غور کیجیئےبھائی، کوئی موضوع نہیں بس الف بے کی الٹی ترتیب سے فقرہ پھینکنا ہے، جیسے میں نے ف کے بعد غ سے شروع کیا،سوال جواب ہوتا رہے تو مزید چار چاند لگ جاتے ہیں ورنہ اس کی قید نہیں
ظاہر میں تو نرالہ کا نام ابھی استعمال ہوتا ہے لیکن کچھ سال ہوئے سنا تھا کہ اصل مالکان نے برانڈ کا نام فروخت کر دیا ہے، تب سے کوالٹی اور شہرت دونوں زوال پذیر ہیں
قسم سے مجھے بھی بہت بعد میں معلوم ہوا کہ بیرنگ دراصل اردو کا نہیں انگریزی کا لفظ ہے (بی ای اے آر آئی این جی) کے ہجوں کے ساتھ۔ مطلب کہ معاوضہ خط وصول کرنے والا برداشت کرے گا۔