے اشعار کہنے والے خال خال نظر آتے ہیں۔ ہم خوش قسمت ہیں کہ اس عہد میں سانس لے رہے ہیں جس میں علی زریون جیسے لوگ موجود ہیں۔