نتائج تلاش

  1. رانا

    ای میلز اُڑا دیجے( از قلم نیرنگ خیال)

    واہ واہ۔ زبردست نیرنگ بھائی۔ لاجواب۔:p جون ایلیا کو کسی فرشتے نے خبر کردی تو کیا حال ہوگا ان کا وہاں۔:p اللہ میاں سے کہیں گے کہ تو نے شیطان کو اتنی لمبی مہلت دی ہے تو مجھے بس ایک دن کی مہلت دے کہ میں اسلام آباد تک ہو آؤں ذرا۔:p
  2. رانا

    جمیل نوری نستعلیق کرننگ اغلاط

    ہاہاہا۔:rollingonthefloor::rollingonthefloor: لاجواب۔ یہ بھی کچھ بعید نہیں۔ عارف کے لئے مسئلہ ہوجائے گا باپ بیٹے کو الگ الگ سنبالنا۔:)
  3. رانا

    جمیل نوری نستعلیق کرننگ اغلاط

    اللہ جانے اتنی تو میری اردو بھی اچھی نہیں۔:) میرا اشارہ تو اعراب کی طرف تھا۔ پتہ نہیں یہاں تشدید جائز یا نہیں۔:p
  4. رانا

    جمیل نوری نستعلیق کرننگ اغلاط

    کِتّا کے نیچے زیر تو ایسے رکھ کر ٹھونکی ہے آپ نے کہ جیسے باقیوں کی اردو پر شک ہو۔:) کیا ایسا آسانی سے ممکن ہے کہ فونٹ کو بیٹا کے نام سے ہی ریلیز کیا جائے۔ یعنی Jameel noori nastaleeq بجائے jameel noori nastaleeq Beta کرکے۔ مجھے نہیں پتا یہ مناسب ہے یا نہیں لیکن ایک بات زہن میں آئی تو پوچھ لی۔
  5. رانا

    فلم "مارشین" کس کس نے دیکھی یا دیکھنی ہے؟

    میں بھی اسی انداز میں حیرت ظاہر کرنے والا تھا لیکن آپ سبقت لے گئے۔:) واقعی فاتح بھائی یہ مووی آپ کی نظر سے بچ کیسے گئی؟ مجھے تو اب تک اسپیس سے متعلقہ صرف دو ہی فلمیں پسند آئی ہیں۔ ایک Contact اور دوسری Prometheus. Contact اس وجہ سے کہ کارل ساگان کا نام تھا اور کہانی حقیقت سے قریب تھی۔ Prometheus...
  6. رانا

    فلم "مارشین" کس کس نے دیکھی یا دیکھنی ہے؟

    میرا خیال ہے کہ شائد Contact سائنسی غلطیوں سے بچی ہوئی ہو کہ اس کی کہانی کی روح رواں خود کارل ساگان تھے۔ لیکن یقینی بات تو سائنسی معلومات رکھنے والے ہی بتا پائیں گے۔
  7. رانا

    بے پر کی

    سعود بھائی کا جمیل قادری صاحب کے مسئلے کو حل کرتے ہوئے یہ مراسلہ ابھی پڑھا: ہم نے سوچا کہ سعود بھائی ذاتی مکالمے میں کسطرح ان کا مسئلہ حل کریں گے۔:) لہذاٰ اپنے موکل کو آواز دی تو اس نے بتایا کہ ابھی تو مکالمہ شروع ہوا ہے۔۔ ہم نے کہا جتنے مراسلے بھی ہیں دو تین چار وہی دکھادو تو اس نے شروع کے یہ...
  8. رانا

    محفل کے چاند تارے ----حصہ ء دوم

    بہت ہی خوشگوار اور ہلکی پھلکی بوندا باندی کا مزہ لئے ہوئے تحریر ہے۔تحریر کی روانی کا تو جواب نہیں لیکن محفلین کے بارے میں مشاہدہ بھی خوب ہے۔ اس عمدہ تحریر پر ہماری طرف سے ایک عدد عمدہ سی مبارک باد قبول فرمائیں۔:clap: آپ کی نثر نگاری کے اس نئے رنگ کے تو ہم پہلے ہی مداح ہوگئے تھے۔ محفل پر رہتے...
  9. رانا

    فلم "مارشین" کس کس نے دیکھی یا دیکھنی ہے؟

    نا بھائی۔ یہ موضوع تو قیامت تک نہیں ختم ہونے والا۔ البتہ قیامت کے بعد ہم ان سے ضرور اس موضوع پر تبادلہ خیالات کرنا چاہیں گے۔:)
  10. رانا

    فلم "مارشین" کس کس نے دیکھی یا دیکھنی ہے؟

    باز آگئے بھئی ہم مارشین دیکھنے سے۔ تھوڑے ہی عرصے کی بات ہے ہم خود مریخ کا چکر لگا آئیں گے۔ چاند کا پبلک سفر تو لانچ ہوگیا ہے جلد ہی مریخ کا بھی ہوجائے گا۔ شروع میں تھوڑا مہنگا ہوگا لیکن جاز کے پانچسو روپے والے کارڈ کی طرح کچھ عرصہ گزرنے پر ہماری پاکٹ رینج میں آجائے گا پھر ہم چھٹیاں وہاں گزارا...
  11. رانا

    فلم "مارشین" کس کس نے دیکھی یا دیکھنی ہے؟

    توبہ توبہ فاتح بھائی یہ کیسی بات منسوب کردی آپ نے خاکسار سے۔ متلی ہونے لگی ہے۔آپ نے اس خاکسار کو طالبان کب سے سمجھ لیا۔ بم سے پھٹنے کو سعادت سمجھنے والے طالبان بے ایمان ہوتے ہیں۔ بقول عرشی ملک بم باندھ کے مر جاتے ہیں حوروں کی طلب میں دیں سے نہیں کوئی بھی سرو کار نبی جیؐ
  12. رانا

    فلم "مارشین" کس کس نے دیکھی یا دیکھنی ہے؟

    ارے فاتح بھائی میں کوئی پطرس تھوڑا ہی ہوں کہ نویں کی کیمسٹری کی کتاب اب تک سنبھال کر رکھ چھوڑی ہوگی۔:p اور اتنی اسلامیات تو آپ نے بھی پڑھ ہی رکھی ہوگی کہ خالی میدان میں جاکر خود ہی اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈالنا شہادت نہیں خوکشی کہلاتی ہے۔:p اللہ معاف کرے "ایمانداری" جیسے مقدس لفظ کے بارے میں ایسے...
  13. رانا

    فلم "مارشین" کس کس نے دیکھی یا دیکھنی ہے؟

    شہادت تو مسجد کے دھماکے میں ہو یا کسی اور دھماکے میں وہ تو عین سعادت ہے۔ لیکن سینما کے دھماکے میں توبہ توبہ!! سوچ کر ہی جھرجھری آجاتی ہے۔:) سال بھر میں ایک آدھ ہی مووی دیکھنی ہوتی ہے اس کے لئے بندہ اس طرح کی موت کا خطرہ مول لے نا بھئی نا۔:p ونڈوز 10 پر بھی چوری کا مال چلتا ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ...
  14. رانا

    فلم "مارشین" کس کس نے دیکھی یا دیکھنی ہے؟

    مجھے اس طرح کی سائنس فکشن موویز جن کا تعلق اسپیس سے یا دوسری دنیاؤں کی دریافت سے ہو بہت پسند ہیں لیکن جب سے ونڈوز 10 پر آیا ہوں چوری کے مال سے توبہ کرلی ہے۔ اس لئے میرے لئے یہ بتائیں کہ جائز طریقے سے کیسے دیکھی جاسکتی ہے۔ سینما کا مشورہ نہ دیجیے گا مجھے ڈر لگتا ہے کہ سینما کی چھت گر گئی یا بم...
  15. رانا

    نسیم ان پیج پی ڈی ایف ٹیکسٹ ایکسٹریکشن سافٹوئیر

    خاکسار نے جو ارادہ ظاہر کیا تھا کہ سورس کوڈ پر نظرثانی کرکے اسے شئیر کردوں گا لیکن مصروفیات ہیں کہ بڑھتی ہی جارہی ہیں۔ اب تو اس پر مزید کام کرنے کا موقع ملنے کی بھی کوئی امید نہیں ہے۔ اس لئے یہ فیصلہ کیا کہ سورس کوڈ پر نظر ثانی کوئی ایسی ضروری چیز نہیں کہ جس کی وجہ سے اسے مزید روک کررکھا جائے۔...
  16. رانا

    پیارے آقاﷺ کا بچپن

    ایک کتاب جس کا نام ہے ’’ہمارا آقا‘‘، اس میں آنحضرتﷺ کی مختصر سیرت و سوانح کہانی کے رنگ میں درج کی گئی ہے۔ اس میں سے کچھ واقعات جو پیارے آقاﷺ کے انتہائی معصوم اور پاکیزہ بچپن سے متعلق ہیں وہ شئیر کررہا ہوں۔ آنحضور صلی اللہ و علیہ وسلم کی سیرت کے واقعات تو جس رنگ میں بھی لکھے جائیں وہ رنگ امر...
  17. رانا

    اینڈرائیڈ اپلیکیشن بنانا سیکھنا

    پروگرامنگ کی بنیادیات کی ضرورت ہوگی۔ زبان جاوا چاہئے۔ اگر آپ نے مائکروسافٹ کی سی شارپ پر کچھ ہاتھ صاف کیا ہے تو جاوا میں زیادہ مشکل نہیں ہوگی۔ یہاں سے Android Studio ڈاون لوڈ کرلیں۔ سیکھنے کے لئے آنٹی لِنڈا کو تھوڑے سے پیسے دے دیں تو وہ یہاں بڑی اچھی کلاس کنڈکٹ کرادیں گی۔ مفت سیکھنا ہو ان...
  18. رانا

    اللہ تعالیٰ اور پیارے نبیﷺ کے بارے میں ہمارے ذاتی احساسات

    یہ خوبصورت اردو نعت ایک انڈو نیشین خاتون کی آواز میں۔ (انٹرنیشنل پیس سمپوزیم میں) ربط
  19. رانا

    کاپی پیسٹ شدہ گند

    کبھی کبھی اس بات کی بھی ضرورت محسوس ہوتی ہے کہ نئے اراکین پر پانچ چھ سال پہلے والی پابندی دوبارہ لاگو کی جائے کہ جب تک سو سے زائد مراسلے نہ ہوجائیں مذہبی زمروں میں صرف جھانکنے کی اجازت ہو کُودنے کی نہیں۔
  20. رانا

    نوری نستعلیق کرننگ پر کام!

    عارف، کروم میں اوپر جس مسئلے کی آپ نے تصویری نشاندہی کی ہے اس حوالے سے یہ وضاحت کردوں کہ یہ مسئلہ جمیل نستعلیق کے موجودہ زیراستعمال فونٹ میں بھی ہے۔ دوسرا اس کا تعلق فانٹ سے شائد نہ ہو کیونکہ ابھی چند ماہ پیشتر تک کروم میں ایسا کوئی مسئلہ نہیں تھا، لیکن کچھ ماہ سے کئی اردو بلاگز کی تحاریر کا...
Top