:sneaky:
بس تو پھر دیکھ لیجیے کے بات جب دواؤں سے بھی آگے نکل جاتی ہی تو ہم جیسے بڑے بوڑھوں کی دعائیں اثر کر جاتی ہیں اس لیے ہم جیسے بڑے بوڑھوں کے سامنے حد ادب رہا کریں ۔۔۔۔۔۔:sneaky:;):mrgreen:
جناب انسان کو جس سے محبت ہو اسے اپنے ساتھ رکھنے کی خواہش کرتا ہے ، آپ جلیے تو نا مابدولت اور امین صاحب کی محبت سے مابدولت کو بھی ان سے اتنی ہی محبت ہے تبھی تو مابدولت ساتھ ساتھ پھرتے ہیں اپنے آرام کا خیال کیے بغیر!
محترم و مکرم آپ کو بھی کسی کی اردو سے آس لگی ہوئ ہے یقین جانیے ہم خود کو آپ کے حضور طفلِ مکتب سے بھی ایک درجہ نچلے مقام پر دیکھ رہے ہیں! آپ کی سابقہ تحریر کا مطالعہ کم ازکم ۸ یا ۱۰ مرتبہ کرنے کے بعد ہی مفہوم ہم پر واضح ہوا۔