جناب یہ "فراخ دلی" ہے یا "فراغ دلی" ہی ہے؟ غالباً آپ سے لکھتے ہوے جلدی میں بے خیالی کی وجہ سے یہ کوتاہی ہو گئ ہے ۔ اور اگر یہ غلطی نہیں تو کم از کم میں اس انداز کے کسی لفظ سے نا واقف ہوں
جناب ایک بات کی وضاحت کیجیے گا ذرا کے کیا یہ مابدولت ، بذات آپ خود ہیں ؟ ماشاءاللہ بہت بہترین اردو ہے آپ کی ہمیں ایسا محسوس ہوا کے جیسے ہم مغل دربار میں موجود ہوں اور ظلِ سبحانی کا پر جلال وجمال فیصلہ سماعت کر رہے ہوں!
مابدولت آپ کے دولت خانہ میں تو مشکل ترین الفاظ اتنے بکثرت موجود ہیں کے ہمارے الفاظ دیوالیہ ہوتے ہوتے رہ گئے۔ اللہ توبہ اتنے "غیر ارضی" الفاظ میں نے پہلی دفع ہی دیکھے ہیں۔ ایسے ایسے الفاظ کے جن کے معنی تو درکنار میں مفہوم بھی نا سمجھ سکا۔
جی جناب لیکن ایک اور صبا بھی موجود ہے جسے غالباً سب لوگ ہی جانتے ہیں اور یہ صبا ہے صبح کی تازہ ہوا اور بعض دفع یہ تازہ ہوا انسان کے چودہ طبق بھی روشن کر دیتی ہے
جی جناب بالکل لاہور لاہور ہے۔
اب بھلا جناب میاں ہونے کے لیے شادی شدہ ہونا ضروری ہے کیا ؟
ان محترمہ کا اسمِ گرامی "صبا" ہے۔ وہ یہاں موجود نہیں ہیں ورنہ آپ کا بھی تعارف ہو جاتا اور ایسا ہوتا کے بس پھر آپ تعارف کو حرف با حرف یاد رکھتے۔