نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    مزاح برائے تاوان

    میں چیٹ جی پی ٹی کو کرپٹ کرنے کا الزام اپنے سر نہیں لے سکتا۔ اگر AI کریش ہوگیا تو بہت سارے لوگوں کی NI کا بھانڈا پھوٹنےکا خدشہ ہے ۔ حالات بہت سنگین ہوسکتے ہیں ۔ مشورے کا شکریہ ! :D:D:D
  2. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب آنلائینے

    بہت بہت شکریہ ، سیما آپا! مجھے معلوم تھا کہ آپ مذاق کو سمجھتی ہیں اور آپ سے اسی وسیع القلبی کی امید تھی۔ محفل کی رخصتی کا وقت واقعی بہت قریب آتا جارہا ہے ۔ اسی لیے میری کوشش ہے کہ اس دلہنیا کو ہنسی خوشی بابل کے گھر یعنی آرکائیو میں ابن سعید کے زیرِ نگرانی دے دیا جائے ۔ وہ ان شاء اللہ...
  3. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب آنلائینے

    اگر آپ محفل کے بجائے بوتل کہتیں تو قارئین کےذہن میں آپ کی نہایت پاکیزہ اور روح افزا تصویر بنتی۔ 😐
  4. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب آنلائینے

    ارے صاحب ، واہ واہ واہ!!! اگر مجھے معلوم ہوتا کہ ہمارے عبید بھائی اتنی اچھی نثر بھی لکھ لیتے ہیں تو میں آپ کی شانِ عالیشان میں خاکے لکھ لکھ کر بہت پہلے ہی کشتوں کے پشتے لگادیتا۔ اب محفل سے جاتے جاتے آپ کے یہ گُن سامنے آرہے ہیں ۔ سو آپ سے مزید کی درخواست بھی کی جائے تو مشکل ہے۔ خیر ،...
  5. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب آنلائینے

    آپ کو ہنسی آئی تو سمجھیے تحریر کامیاب رہی ۔ مقصد پورا ہو ا۔ پیسے وصول ہوگئے ۔ بہت بہت شکریہ! اب پیسے وصول ہونے سے آپ یہ مت سمجھ لیجیے گا کہ یہ مضمون بھی نیرنگ خیال سے پیسے دے کر لکھوایا ہے۔ :D
  6. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب آنلائینے

    اس خوبصورتی کی سند ممدوح سے ملے تو بات ہے ۔ :)
  7. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب آنلائینے

    جی ہا ں ، بالکل۔ انگریزی محاورے کے مطابق آپ نے ایک پتھر سے دو( معصوم) پرندے مارنے کی کوشش کی ہے۔ اور پھر کہتے ہیں کہ میں تو نہتا آتا ہوں یہاں۔ اس سادگی پہ کون نہ مر جائے ۔۔۔۔ بالکل، بالکل ، یہ قرینِ قیاس بات ہے ۔ بیشک کبھی کبھی آپ سیدھی سادی بات بھی کردیتے ہیں ۔ مجھے آپ پر فخر...
  8. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب آنلائینے

    ⬇️ اپنے چشمے کے نمبر اور بصارت کے بارے میں یہ ایک لطیف سا مذاق کیا تھا لیکن شاید ضرورت سے زیادہ لطیف ہوگیا اور لگتا ہےکسی کی سمجھ میں نہیں آیا۔ :) اسے سمجھنے کے لیے اس مشہور لطیفے کا سہارا لیجیے کہ جب ریل گاڑی میں ایک بہرا دوسرے سے پوچھتا ہے "کیا آپ کراچی جارہے ہیں ؟" اور دوسرا بہرا جواباً...
  9. ظہیراحمدظہیر

    انٹرویو محمد احمد کا انٹرویو

    کیا ظہیر صاحب کو یہاں ٹیگیانے کا مقصد یہ ہے کہ وہ بھی قبلہ محمد احمد مدظلہ العالی سے سوالات پوچھیں ۔۔۔ یا ۔۔ مجھے صرف ان کے جوابات سن کر شاعری سے توبہ اور عبرت حاصل کرنی ہے؟! :unsure: وضاحت فرمائی جاوے۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب الف سے اردو ، عین سے عالم

    تحسین و ستائش ہر لحاظ سے استادِ محترم کا حق ہے۔اور ان کی مساعی و خدمات کا اعتراف اور انہیں خراج تحسین پیش کرنا ہم پر قرض ہے۔ میں اصلاحِ سخن سے مستفید ہونےوالے تمام احباب کی توجہ اس دھاگے کی طرف دلانا چاہوں گا اور ان سے اس ضمن میں خامہ فرسائی کی درخواست کروں گا ۔
  11. ظہیراحمدظہیر

    تعارف اتنا ہی اب عیاں ہوں، جتنا کبھی نہاں تھا (مریم)

    میرے تبصرے کو مثبت انداز میں لینے کا بہت شکریہ! بیشک ایسا صرف اردو محفل (مرحوم) پر ہی ہوتا ہےاور یہ محفلین ہی کا خاصہ ہے۔ اللہ آپ کے قلم کی قوت میں اضافہ فرمائے اور تاثیر عطا فرمائے۔ بیٹا، سنوارنے اور نکھارنے کا مشورہ بھی وہیں دیا جاتا ہے کہ جہاں تحریر میں حسن پہلے ہی سے موجود ہو ۔...
  12. ظہیراحمدظہیر

    یک حرف می دانم ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

    یک حرف می دانم ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    روزگار کی تلاش

    لگتا ہے کہ ان صاحب کو شاعری وغیرہ کا بالکل شوق نہیں :D ورنہ انہیں نظمانہ سینٹر میں تو نوکری مل ہی جاتی ۔ وہاں آسامیاں خالی ہوتی رہتی ہیں ۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب اب تو جانا ٹھہرا

    میں بھی علی وقار کا منتظر ہوں ۔ وہ تو ہمیشہ ہر سرد و گرم میں محفل کا ساتھ نبھاتے آئے تھے ۔ اب اس الوداعی موقع پر ان کا یوں غائب ہوجانا کچھ اچنبھے کی بات ہے۔ کیا کسی کا ان سے رابطہ ہے؟ اگر ہے تو ان کی خیریت سے مطلع فرمائیں ۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    مزاح برائے تاوان

    خواتین و حضرات!!!! ہیلو!!!!!!! ارے کوئی ہے؟! ۔۔۔ ارے بھائی کوئی ہے؟! ۔۔۔۔۔ ہے کوئی مائی کا لال یا باوا کی لالنی ؟! کوئی ہے جو ان پچاسی صفحات کا خلاصہ مجھ غریب کو پڑھوادے ۔ میں تو ڈیڑھ صفحے پر ہی ڈھیر ہوگیا۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    "عورتیں دہشتگرد ہوتی ہیں"

    واہ واہ، شاباش لڑکے واہ واہ! تو جواں مردوں سے بازی لے گیا :D:D:D
  17. ظہیراحمدظہیر

    تعارف اتنا ہی اب عیاں ہوں، جتنا کبھی نہاں تھا (مریم)

    مریم ، یہ ایک ہی تحریر میں کچھ کھچڑی سی پکادی آپ نے کئی موضوعات کی۔:) ان میں سے ہر موضوع شاید ایک الگ تحریر کا متقاضی ہے ۔ چونکہ تقریر اور تحریر کا بنیادی (بلکہ واحد)مقصد ابلاغ ہوتا ہے اس لیے تحریر کو موثر بنانے کے لیے ضروری ہے کہ مضامین یا نکات کو اس طرح ترتیب دیا جائے کہ لکھے ہوئے میں...
  18. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب آنلائینے

    نہیں بھئی ، چشمہ لگا کے لکھا ہے ۔ بس بات یہ ہے کہ مجھے فونٹ سائز۱۸ پسند نہیں ہے ۔ یا تو ۱۷ ہو یا پھر ۱۹۔ قرعہ ہمیشہ۱۹ کے نام نکلتا ہے۔
  19. ظہیراحمدظہیر

    تعارف کیمیا کی گرم بھٹی سے اردو کی ابلتی ہانڈی تک!

    عرفان بھائی ، بہت اعلیٰ!! پڑھ کر مزا آیا ۔ مغرب میں پیشہ ورانہ مصروفیات او رگھر بار کی ذمہ داریوں کے ساتھ اپنے شوق اور مشاغل کے لیے وقت نکالنا مشکل ضرور ہوتا ہے لیکن ناممکن نہیں ۔ محفل کے اختتام پر مجھ سمیت کئی لوگوں کو یہ خلش ضرور ہوگی کہ کاش یہاں کچھ اور وقت دیا جاتا اور مزید کچھ مفید...
Top