نتائج تلاش

  1. پ

    مجید امجد غزل-اب یہ مسافت کیسے طے ہو ، اے دل ، تو ہی بتا(مجید امجد

    اب یہ مسافت کیسے طے ہو ، اے دل ، تو ہی بتا کٹتی عمر اور گھٹتے فاصلے ، پھر بھی وہی صحرا شیشے کی دیوار زمانہ ، آمنے سامنے ہم، نظروں سے نظرروں کا بندھن ،جسم سے جسم جدا، اپنے گرداب اپنے آپ میں گھلتی سوچ بھلی، کس کے دوست اور کیسے دشمن ، سب کو دیکھ لیا راہیں دھڑکیں ، شاخیں کڑکیں ، اک اک...
  2. پ

    مجید امجد نظم-ابد کے سمندر کی اک موج جس پر مری زندگی کاکنول تیرتا ہے (مجید امجد

    ابد کے سمندر کی اک موج جس پر مری زندگی کاکنول تیرتا ہے ابد کے سمندر کی اک موج جس پر مری زندگی کاکنول تیرتا ہے کسی ان سنی راگنی کی کوئی تان - آزردہ ، آوارہ، برباد جو دم بھر کی آ کر مری الجھی الجھی سی سانسوں کے سنگیت میں چھل گئی ہے زمانے کی پھیلی ہوئی بیکراں وسعتوں میں یہ دو چار لمحوں...
  3. پ

    فراز غزل-کل پرسش احوال کی جو یار نے میرے(احمد فراز

    کل پرسش احوال کی جو یار نے میرے کس رشک سے دیکھا غمخوار نے میرے بس اک ترا نام چپانے کی غرض سے کس کس کو پکارا دل بیمار نے میرے یا گرمئ بازار تھی یا خوف زبان تھا پھر بیچ دیا مجھ کو خریدار نے میرے ویرانی میں بڑھ کر تھے بیاباں سے تو پھر کیوں شرمندہ کیا ہے در و دیوار نے میرے جب شاعری...
  4. پ

    فراز غزل-کچھ ہم اس سے جان کر نہ کھلے(احمد فراز

    کچھ ہم اس سے جان کر نہ کھلے ہم پہ سب بھید تھے وگرنہ کھلے جی میں کیا کیا تھی حسرت پرواز جب رہائی ملی تو پر نہ کھلے آگے خواہش تھی خون رونے کی اب یہ مشکل کہ چشم تر نہ کھلے ہو تو ایسی ہو پردہ دارئ زخم حال دل کا بھی آنکھ پر نہ کھلے سخت تنہا تھے اس کی بزم میں ہم رنگ محفل کو دیکھ کر نہ...
  5. پ

    فراز غزل-کیوں طبیعت کہیں ٹھہرتی نہیں(احمد فراز

    کیوں طبیعت کہیں ٹھہرتی نہیں دوستی تو اداس کرتی نہیں ہم ہمیشہ کے سیر چشم سہی تجھ کو دیکھیں تو آنکھ بھرتی نہیں شب ہجراں بھی روز بد کی طرح کٹ تو جاتی ہے پر گزرتی نہیں شعر بھی آیتوں سے کیا کم ہیں ہم نے یہ مانا وحی اترتی نہیں اس کی رحمت کا کیا حساب کریں بس ہم ہی سے حساب کرتی نہیں...
  6. پ

    جگر غزل-دنیا کے ستم یاد نہ اپنی ہی وفا یاد (جگر مراد آبادی

    دنیا کے ستم یاد نہ اپنی ہی وفا یاد اب مجھ کو نہیں کچھ بھی محبت کے سوا یاد چھیڑا تھا جسے پہلے پہل تیری نظر نے اب تک ہے وہ اک نغمہء بے ساز و صدا یاد کیا لطف کہ میں اپنا پتہ آپ بتاؤں کیجیئے کوئی بھولی ہوئی خاص اپنی ادا یاد جب کوئی حسیں ہوتا ہے سرگرم نوازش اس وقت وہ کچھ اور بھی آتے ہیں...
  7. پ

    غزل-جستجو جس کی تھی اس کو تو نہ پایا ہم نے(شہر یار

    جستجو جس کی تھی اس کو تو نہ پایا ہم نے اس بہانے سے مگر دیکھ لی دنیا ہم نے سب کا احوال وہی ہے جو ہمارا ہے آج یہ الگ بات کہ شکوہ کیا تنہا ہم نے خود پشیماں ہوئے اسے شرمندہ نہ کیا عشق کی وضع کو کیا خوب نبھایا ہم نے عمر بھر سچ ہی کہا سچ کے سوا کچھ نہ کہا اجر کیا اس کا ملے گا یہ نہ سوچا...
  8. پ

    قمر جلالوی غزل-کبھی کہا نہ کسی سے ترے فسانے کو(قمر جلالوی

    کبھی کہا نہ کسی سے ترے فسانے کو نہ جانے کیسے خبر ہو گئ زمانے کو دعا بہار کی مانگی تو اتنے پھول کھلے کہیں جگہ نہ رہی میرے آشیانے کو مری لحد پہ پتنگوں کا خون ہوتا ھے حضور شمع نہ لایا کریں جلانے کو سنا ہے غیر کی محفل میں تم نہ جاؤ گے کہو تو آج سجا لوں غریب خانے کو دبا کے قبر میں سب...
  9. پ

    عدم غزل-خالی ابھی جام میں کچھ سوچ رہا ہوں(عبدالحمید عدم

    خالی ابھی جام میں کچھ سوچ رہا ہوں اے گردش ایام میں کچھ سوچ رہا ہوں ساقی تجھے اک تھوڑی سی تکلیف تو پو گی ساغر کو ذرا تھام ، میں کچھ سوچ رہا ہوں پہلے بڑی رغبت تھی ترے نام سے مجھ کو اب سن کے ترا نام میں کچھ سوچ رہا ہوں ادراک ابھی پورا تعاون نہیں کرتا دے بادہ گلفام ، میں کچھ سوچ رہا...
  10. پ

    سراج اورنگ آبادی غزل - خبرِ تحیرِ عشق سن، نہ جنوں رہا، نہ پری رہی - سراج اورنگ آبادی

    غزل-خبر تحیر عشق سن نہ جنوں رہا نہ پری رہی(سراج اورنگ آبادی خبر تحیر عشق سن نہ جنوں رہا نہ پری رہی نہ تو ، تو رہا نہ تو میں رہا جو رہی سو بے خبری رہی شہ بے خودی نے عطا کیا مجھے اک لباس برہنگی نہ خرد کی بخیہ گری رہی نہ جنوں کی پردہ دری رہی چلی سمت غیب سے اک ہوا کہ چمن سرور کا جل گیا مگر...
  11. پ

    اعتبار ساجد غزل-تمہیں جب کبھی ملیں فرصتیں ،مرے دل سے بوجھ اتار دو(اعتبار ساجد

    تمہیں جب کبھی ملیں فرصتیں ،مرے دل سے بوجھ اتار دو میں بہت دنوں سے اداس ہوں مجھے کوئی شام ادھار دو مجھے اپنے روپ کی دھوپ دو کہ چمک سکیں مرے خال و خد مجھے اپنے رنگ میں رنگ دو ، مرے سارے زنگ اتار دو کسی اور کو مرے حال سے نہ غرض ہے کوئی نہ واسطہ میں بکھر گیا ہوں سمیٹ لو ، میں بگڑ گیا ہوں...
  12. پ

    ریاض مجید غزل-وقت خوش خوش کاٹنے کا مشورہ دیتے ھوئے - ریاض مجید

    وقت خوش خوش کاٹنے کا مشورہ دیتے ھوئے رو پڑا وہ آپ ، مجھ کو حوصلہ دیتے ھوئے اس سے کب دیکھی گئ تھی میرے رخ کی مردنی پھیر لیتا تھا وہ منہ ، مجھ کو دوا دیتے ھوئے خواب بے تعبیر سی سوچیں مرے کس کام کی؟ سوچتا اتنا تو ، وہ دست عطا دیتے ھوئے بے زبانی بخش دی خود احتسابی نے مجھے ہونٹ سل جاتے...
  13. پ

    اب اداس پھرتے ہو سردیوں کی شاموں میں - شعیب بن عزیز

    غزل-اب اداس پھرتے ہو سردیوں کی شاموں میں (شعیب بن عزیز اب اداس پھرتے ہو سردیوں کی شاموں میں اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں اب تو اس کی آنکھوں کے مے کدے میسر ہیں پھر سکون ڈھونڈو گے ساغروں میں جاموں میں دوست کا دعویٰ کیا عاشقی سے کیا مطلب میں ترے فقیروں میں میں ترے غلاموں میں...
  14. پ

    میں ھوں خود سر تو طلبگار انا تم بھی ھو -شفیق احمد

    غزل-میں ہوں خود سر تو طلبگار انا تم بھی ہو (شفیق احمد میں ہوں خود سر تو طلبگار انا تم بھی ہو میں بھی ہوں مشکل میں سر دار انا تم بھی ہو میری کوشش ہے کہ میں کچھ بھی نہ اظہار کروں مجھ کو معلوم گرفتار انا تم بھی ہو مجھ کو یہ خبط ترا درد چھپائے رکھوں مجھ کو یہ علم کہ بیمار انا تم بھی ہو...
  15. پ

    میرا جی غزل - گناہوں سے نشو نما پاگیا دل (میرا جی)

    گناہوں سے نشو نما پاگیا دل در پختہ کاری پہ پہنچا گیا دل اگر زندگی مختصر تھی تو پھر کیا اسی میں بہت عیش کرتا گیا دل یہ ننھی سی وسعت یہ نادان ہستی نئے سے نیا بھید کہتا گیا دل نہ تھا کوئی معبود ،پر رفتہ رفتہ خود اپنا ہی معبود بنتا گیا دل نہیں گریہ و خندہ میں فرق کوئی جو روتا گیا دل...
  16. پ

    میرا جی غزل - دیدہ اشکبار ھے اپنا (میرا جی)

    دیدہ اشکبار ھے اپنا اور دل بے قرار ھے اپنا رشک صحرا ھے گھر کی ویرانی یہی رنگ بہار ھے اپنا چشم گریاں سے چاک داماں تک حال سب آشکار ھے اپنا ہاؤ ہو میں ہر ایک کھویا ھے کون یاں غمگسار ھے اپنا بزم سے ان کی جب سے نکلا ھوں دل غریب الدیار ھے اپنا ہم کو ہستی رقیب کی منظور پھول کے ساتھ...
  17. پ

    زندگی ایک اذیت ہے مجھے

    غزل - زندگی اک اذیت ھے مجھے (میرا جی) زندگی اک اذیت ھے مجھے تجھ سے ملنے کی ضرورت ھے مجھے دل میں ہر لحظہ ھے صرف ایک خیال تجھ سے کس درجہ محبت ھے مجھے تری صورت ، تری زلفیں ، ملبوس بس انہی چیزوں سے رغبت ھے مجھے مجھ پہ اب فاش ھوا راز حیات زیست اب سے تری چاہت ھے مجھے تیز ھے وقت کی...
  18. پ

    میرا جی غزل - جیون جیوتی جاگ رہی ھے چھوڑ بہانے ‘ چھوڑ بہانے ( میرا جی)

    جیون جیوتی جاگ رہی ھے چھوڑ بہانے ‘ چھوڑ بہانے تن من دھن کی بھینٹ چھڑھا دے کیوں سپنوں کے تانے بانے آئے کون تجھے بہلانے ، پہنچے کون تجھے سمجھانے پھر پایا ھے پریم سدھانے ، الجھایا ھے پریم کتھا نے اک گھمسان کا رن ھے دنیا‘ جاگ سپاہی اٹھ کر اک دو ہاتھ دکھا دے ‘ دشمن بھی جوہر پہچانے آنکھیں...
  19. پ

    میرا جی غزل - چاند ستارے قید ھیں سارے وقت کے بندی خانے میں (میرا جی)

    چاند ستارے قید ھیں سارے وقت کے بندی خانے میں لیکن میں آزاد ھوں ساقی ! چھوٹے سے پیمانے میں عمر ھے فانی ، عمر ھے باقی، اس کی کچھ پروا نہیں تو یہ کہہ دے ، وقت لگے گا کتنا آنے جانے میں تجھ سے دوری ، دوری کب تھی ، پاس اور دور تو دھوکا ھیں فرق نہیں انمول رتن کو کھو کر پھر سے پانے میں دو پل...
  20. پ

    میرا جی غزل - لب پہ ھے فریاد کہ ساقی یہ کیسا مے خانہ ھے (میرا جی)

    لب پہ ھے فریاد کہ ساقی یہ کیسا مے خانہ ھے رنگ خون دل نہیں چمکا ، گردش میں پیمانہ ھے مٹ بھی چکیں امیدیں مگر باقی ھے فریب امیدوں کا اس کو یہاں سے کون نکالے ، یہ تو صاحب خانہ ھے ایسی باتیں اور سے جا کر کہئے تو کچھ بات بھی ھے اس سے کہے کیا حاصل جس کو سچ بھی تمہارا بہانہ ھو طور اطوار...
Top