نتائج تلاش

  1. رانا

    ویلکم بیک مائی سوئیٹ آپا جانی :)

    اتنے عرصے بعد عینی بہنا کو دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ ویلکم بیک عینی بہنا اور مدیحہ بہنا۔:) بہت دعائیں ہماری دونوں بہنوں کے لئے۔:):)
  2. رانا

    تاسف فاروق احمد بھٹی کے والد صاحب وفات پا گئے۔

    انا للہ و انا الیہ راجعون اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت اور رحمت کا سلوک فرمائے۔ آمین
  3. رانا

    اردو ٹیکسٹ باکس برائے وژول سٹوڈیو - وی بی ڈاٹ نیٹ

    بہت شکریہ سعود بھائی۔ آپ کے توجہ دلانے پر ابھی گٹ ہب پر اکاونٹ بنایا اور بہت آسانی سے کوڈ ہوسٹ ہوگیا جب کہ میرا خیال تھا کہ شائد اس کے لئے بھی سورس ٹری انسٹال کرنا پڑتا ہوگا۔ بہرحال آپ نے آج خاکسار کی گٹ ہب سے اجنبیت بھی ختم کرادی۔:) اب گٹ ہب پر اس کوڈ کا لنک درج زیل ہے۔...
  4. رانا

    اردو ٹیکسٹ باکس برائے وژول سٹوڈیو - وی بی ڈاٹ نیٹ

    مجھے ایک سافٹوئیر کے لئے ایک ٹیکسٹ باکس میں اردو ڈیٹا کی ضرورت محسوس ہوئی تھی تو اس کے لئے صارف کو اردو کی بورڈ کی زحمت سے بچانے کے لئے ایک چھوٹا فنکشن بنایا تھا جو ابن سعید بھائی کے چاچو ٹائپنگ ٹیوٹر کے جاوا اسکرپٹ کے کوڈ کو ہی سی شارپ کے مطابق ڈھالا تھا۔ وہاں کیونکہ بہت سادہ کام درکار تھا اس...
  5. رانا

    فونٹ جمیل نوری نستعلیق 3 ریلیز!

    بہت بہت مبارک ہو arifkarim اور سید ذیشان بھائی۔ اتنی اہم ریلیز اور میری نظروں سے ہی رہ گئی۔ میں شائد اسے نستعلیق کی ٹیسٹنگ والی لڑی ہی سمجھتا رہا اور عنوان پورا پڑھا ہی نہیں۔ آج اکٹھے بیس صفحے ایک ساتھ پڑھنے پڑے۔ یہ بھی پتہ لگا کہ بیس صفحے پڑھنے میں کتنا وقت لگتا ہے۔:) تمام محبان اردو کو بھی...
  6. رانا

    فونٹ حکومتِ ہند کی جانب سے جاری کردہ 13 خوبصورت اردو فونٹس

    جزاک اللہ۔ یہ لنک کام کررہا ہے۔
  7. رانا

    فونٹ حکومتِ ہند کی جانب سے جاری کردہ 13 خوبصورت اردو فونٹس

    Tahreer سافٹوئیر ڈاونلوڈ کرنا چاہ رہا ہوں لیکن اس صفحے پر کہیں ڈاون لوڈ لنک نظر نہیں آرہا۔ ڈاونلوڈ پیج پر بھی Tahreer کے نام سے کوئی سافٹوئیر نہیں مل رہا۔ کیا آپ Tahreer کے ڈاون لوڈ کا ڈائریکٹ لنک شامل کرسکتے ہیں؟
  8. رانا

    مسنگ یو بابا جانی

    بالکل مقدس بہنا اور ایسے ہی ہونا چاہئے کہ اپنا دکھ انسان اپنوں سے ہی شئیر کرلے ورنہ اگر انسان اپنوں سے بھی شئیر نہ کرے اور اپنے اندر ہی اپنا غم دبا کر رکھے تو یہ انسان کے حوصلوں اور شخصیت پر برا اثر ڈالتا ہے۔ شکیب کا ایک شعر بھی کچھ کچھ اسی مفہوم کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ گفتگو کیجئے کہ یہ فطرت...
  9. رانا

    ہر 4 سال بعد فروری میں اضافی دن کیوں ہوتا ہے؟

    اسلامی کیلنڈر سے مراد آپ کی قمری کیلنڈر ہے جو کہ اسلام سے پہلے بھی رائج تھا۔ دراصل سورج اور چاند دونوں اللہ نے بنائے ہیں اور قرآن میں بتادیا کہ دونوں انسان کے فائدہ کے لئے بنائے گئے ہیں تو پھر نامناسب ہے کہ قمری کیلنڈر سے تو فائدہ اٹھایا جائے اور شمسی کیلنڈر کو چھوڑ دیا جائے۔ دونوں کے اپنے اپنے...
  10. رانا

    مسنگ یو بابا جانی

    مقدس بہنا جانے والے کی یاد تو آتی ہے جب کہ جانے والی ہستی بھی ایسی ہو تو پھر یادوں کے آگے بند تو باندھا نہیں جاسکتا ان کی یاد کو منانے کے لئے ایک کوشش یہ بھی ہمیشہ رہنی چاہئے کہ جانے والے کی اچھی باتوں اور یادوں کو زندہ رکھا جائے۔ جو اچھے کام وہ اپنی زندگی میں کرتے تھے ان کو اب آپ آگے جاری رکھیں...
  11. رانا

    تاسف ماسی وفات پا گئیں۔

    انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اللہ تعالیٰ ان سے رحمت اور مغفرت کا سلوک فرمائے۔ آمین۔
  12. رانا

    مبارکباد شزہ مغل بہنا کو ہزار مراسلے مبارک ہوں

    بہت بہت مبارک ہو شزہ بہنا یہ پہلا ہزاری منصب۔:)
  13. رانا

    بچپن کی باتیں

    چورے سے مجھے یاد آیا کہ اس کا چورے سے کوئی تعلق نہیں، بچپن میں جو گلی میں ایک گجک والا آتا تھا جو ایک عجیب سی مشین ہوتی تھی بڑی سی پرات نما اس کے درمیان میں چینی ڈالتا تھا اور پھر تیز تیز گھماتا تھا تو لچھے دار گجک بننا شروع ہوجاتی تھی۔ کس کس نے کھائی ہے؟ میں تو اس شوق میں بنواتا تھا کہ یہ...
  14. رانا

    انٹرویو رانا بھائی سے انٹرویو

    جناب یہاں بھی بہت کچھ فیس کیا ہے احمدی ہونے کا اقرار کرکے۔ میں نے صرف اس بات کا ذکر کیا ہے کہ میں ہرجگہ اپنا احمدی ہونا بتادیتا ہوں۔ ابھی یہ تو بتایا ہی نہیں کہ ہرجگہ آگے سے دونوں طرح کے روئیے بھی سامنا کئے۔ ان کے ذکر کا یہ موقع نہیں تھا۔ اس چکر میں ایک جاب کی قربانی بھی دے چکا ہوں لیکن یہ رویہ...
  15. رانا

    انٹرویو رانا بھائی سے انٹرویو

    اُف توبہ۔ کونسا وقت تھا جب میں نے مقدس بہنا سے معذرت کرنے کا سوچا۔:) بہت ہی برا پھنسایا ہے بھئی ظالم نے۔ اس ظالم کی تفصیل آگے آئے گی۔ مقدس بہنا میں نے تو صرف نور بہنا سے معذرت کرنے کا سوچا تھا۔ جب معذرت لکھنے لگا تو شیطان آیا اور کہنے لگا کہ معذرت کرنا تو اچھی بات ہے مقدس سے بھی کرلو۔ ہم اسے...
  16. رانا

    انٹرویو رانا بھائی سے انٹرویو

    1۔ انٹرویو کرنے سے پہلے میں نے آپ کی جاری کردہ لڑیاں پڑھیں تھیں ۔ اس حوالے سے میں نے شہاب نامے پر آپ کے اختلاف کو نوٹ کیا تھا ۔ اور سوچا تھا کہ آپ سے اس کا سوال انٹرویو میں کروں گی ۔ آپ کی سیاسی بصیرت دیکھتے ہوئے جو آپ نے جوابات میں عمومی طور پر دکھائی ہے ، اس سوچ پر سوال کیا تھا کہ انسان کے...
  17. رانا

    انٹرویو رانا بھائی سے انٹرویو

    زیک بھائی کے ساتھ تو انٹرویو چل رہا ہے۔ لیکن نور بہنا، مقدس اور حمیرا بہنا کے سوالات کیونکہ ختم ہوگئے ہیں اس لئے اس موقعے پر ان کا شکریہ ادا کرنا ضروری ہے۔ خاص کر نور سعدیہ شیخ بہنا نے بہت محنت سے سوالات تیار کئے تھے۔ ان کے پہلے راونڈ کے سوالات کو ابھی جب دوبارہ دیکھا تو یہ نوٹ کیا کہ سوالات بہت...
  18. رانا

    انٹرویو رانا بھائی سے انٹرویو

    ایم سی ایس سے پہلے شوقیہ ویژول بیسک پر چھوٹے موٹے پروگرام بناتا تھا۔ آج کل #C میں کام کرتا ہوں اور یہی پسند ہے۔ اس کے ساتھ پی ایچ پی اور جاوا کو بھی کچھ تھوڑا سا دیکھا تھا لیکن #C اب دل میں بس گئی ہے کسی اور طرف دیکھنے کا اب موڈ ہی نہیں ہوتا۔:)
  19. رانا

    انٹرویو رانا بھائی سے انٹرویو

    مجھے تو اسکا علم ہی نہیں تھا کہ آخر میں دینے والے اشتہاروں کے علاوہ انہوں نے اس موضوع پر ناول بھی لکھ رکھے ہیں۔بہت بعد میں شائد کالج لائف میں کہیں اس بات کا پتہ لگا تھا۔ ان ناولوں کے خاص نمبر مجھے پسند ہوتے تھے۔ لیکن خاص نمبر تو کیا عام نمبر بھی ہم نیا خریدنے کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ جیب خرچ...
  20. رانا

    انٹرویو رانا بھائی سے انٹرویو

    چوتھی یا پانچویں جماعت میں پہلی بار پڑھے تھے اور ساتویں یا آٹھویں میں عمران سیریز سے تعارف ہوگیا تو چھٹ گئے۔ کوئی شک نہیں کہ بہت اچھے لگتے تھے۔ حسن اتفاق سے میرے ہاتھ کبھی کوئی احمدیت مخالف ناول نہیں لگا۔ البتہ ناولوں کے آخر میں احمدیت مخالف اشہتار بہت تکلیف دہ تھے۔ لیکن یا تو ان اشتہاروں والے...
Top