نتائج تلاش

  1. سیما علی

    قمر جلالوی وہ مہتمم ہیں جہاں بھی گئے دیوانے

    وہ مہتمم ہیں جہاں بھی گئے دیوانے صراحی جھک گئی اٹھے ادب سے پیمانے جب آئے تھے مجھے وحشت میں لوگ سمجھانے نہ جانے آپ کو کیا کیا کہا تھا دنیا نے سنائے کوئی کہاں تک جنوں کے افسانے نہ جانے ہو گئے آباد کتنے ویرانے زمینِ عشق میں ہیں دفن وہ بھی دیوانے نہ جن کے نام کی شہرت نہ جن کے افسانے کمالِ حسن...
  2. سیما علی

    محسن نقوی کوئی نئی چوٹ پِھر سے کھاؤ! اداس لوگو

    کوئی نئی چوٹ پِھر سے کھاؤ! اداس لوگو کہا تھا کِس نے، کہ مسکراؤ! اُداس لوگو گُزر رہی ہیں گلی سے، پھر ماتمی ہوائیں کِواڑ کھولو ، دئیے بُجھاؤ! اُداس لوگو جو رات مقتل میں بال کھولے اُتر رہی تھی وہ رات کیسی رہی ، سناؤ! اُداس لوگو کہاں تلک، بام و در چراغاں کیے رکھو گے بِچھڑنے والوں کو، بھول جاؤ...
  3. سیما علی

    دلائل سے خدا تک عقل انسانی نہیں جاتی۔۔۔۔مخموردہلوی

    دلائل سے خدا تک عقل انسانی نہیں جاتی وہ اک ایسی حقیقت ہے جو پہچانی نہیں جاتی اسے تو راہ میں ارباب ہمت چھوڑ دیتے ہیں کسی کے ساتھ منزل تک تن آسانی نہیں جاتی کسے ملتی ہیں وہ آنکھیں محبت میں جو روتی ہیں مبارک ہیں وہ آنسو جن کی ارزانی نہیں جاتی ابھرتا ہی نہیں دل ڈوب کر بحر محبت میں جب آ...
  4. سیما علی

    بناکا گیت مالا - امین سیانی - ماضی کے ریڈیو کا مقبول ترین پروگرام

    بناکا گیت مالا - امین سیانی - ماضی کے ریڈیو کا مقبول ترین پروگرام مضمون رشید انجم "بھائیو اور بہنو! آپ کی خدمت میں امین سایانی کا آداب" 3/دسمبر 1952 بروز بدھ ٹھیک ساڑھے آٹھ بجے شب ریڈیو سیلون سے سارے ہندوستان میں جو آواز سنی گئی وہ امین سایانی (پیدائش: 21/دسمبر 1932، بمبئی) کی ایسی انوکھی اور...
  5. سیما علی

    رضا اے حبِّ وطن ساتھ نہ یوں سوئے نجف جا

    اے حبِّ وطن ساتھ نہ یوں سوئے نجف جا ہم اور طرف جاتے ہیں تو اور طرف جا چل ہند سے چل ہند سے چل ہند سے غافل! اُٹھ سوئے نجف سوئے نجف سوئے نجف جا پھنستا ہے وبالوں میں عبث اخترِ طالع سرکار سے پائے گا شرف بہر شرف جا آنکھوں کو بھی محروم نہ رکھ حُسنِ ضیا سے کی دل میں اگر اے مہِ بے داغ و کلف جا اے...
  6. سیما علی

    سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک جھلک

    سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک جھلک از:مفتی صہیب احمد قاسمی‏، استاذ فقہ جامعہ حسینیہ، جونپور (یوپی) رسولِ کائنات، فخرِ موجودات محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کو خالق ارض و سما رب العلیٰ نے نسلِ انسانی کے لیے نمونہٴ کاملہ اور اسوہٴ حسنہ بنایاہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقہ کو فطری...
  7. سیما علی

    زندان میں سکینہ عابد سے کہہ رہی ہے۔۔۔۔محب فاضلی

    زندان میں سکینہ عابد سے کہہ رہی ہے دم گُھٹ رہا ہے بھیا یہ رات آخری ہے جَلا میرا کُرتا چھینے گوشوارے ستم گرنے مجھکو طمانچے ہیں مارے ستاتے ہیں مجھکو یہ بابا کے قاتل یہ دُکھیا مصیبت میں کس کو پکارے بابا کے قاتلوں سے ہرگز کفن نہ لینا ہے یہ میری وصیّت خواہش میری یہی ہے سکینہ پہ بھیا کٹھن یہ گھڑی ہے...
  8. سیما علی

    ہنسنے میں رونے کی عادت کبھی ایسی تو نہ تھی ۔۔ جناب اعجاز عبید صاحب

    ہنسنے میں رونے کی عادت کبھی ایسی تو نہ تھی تیری شوخی غم فرقت کبھی ایسی تو نہ تھی اشک آ جائیں تو پلکوں پہ بٹھاؤں گا انہیں قطرۂ خوں تری عزت کبھی ایسی تو نہ تھی کشت غم اور بھی لہرانے لگی ہنسنے لگی چشم نم تیری شرارت کبھی ایسی تو نہ تھی کتنے غم بھول گیا شکریہ تیرا غم یار یوں مجھے تیری ضرورت کبھی...
  9. سیما علی

    میڈیکل طلبا کیلئے اچھی خبر

    میڈیکل طلبا کیلئے اچھی خبر گلبرگ (حسن خالد) میڈیکل سٹوڈنٹس کیلئے اچھی خبر، سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کو پرائیویٹ میڈیکل کالجز سے منسلک کرنے کا فیصلہ، کمشنر سوشل سکیورٹی کا کہناہے کہ ٹیچنگ کیڈر سے ہسپتالوں کی سروس ڈیلیوری میں بہتری آئے گی۔ پنجاب سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن نے منسلک تمام ہسپتالوں...
  10. سیما علی

    اسلام اور سلام

    اسلام اور سلام از: مولانا عبداللطیف قاسمی‏، استاذ جامعہ غیث الہدیٰ بنگلور دنیا کی تمام متمدن ومہذب قوموں میں ملاقات کے وقت پیار ومحبت، جذبہٴ اکرام وخیراندیشی کا اظہار کرنے اورمخاطب کو مانوس ومسرور کرنے کے لیے کوئی خاص کلمہ کہنے کا رواج ہے، ہمارے ملک میں ہمارے برادران وطن ملاقات کے وقت ”نمستے“...
  11. سیما علی

    اگر بینک کے لاکر سے ہی سامان چوری ہو جائے تو کیا کریں؟

    اگر بینک کے لاکر سے ہی سامان چوری ہو جائے تو کیا کریں؟ ثنا آصف اور تنویر 14 ستمبر 2021 ،تصویر کا ذریعہGETTY IMAGES جب بھی بینک اور خاص طور پر اس کے لاکرز کا ذکر آتا ہے تو عمومی طور پر تحفظ کا احساس اور چیزوں کے محفوظ ہونے کا خیال آتا ہے۔ تحفظ کے اسی احساس کے تحت اکثر افراد اپنی زندگی کی جمع...
  12. سیما علی

    احمد مشتاق کہاں کی گونج دل ناتواں میں رہتی ہے

    کہاں کی گونج دل ناتواں میں رہتی ہے کہ تھرتھری سی عجب جسم و جاں میں رہتی ہے قدم قدم پہ وہی چشم و لب وہی گیسو تمام عمر نظر امتحاں میں رہتی ہے مزہ تو یہ ہے کہ وہ خود تو ہے نئے گھر میں اور اس کی یاد پرانے مکاں میں رہتی ہے پتہ تو فصل گل و لالہ کا نہیں معلوم سنا ہے قرب و جوار خزاں میں رہتی ہے میں...
  13. سیما علی

    ساحر یہ آنکھیں دیکھ کر ہم ساری دنیا بھول جاتے ہیں

    یہ آنکھیں دیکھ کر ہم ساری دنیا بھول جاتے ہیں انہیں پانے کی دھن میں ہرتمنا بھول جاتے ہیں تم اپنی مہکی مہکی زلف کے پیچوں کو کم کرلو مسافر ان میں گِھر کر اپنا رستہ بھول جاتے ہیں یہ آنکھیں جب ہمیں اپنی پناہوں میں بلاتی ہیں ہمیں اپنی قسم ہم ہر سہارا بھول جاتے ہیں تمہارے نرم و نازک ہونٹ جس دم...
  14. سیما علی

    ضمیر جعفری فرد ہو یا ملک تنہائی کا یارا بھی نہیں

    فرد ہو یا ملک تنہائی کا یارا بھی نہیں بھائی چارے کے بہ جز کچھ اور چارہ بھی نہیں ہم نے یہ مانا اکیلے میں گزارا بھی نہیں بات ہو جائے کسی سے یہ گوارا بھی نہیں ہم عجب آزاد ہیں ہم کس قدر آزاد ہیں ہم زمانے سے بہ انداز دگر آزاد ہیں آج کل دنیا سمٹ کر ایک کاخ و کو میں ہے ایک قدم لاہور میں ایک...
  15. سیما علی

    حفیظ جالندھری کی بچوں کے لئیے نظم

    صبح ہوا جب نور کا تڑکا سو کر اٹھا اچھا لڑکا غسل کیا،پھر ناشتا کھایا بستہ اپنی بغل دبایا پھر مکتب کا رستہ پکڑا راہ میں اس کو ملا اک مرغا مرغا بولا"آؤ کھیلیں" شور مچائیں اور ڈنٹر پیلیں لڑکا بولا"او بھائی مرغے!" کھیلنے کا یہ وقت نہیں ہے میں اب پڑھنے جاتا ہوں مرغا بولا"ککڑوں کڑوں" خیر سے پھر...
  16. سیما علی

    صبح ہوا جب نور کا تڑکا

    سو کر اٹھا اچھا لڑکا غسل کیا،پھر ناشتا کھایا بستہ اپنی بغل دبایا پھر مکتب کا رستہ پکڑا راہ میں اس کو ملا اک مرغا مرغا بولا"آؤ کھیلیں" شور مچائیں اور ڈنٹر پیلیں لڑکا بولا"او بھائی مرغے!" کھیلنے کا یہ وقت نہیں ہے میں اب پڑھنے جاتا ہوں مرغا بولا"ککڑوں کڑوں" خیر سے پھر آگے کو بڑھا وہ جلدی جلدی...
  17. سیما علی

    کپتان کی نیت ٹھیک ہے

    کپتان کی نیت ٹھیک ہے جاوید چوہدری جمعرات 16 ستمبر 2021 آپ انھیں قائل کر کے اونٹ بھی کھلا سکتے ہیں لیکن یہ دھونس اور دباؤ میں ایک بوٹی بھی نہیں نگلتے۔ ’’ہماری حکومت کے ساتھ رشتے داری ہوچکی ہے‘ ہم اب بڑی تیزی سے سیاسی اتحاد کی طرف بڑھ رہے ہیں‘‘ ان کے لہجے میں یقین تھا اور میں حیرت سے انھیں دیکھ...
  18. سیما علی

    ابن انشا ”ابن بطوطہ کے تعاقب میں“

    ابن انشاء نے اپنے سفرنامے ”ابن بطوطہ کے تعاقب میں“ جو نجمی اور جمشید کے کارٹونوں کے ساتھ1974ءمیں طبع اول ہوا، ابن انشاءلکھتے ہیں کہ: ” ابن بطوطہ ایران گئے۔ابن انشا ءبھی ایران گئے۔ابن بطوطہ نے لنکا کا سفر اختیار کیا ۔ ابن انشا ءنے بھی کیا ۔ مصر،شام، روم، افغانستان، ہند، بنگال، انڈونیشیا اور...
  19. سیما علی

    ابن انشا چلتے ہو تو چین کو چلئے

    چلتے ہو تو چین کو چلئے، سے یہ اقتباس ملاحظہ کیجئے جو سبک طنز میں لپٹا ہوا ہے۔ "پانی ابال کر پیتے ہیں، موبل ائل وہاں گاڑیوں میں ڈالا جاتا ہے۔ اصلی یابناسپتی گھی کہہ کر فروخت نہیں کیا جاتا۔ بھٹے کی اینٹیں بھی مکان بنانے کے کام آتی ہیں۔ ہلدی اور مرچ میں ملا کر ان سے تعمیر معدہ کا کام نہیں لیا...
  20. سیما علی

    پردہ الٹ کے اس نے جو چہرا دکھا دیا۔۔۔مرزا رضا برق

    پردہ الٹ کے اس نے جو چہرا دکھا دیا رنگ رخ بہار گلستاں اڑا دیا وحشت میں قید دیر و حرم دل سے اٹھ گئی حقا کہ مجھ کو عشق نے رستا بتا دیا پھر جھانک تاک آنکھوں نے میری شروع کی پھر غم کا میرے نالوں نے لگا لگا دیا انگڑائی دونوں ہاتھ اٹھا کر جو اس نے لی پر لگ گئے پروں نے پری کو اڑا دیا سیکھی...
Top