نتائج تلاش

  1. عرفان سعید

    الوداعی تقریب محفل میں ہماری بھی طرف جام چلے ہے

    ویسے مراسلہ یہ تھا! اب اس پر نا پسندیدہ کی ریٹنگ مجھے ملتی تو میں خود ہی کانٹوں پر لوٹ جاتا!
  2. عرفان سعید

    الوداعی تقریب محفل میں ہماری بھی طرف جام چلے ہے

    جتنا یاز کانٹوں پر گھسیٹے گئے ، ان سے گزارش ہے کہ بتائیں اب کمر کا کیا حال ہے؟ :)
  3. عرفان سعید

    الوداعی تقریب محفل میں ہماری بھی طرف جام چلے ہے

    شکر کریں نہیں ہوا ورنہ پرائیویسی بریچ کا کیس تھا!
  4. عرفان سعید

    الوداعی تقریب محفل میں ہماری بھی طرف جام چلے ہے

    جی روانی سے بول لیتا تھا جب تک جاپان رہا 2009 تک۔اب 16 سال ہو گئے۔ اس دوران زیادہ بولنے کا موقع نہیں ملا۔ اگر گفتگو کرنا پڑے تو ہوسکتا ہے لفظ کو یاد کرنے کے لیے ذہن پر کافی زور ڈالنا پڑے لیکن فقرہ بنانے میں شاید کوئی دقت نہ ہو۔ اگر سیکھ ہی رہے ہیں تو کہیں کچھ رہنمائی کی جائے؟ ڈسکورڈ پر ایک لائیو...
  5. عرفان سعید

    الوداعی تقریب محفل میں ہماری بھی طرف جام چلے ہے

    آپ کی جانب سے ہرگز کوئی ایسی بات نہیں تھی۔ موبائل کے قلیل استعمال کے باعث ہماری ناتجربہ کاری کے باعث نشانۂ انگشت خطا ہوا اور آپ کے ایک بے ضرر سے مراسلے پر ہماری جانب سے ناپسندیدہ کی ریٹنگ چلی گئی، جس پر آپ نے بالکل ٹھیک توجہ دلائی اور ہم نے اس خطا سے رجوع کر لیا۔ 2018 کی بات ہے۔
  6. عرفان سعید

    الوداعی تقریب محفل میں ہماری بھی طرف جام چلے ہے

    آپ کا یہ تاریخی فقرہ ہمیں آج تک بہت اچھی طرح یاد ہے!
  7. عرفان سعید

    مبارکباد زیک اور ان کی ریٹنگز کا نیا ریکارڈ!

    زندگی کے بعض ایسے مواقع پر کہ جب جدائی کا سامنا کرنا پڑا اور دل شدید جذباتی کیفیت سے دوچار ہوا تو ایسے موقع پر ایک دوست نے ایک فقرہ کہا جسے محفل کی مناسبت سے آج پھر کہہ رہا ہوں ہم نے تو یہ دنیا چھوڑ دینی ہے یہ تو پھر صرف ایک محفل ہے!
  8. عرفان سعید

    مبارکباد زیک اور ان کی ریٹنگز کا نیا ریکارڈ!

    اس تحقیق کی حیثیت شماریات کے علاوہ کچھ نہیں۔ زیک جس بے باکی سے اپنی بات کا اظہار کرتے ہیں ، اس کے لحاظ سے اتنی منفی ریٹنگ کم از کم میرے لیے باعثِ حیرت نہیں۔
  9. عرفان سعید

    کیا آج اردو محفل کا آخری دن ہے۔؟

    کیا آج اردو محفل کا آخری دن ہے۔؟
  10. عرفان سعید

    الیکشن 2025: یاز بمقابلہ عرفان۔۔۔دور اندیش کون؟

    واہ اربش! گو مجھے مطالعہ کیے مدتیں گزر گئیں لیکن آپ سے اس بارے بات کرنا دلچسپ ہو گا۔ اگر آپ رضا مند تو ڈسکورڈ پر ایک لائیو کال میں آپ سے اس کے متعلق بات کرنا چاہوں گا۔
  11. عرفان سعید

    مبارکباد زیک اور ان کی ریٹنگز کا نیا ریکارڈ!

    کوئی شک نہیں سبز اور سرخ دونوں میں ہی ٹاپ پر ہیں! :)
  12. عرفان سعید

    الوداعی تقریب محفل میں ہماری بھی طرف جام چلے ہے

    شکر کریں ذکر نہیں کیا۔ ہمیں تو اس لیے لے آئے کہ ہمیں چاروں شانے چت کرنے پر تُلے ہوئے ہیں۔
  13. عرفان سعید

    الوداعی تقریب محفل میں ہماری بھی طرف جام چلے ہے

    جب تک پاکستان میں تھا تو لاہور میں مال روڑ کے اس پرانے کتاب میلے میں تقربا ہر ہفتے ہی جانا ہوتا تھا۔ ایف ایس سی کے بعد ہی سے کتابیں اکٹھی کرنے کا شغل جاری رہا اور میری دلچسپی زیادہ تر کیمسٹری کی ہی کتابیں ہوتی تھیں۔ 2003 میں جب جاپان جانا ہوا تو متاعِ عزیز کی بے شمار چیزوں میں کتابوں سے بھری...
  14. عرفان سعید

    الیکشن 2025: یاز بمقابلہ عرفان۔۔۔دور اندیش کون؟

    انتخابی نشان تو شاہین ہے لیکن میں نے بھی کبوتر کی طرح آنکھیں بند کی ہوئی ہیں اور ابھی تک ووٹ نہیں ڈالا کہٰ حقیقت آشکارا نہ ہو جائے! :)
  15. عرفان سعید

    الیکشن 2025: یاز بمقابلہ عرفان۔۔۔دور اندیش کون؟

    ووٹروں کے رویے سے عیاں ہو رہا ہے کہ وہ جلد بازی میں کیے گئے فیصلوں پر پچھتا رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ ووٹروں کو ایک نظرِ ثانی کا موقع دے کر ہماری کلین سویپ کی راہ ہموار کرے!
  16. عرفان سعید

    باورچی خانہ اور کھانے پینے سے متعلق کیفیت نامہ

    اس لیے پوچھا کہ اپنے بچپن میں جب گاؤں جانا ہوتا تھا تو وہاں مٹی کی ہانڈی میں لکڑیوں کی آگ پر پکایا گیا سالن، اور لکڑیوں کے تندور میں پکائی گئی روٹی کا یک الگ ہی ذائقہ ہوتا تھا۔
  17. عرفان سعید

    باورچی خانہ اور کھانے پینے سے متعلق کیفیت نامہ

    کبھی مٹی کی ہانڈی میں لکڑیوں کی آگ پر بھی پکایا؟
Top