گرمی ہو یا سردی ،رات کے آخری پہر جب ہم سب خوابِ خرگوش کے مزے لے رہے ہوتے ہیں، کچھ لوگ ہماری صبح خوشگوار بنانے کے لیے بیدار ہوچکے ہوتے ہیں۔ سڑکوں پر صفائی کا عملہ جھاڑو دینے لگتاہے،کوڑا کرکٹ اٹھانے والی گاڑیاں کنٹینروں میں سے کوڑا اٹھانے کے لیے آجاتی ہیں،سٹریٹ اور روڈ لائٹس بند کردی جاتی ہیں،...