نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    منشی تلوک چند محروم : ستیہ پال آنند

    کسی بھی زبان کی طرح اردو کے بھی کئی لہجے ہیں ۔ مثلاً اردو کے پنجابی ، بنگالی اور ہندی لہجے الگ الگ ہیں ۔ ہندی بولنے والے ض ، ز، ذ اور خ ، ق وغیرہ اپنے لہجے میں بولتے ہیں ۔ بنگالی بھی جیم اور ذ کو خلط ملط کرتے ہیں ۔ وغیرہ وغیرہ ۔ لیکن جب کسی بھی لفظ کے عروضی وزن کی بات آتی ہے تو وہاں...
  2. ظہیراحمدظہیر

    منشی تلوک چند محروم : ستیہ پال آنند

    کس طرح بولتے ہیں ؟ سَ-کُول اور سَ-ٹے- شن ؟ اور شاعر ی میں ان الفاظ کا کیا وزن کرتے ہیں ؟ سکول بروزن فعول اور سٹیشن بر وزن فعولن؟
  3. ظہیراحمدظہیر

    التماس در ردِ التباس

    ہاں ، پاکستان تو واقعی پاک سر زمین ہے۔ ٹی وی پر نعتوں اور قوالیوں کے علاوہ کوئی گانا اور مور کے ناچ کے علاوہ کوئی اور ناچ ممنوع ہے۔ خواتین و حضرات لمبے لمبے جبے پہنے صرف اقوالِ زریں کی زبان میں گفتگو فرماتے ہیں۔ آہ! کیا روح پرور سماں ہوتا ہوگا۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    سحاب تو ممکن ہی نہیں ، نین بھائی ۔ سحاب کا یہاں کوئی محل نہیں ۔ اور نہ یہ لفظ وزن میں...

    سحاب تو ممکن ہی نہیں ، نین بھائی ۔ سحاب کا یہاں کوئی محل نہیں ۔ اور نہ یہ لفظ وزن میں آتا ہے اور نہ قافیہ بن سکتا ہے ۔ ہوجیے ردیف ہے اور اس غزل کے قوافی الف پر ختم ہوتے ہیں ۔ اس کا وزن فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن ہے۔ ریختہ والے تو پرانی کتب سے ٹائپ کرتے وقت مکھی پر مکھی ماردیتے...
  5. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب اردو محفل فورم: ماضی، حال اور مستقبل

    تمام گفتگو کو دیکھنے کے بعد جہاں تک میں سمجھ سکا ہوں وہ یہ کہ ڈسکورس پر منتقلی کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا تھا اگرچہ ڈسکورس پر ٹیسٹنگ وغیرہ مکمل ہوچکی تھی۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس منصوبے کو کیوں ترک کردیا گیا۔ شاید اراکین کی عدم دلچسپی اور محفل کی روبہ زوال صورتحال اس کی وجوہات...
  6. ظہیراحمدظہیر

    التماس در ردِ التباس

    کیبل اور ڈش نہیں ہے کیا آپ کے ہاں ؟! آپ جب ایک بٹن دبا کر تمام مظاہر دیکھ سکتے ہیں تو مجھے ساڑھے تین سو بٹن دبانے کی زحمت کاہے دے رہے بھیا۔ :)
  7. ظہیراحمدظہیر

    نین بھائی ، دوسرا مصرع ٹھیک نہیں لکھا ۔ چیک کیجیے ۔ سحا کوئی لفظ نہیں ہے ۔ اور یہ مصرع وزن سے...

    نین بھائی ، دوسرا مصرع ٹھیک نہیں لکھا ۔ چیک کیجیے ۔ سحا کوئی لفظ نہیں ہے ۔ اور یہ مصرع وزن سے بھی خارج ہے۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    آمین یا ربی!

    آمین یا ربی!
  9. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب کچھ پھول تشکّر کے

    نہیں بھائی ،صرف فجر اور عشاء ہی میں تو کلینک میں نہیں ہوتا ۔ بقیہ تینوں نمازیں کلینک یا ہسپتال میں ہوتی ہیں۔ اور امامت تو امامت ہوتی ہے ، خواہ ایک مقتدی ہی کی کیوں نہ ہو۔ :D
  10. ظہیراحمدظہیر

    میری وفات پہ۔۔

    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ! جیتی رہیئے ، اللہ شاد و آباد رکھے! میرا بھی یہی خیال تھا کہ یا تو یہ کوئی مقامی محاورہ ہے یاپھرکسی علاقائی زبان کے محاورے کا لفظی ترجمہ۔ اس لیے میں نے بھی اسے (انگریزی محاورے کے مطابق) نمک کی چٹکی کے ساتھ لیا۔ :)
  11. ظہیراحمدظہیر

    میری تفصیلات تو آپ کے پاس ہیں ، احمد بھائی ۔ جب ہنڈیا پک جائے تو پکی پکائے کھانے کے لیے آواز...

    میری تفصیلات تو آپ کے پاس ہیں ، احمد بھائی ۔ جب ہنڈیا پک جائے تو پکی پکائے کھانے کے لیے آواز دے لیجیے گا۔ بندہ حاضر ہوجائے گا۔ :)
  12. ظہیراحمدظہیر

    میری وفات پہ۔۔

    چٹھی کٹانے کا محاورہ پہلے کبھی نظر سے نہیں گزرا ۔ اس کے شجرۂ نسب پر کچھ روشنی ڈالیے گا ۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    التماس در ردِ التباس

    مزیدار ، مزیدار! پنکھے کے ذکر کو خوب گھمایا ہے آپ نے۔ یہ بتائیے کہ ادبی تنظیم کی طرف سے کوئی جواب بھی آیا کہ نہیں ۔ یا انہوں نے "وی آر سوری" کہہ کر بات ختم کردی۔ تلبیس کی بھی خوب کہی ۔ ابنِ جوزی کی تلبیسِ ابلیس کا لڑکپن سے علما کے وعظوں اور خطبوں میں تذکرہ سنا کرتے تھے ۔ کالج...
  14. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب کچھ پھول تشکّر کے

    ہاہاہاہا۔۔۔۔ القابات کی تصویر کے دونوں رخ نظر آگئے اس مراسلے میں ، سعود بھائی! ویسے یہاں القابات کی زمانی ترتیب کچھ الٹی ہوگئی ہے ۔ عجز و انکساری کے جو الفاظ لوگ جیتے جی اپنے نام کے ساتھ لگاتے ہیں وہ آپ نے اپنےسوانح نگاروں کے کھاتے میں ڈال دیئے ہیں ۔ اور احترام و تکریم کے جو مبالغہ آمیز القابات...
  15. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب کچھ پھول تشکّر کے

    مکرنا تو بعد کی بات ہے پہلے معافی واجب ہونا تو ثابت ہو ۔میری معافی کی درخواست شرطیہ تھی ۔اسی لیے جملہ " اگر "سے شروع کیا تھا۔ہا ہا ہا ۔۔۔۔ :) کل پر نہیں تین چارسال پر چھوڑا ہے۔ :D مشکل زندگی کی نشانی کہیے۔ رینگتی ٹریفک میں اسٹیئرنگ کے پیچھے بیٹھے وقت ضائع کرنا بالکل بھی پسند نہیں...
  16. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب کچھ پھول تشکّر کے

    مریم بیٹا ، کسی بھی شخص کو اس نام سے مخاطب کرنا چاہیے کہ جو اسے پسند ہو اور جو وہ اپنے آپ کو کہلوانا چاہتا ہو۔ یہ ایک اچھا معاشرتی اصول ہے۔
  17. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب کچھ پھول تشکّر کے

    آستانۂ زیکیہ پر حاضری !
  18. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب کچھ پھول تشکّر کے

    پہلے تو آپ کو یہ بتانا پڑے گا کہ کون سی بات گراں گزری تاکہ اس کی مناسبت سےمعافی تلافی کی کوشش کی جائے ۔ :) ریٹائرمنٹ زیادہ دور نہیں ۔ اس کے بعد وقت ہی وقت ہوگا ، ان شاء اللہ۔ اٹلانٹا مجھے تو پسند آیا تھا اور چند سال پہلے وہاں منتقل ہونے کے بارے میں سوچا بھی تھا۔ لیکن وہاں کوئی ڈھنگ کی...
  19. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب کچھ پھول تشکّر کے

    آپ کی محبت اور ذرہ نوازی ہے ۔ اس حسنِ ظن کے لیے ممنون ہوں ، سیما آپا۔ بخدا آپ محبتی لوگ تعریف و تحسین میں اس فراخدلی سے کام لیتے ہیں کہ مجھے شرمندگی ہوتی ہے۔ اللہ کریم آپ کو اس محبت اور خلوص کا صلہ عطا فرمائے ۔ آمین! جہان تک محفل پر باقاعدہ نہ آنے کی بات ہے تو مجھے بھی اس کا قلق ہے...
  20. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب کچھ پھول تشکّر کے

    ہائیں ، دکھادی نا آپ نے بھی استادی! :) رضوان بھائی ، میں کہاں کا استادِ مکرم ہوں ۔ آپ کی طرح اردو شعر و ادب کا طالب علم ہوں۔ تعلیم و تعلم تو دو طرفہ ہوتا ہے ۔ آپ غزل نہ لگاتے تو اس پر گفتگو کا موقع کیسے ملتا ۔ اللہ کریم وارث بھائی کی مغفرت فرمائیں ، وہ تھے استادِ مکرم ۔ ان کی رحلت...
Top