صفحہ ۲۶ تا ۳۰ کے متن کا پتہ نہیں چل سکا، اب اصل میں آرکائیو ڈاٹ آرگ سے دیکھ کر کاپی کرتا ہوں اگرواقعی مکمل ٹائپ ہو گیا ہے تو، جیسا کہ سیدہ شگفتہ نے کئی جگہ اعلان کیا ہے
اپنی روایت توڑ کر بارہ ہزار پر بھی مبارکباد دینے آ گیا ہوں، معلوم نہیں بیس ہزار کے لئے انتظار کرنے تک آنسہ محفل سلمہا ہی رخصت ہو جائیں، امید تو ہمیشہ رکھنی چاہیے
لیکن اس پر بھی غور کر رہا ہوں کہ تمہارے مراسلے چار چھ الفاظ والی پھلجھڑیاں نہیں ، ماشاء اللہ چار چھ پیراگراف والے ہیں!
اب معلوم ہوا کہ ون اردو پر بھی یاز ایڈمن تھے۔ وہاں سے بھی کچھ ناول وغیرہ جمع کیے تھے میں نے پرانی برقی کتابوں میں،( جو اب اردو محفل کے ساتھ مرحوم ہونے والی ہے)۔ اگر کچھ مواد اب بھی محفوظ ہو تو شئر کر سکتے ہو برقی کتب کے لئے
بہت خوب
"کے پھولوں کو" میں پہلی ی اور و کا اسقاط اور "کو" کی و کی طوالت ناگوار لگتی ہے
باقی اشعار درست ہیں ، کوئی تکنیکی سقم نظر نہیں آ رہا، لیکن کوئی نئی بات بھی نہیں، تم سے زیادہ بہتر اشعار کی امید تھی!
میں اوپر رائے دے تو چکا ہوں! ایک ترمیمی تجویز بھی دے چکا ہوں! ہاں، یہ نہیں لکھا تھا کہ یہ نظم نہیں بلکہ مسلسل غزل کہہ کر یہ نوٹ لگایا جا سکتا ہے کہ" ایک بیوی کے جذبات شوہر کے عرصے کے بعد آمد پر " تاکہ کچھ اشعار میں بے معنی ردیف کا کچھ جواز ہو سکے
@ابو شامل نے جمع کر کے ای سپن پر کتاب اپ لوڈ کی تھی جو سائٹ اب مرحوم ہے۔ وہ کہیں ڈرائیو پر اپ لوڈ کر کے لنک دے دیں۔
مزید یہ کہ کسی بھی کتاب کی مزید اپ ڈیٹ کے لئے میرے اسی دھاگے پر پوسٹ کیا جائے تا کہ پھر تلاش کی نوبت نہ آئے۔