خاموشی عموما" چھوٹے کام نہیں کرتی یہ آپ کو ذہنی طور پُرسکون کرتی ہے یا جذباتی طور پر مار ڈالتی ہے۔ سناٹا مگر ہمارے اِردگرد گھومتے ہوئے کسی آسیبی روح کی طرح چیختا چلّاتا ہے، اپنے بال نوچتا اور دامن چاک کرتا ہے نہ سکون سے جینے دیتا ہے اور نہ ہی مرنےکی آسانی میسر آنے دیتا ہے۔ یہ آپ کو بھی چلّانے پر...