ریاض مجید غزل-وقت خوش خوش کاٹنے کا مشورہ دیتے ھوئے - ریاض مجید

وقت خوش خوش کاٹنے کا مشورہ دیتے ھوئے
رو پڑا وہ آپ ، مجھ کو حوصلہ دیتے ھوئے

اس سے کب دیکھی گئ تھی میرے رخ کی مردنی
پھیر لیتا تھا وہ منہ ، مجھ کو دوا دیتے ھوئے

خواب بے تعبیر سی سوچیں مرے کس کام کی؟
سوچتا اتنا تو ، وہ دست عطا دیتے ھوئے

بے زبانی بخش دی خود احتسابی نے مجھے
ہونٹ سل جاتے ہیں دنیا کو گلہ دیتے ھوئے

اپنی رہ مسدود کر دے گا یہی بڑھتا ہجوم
یہ نہ سوچا ہر کسی کو راستہ دیتے ھوئے

وہ ہمیں جب تک نظر آتا رہا ، تکتے رہے
گیلی آنکھوں ، اکھڑے لفظوں سے دعا دیتے ھوئے

بے اماں تھا آپ لیکن یہ معجزہ ہے ریاض
ہالہء شفقت تھا اس کو آسرا دیتے ھوئے


ریاض مجید
 

فاتح

لائبریرین
آج یہ غزل ارسال کرنا چاہ رہا تھا لیکن محفل کے ٹیگز میں تلاش کیا تو پہلے ہی ارسال کی جا چکی تھی۔ بہت شکریہ پیاسا صحرا صاحب۔
جہاں تک مجھے یاد ہے یہ غزل کسی نے گائی بھی ہے۔ اگر کسی کے پاس موجود ہو تو براہِ کرم یہاں شیئر کر دیجیے۔ (فرخ صاحب کی خصوصی توجہ درکار ہے)
 
بہت اچھی غزل شیئر کی ہے۔ پیاسا صحرا جی۔ میری پسندیدہ غزلوں میں سے ہے۔

اپنی رہ مسدود کر دے گا یہی بڑھتا ہجوم
یہ نہ سوچا ہر کسی کو راستہ دیتے ھوئے

بے اماں تھا آپ لیکن معجزہ ہے یہ ریاض
ہالہء شفقت تھا اس کو آسرا دیتے ھوئے
 

محمداحمد

لائبریرین
وقت خوش خوش کاٹنے کا مشورہ دیتے ہوئے​
رو پڑا وہ آپ ، مجھ کو حوصلہ دیتے ہوئے​

کیا مطلع ہے۔

اور یہ اشعار بھی:

اپنی رہ مسدود کر دے گا یہی بڑھتا ہجوم​
یہ نہ سوچا ہر کسی کو راستہ دیتے ھوئے​
بے اماں تھا آپ لیکن معجزہ ہے یہ ریاض​
ہالہء شفقت تھا اس کو آسرا دیتے ھوئے​
 

شیزان

لائبریرین
آج یہ غزل ارسال کرنا چاہ رہا تھا لیکن محفل کے ٹیگز میں تلاش کیا تو پہلے ہی ارسال کی جا چکی تھی۔ بہت شکریہ پیاسا صحرا صاحب۔
جہاں تک مجھے یاد ہے یہ غزل کسی نے گائی بھی ہے۔ اگر کسی کے پاس موجود ہو تو براہِ کرم یہاں شیئر کر دیجیے۔ (فرخ صاحب کی خصوصی توجہ درکار ہے)

فاتح بھائی یہ غزل مجھے بھی بےحد پسند ہے۔
اسے غلام عباس نے گایا ہے۔۔
ریڈیو اور پی ٹی وی پر تو اکثر سنی ہے۔۔ یو ٹیوب پر پتا نہیں موجود ہے کہ نہیں۔۔ ابھی ویسے بھی یو ٹیوب بند ہے
 
Top