ویب سائٹس کو اَپ ڈیٹ کرنا

یوسف-2

محفلین
myhosting.com پر ہمارے کئی تجارتی اور غیر تجارتی ویب سائٹس چل رہے ہیں، جنہیں آئی ٹی والوں سے بنوایا ہے اور وہی اسے اَپ ڈیٹ بھی کرتے ہیں۔ اگر میں خود بھی ان سائٹس پر معمولی ردو بدل کرنا چاہوں تو کیسے کرسکتا ہوں۔ کیاکوئی آئی ٹی ماہر آسان انداز میں مدد کرسکتا ہے؟ اگر اسکرین شاٹس کی مدد سے بتلایا جائے تو مجھے زیادہ آسانی ہوگی۔پیشگی شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
اپڈیٹ کرنے کا طریقہ سائٹ پر استعمال ہونے والے سوفٹویر پر منحصر ہے۔ عام طور پر ویب سائٹس کو اپڈیٹ کرنے کے لیے ان کے ایڈمن پینل میں لاگ ان ہو کر نیا مواد شائع کیا جاتا ہے یا پھر موجودہ مواد کو اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔ ورڈپریس اور جملہ اس کی مثالیں ہیں۔ آپ یقیناً خود اپڈیٹ کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو آئی ٹی والوں سے کہہ کر اپنی سائٹ کے ایڈمن سیکشن کی رسائی حاصل کرنا ہوگی، اور اس کے بعد یہ معلوم کرنا ہوگا کہ کس طرح نیا اور پرانا مواد اپڈیٹ کیا جا سکتا ہے۔
 

یوسف-2

محفلین
شکریہ نبیل برادر!
لیکن یہ ایڈمن پینل کہاں پر ملے گا۔ کیا myhosting.com پر۔ جیسے ہماری ایک ویب سائیٹ ہے www.paighamequran.com اسے میں مائی ہوسٹنگ میں جاکر اکاؤنٹ لاگ اِن کرلیتا ہوں تو میں مائی ہوسٹنگ کنٹرول پینل میں داخل ہوجاتا ہوں۔

myhosting.GIF

  1. کیا یہی ایڈمن پینل ہے؟اگر ہے تو اب یہاں سے ویب سائیٹ کو ایز ایڈمن کہاں سے اور کیسے اوپن کروں کہ اپنی مرضی کی اَپ ڈیٹس کرسکوں۔
  2. یہ کیسے معلوم ہوگا کہ سائیٹ پر کون سا سوفٹویئر (ورڈ پریس وغیرہ) استعمال ہوا ہے۔ اور اس سوفٹ ویئر کیسے اور کہاں سے رسائی حاصل کروں کہ اس ویب کے موجودہ متن کو ویو اور ایڈٹ کرسکوں؟
میرا فی الوقت اپنے ویب ایڈمنسٹریٹر سے رابطہ ممکن نہیں ہے اور میں اُس کی کوئی مدد لینے سے قاصر ہوں۔ اسی لئے یہاں سے کچھ سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں، اگر کر سکوں تو۔
Log in to manage your Classic account
Domain Name
Password
 
Top