نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    آنکھوں میں ہوں سراب توکیاکیا دکھائی دے

    واہ کیا اچھا دو غزلہ ہے ظہیر بھائی خوش رہیے۔
  2. فرخ منظور

    ٰمٹن کڑاہی

    وعلیکم السلام۔ جیتی رہو اور ہمیشہ سکھی رہو۔ لگتا ہے شادی ہو گئی اسی لیے کوکنگ پر زیادہ دھیان دیا جا رہا ہے۔ :)
  3. فرخ منظور

    مجید امجد بڑھی جو حد سے تو سارے طلسم توڑ گئی ۔ مجید امجد

    بڑھی جو حد سے تو سارے طلسم توڑ گئی وہ خوش دلی جو دلوں کو دلوں سے جوڑ گئی ابد کی راہ پہ بےخواب دھڑکنوں کی دھمک جو سو گئے انہیں بجھتے جُگوں میں چھوڑ گئی یہ زندگی کی لگن ہے کہ رتجگوں کی ترنگ جو جاگتے تھے انھی کو یہ دھن جھنجھوڑ گئی وہ ایک ٹیس جسے تیرا نام یاد رہا کبھی کبھی تو مرے دِل کا ساتھ چھوڑ...
  4. فرخ منظور

    ٰمٹن کڑاہی

    کمال ہے زونی آپ کو اردو محفل کیسے یاد رہ گیا۔ :) بہرحال محفل میں دوبارہ خوش آمدید۔ سلامت رہیے۔
  5. فرخ منظور

    میر سحر گہہ عید میں دور سبو تھا

    نہ دیکھا میر آوارہ کو لیکن غبار اک ناتواں سا کوبکو تھا واہ
  6. فرخ منظور

    سارا دن (نظم) وحید احمد

    سارا دن جب پھوٹی کونپل دھوپ کی، ہم گھر سے نکلے پھر شہر کی بہتی دھار میں، ہلکورے کھائے اک لہر کی دست درازیاں، ساحل پر لائیں اک ریستوران میں چائے پی، اور جسم سکھایا اب دھوپ درخت جوان تھا چھتنار ہوا تھا سو ہم نے تنہا ریت پر تنہائی تانی اور اس کے نیچے رنگ...
  7. فرخ منظور

    اقبال تیرے عشق نے سب بل دئے نکال

    اقبالؔ عشق نے مرے سب بل دیے نکال مدت سے آرزو تھی کہ سیدھا کرے کوئی (علامہ اقبال) مکمل غزل ظاہر کی آنکھ سے نہ تماشا کرے کوئی ہو دیکھنا تو دیدۂ دل وا کرے کوئی سو سو امید بندھتی ہے اک اک نگاہ پر مجھ کو نہ ایسے پیار سے دیکھا کرے کوئی دے کر جھلک سی آپ تو پردے میں ہو رہے اور کہہ گئے نگاہ کو ڈھونڈا...
  8. فرخ منظور

    آڈیو بکس: کتابیں جو پڑھنے کے بجائے سُنی جاتی ہیں

    جی مگر پاکستان میں اس جی لیکن پاکستان میں اس کا رواج نہ ہونے کے برابر ہے۔ آپ شاید کسی دوسرے ملک میں رہتے ہیں۔
  9. فرخ منظور

    کچن کے کاکروچ کا خاتمہ۔

    کوپیکس پاؤڈر کو پانی میں حل کر کے اس کا سارے کچن میں سپرے کریں۔ امید ہے افاقہ ہو گا۔ بس یہ احتیاط کیجیے گا کہ اس سپرے کے بعد کوئی بھی برتن استعمال سے پہلے چاہے صرف پانی سے کھنگال لیں۔
  10. فرخ منظور

    آڈیو بکس: کتابیں جو پڑھنے کے بجائے سُنی جاتی ہیں

    کوئی ایک چھوٹی سی نظم یا غزل نہیں سنتا۔ مکمل کتاب کون بے وقوف سنے گا۔
  11. فرخ منظور

    کچن کے کاکروچ کا خاتمہ۔

    وعلیکم السلام۔ پہلے کونسا فارمولا آزمایا تھا؟
  12. فرخ منظور

    امریکہ کی سیاست کا بھونچال

    تین عظیم دماغ اس وقت پوری دنیا کو لیڈ کرنے کے خواب دیکھ رہے ہیں اور جس قسم کی وہ حماقتیں کرتے ہیں ان کی حماقتیں دیکھ کر ان کے چننے والوں اور ان کی حمایت کرنے والوں پر حیرت ہوتی ہے۔ وہ تین عظیم دماغ ہیں۔ ٹرمپ، عمران اور مودی
  13. فرخ منظور

    شہباز شریف کہاں کھڑے ہیں؟

    میں نے عرض کیا کہ گدھے اور گھوڑے میں فرق نہیں کر سکے اور دوسرا یہ کہ عمران خان کا ایم این اے بننا اور بات ہے مگر وہ پارلیمنٹ میں بس اپنی مرضی سے جاتا تھا اس کے علاوہ اگر اقتدار میں آنے کے بعد اس کی پالیسیوں کو دیکھ کر بھی اس کے حق میں ہیں تو میں آپ کی عقل عظیم کو سلام ہی پیش کر سکتا ہوں۔ خوش رہیے :)
  14. فرخ منظور

    شہباز شریف کہاں کھڑے ہیں؟

    بالکل یہی بات ہے کہ اگر سیلیکٹ ہی کرنا تھا تو گدھے کی بجائے اگر گھوڑے کو سیلیکٹ کر لیتے تو آج ملک کا یہ حال نہ ہوتا۔ جو گدھا کبھی پارلیمنٹ میں بیٹھا تک نہیں اسے کیا پتا کہ ملک کیسے چلانا ہے۔
  15. فرخ منظور

    تہذیبی نرگسیت

    اچھا ہے آپ نے خود ہی ساری تفصیل بیان کر دی۔ اب مجھے مزید کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔ فیصلہ پڑھنے والوں پر چھوڑتا ہوں۔ خوش رہیے۔ :)
  16. فرخ منظور

    تہذیبی نرگسیت

    دراصل اسے ہی نرگسیت کہتے ہیں کہ بحثیت قوم اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں کو تسلیم نہ کرنا اور ان پر ہٹ دھرمی سے اڑے رہنا۔ چلنے والے نکل گئے ہیں جو ٹھہرے ذرا کچل گئے ہیں
  17. فرخ منظور

    تہذیبی نرگسیت

    یہ بھی فرما دیجیے کہ ہم مسلمانوں میں جو اتنے فرقے ہیں کیا یہ بھی انگریزوں کی ایجاد ہے اور ان کی تقسیم کرو اور حکمرانی کرو کے اصولوں پر مبنی ہے؟
  18. فرخ منظور

    اقبال محبت کو دولت بڑی جانتے ہیں ۔ علامہ اقبال

    خدا کی زمیں تھی مزارع نے جوتی کمائی مگر چودھری جی نے کھائی نہیں بار ، صاحب کے ٹیبل پہ اس کو اگر روپ بسکٹ کا دھارے خطائی پٹی خوب جمّن کے ہاتھوں نصیبن گئی عرس میں اور شب بھر نہ آئی
  19. فرخ منظور

    اقبال موتی سمجھ کے شانِ کریمی نے چن لیے ۔ علامہ اقبال

    یہ غزل علامہ اقبال کی ابتدائی غزلیات میں سے ہے جب داغ سے اصلاح لیا کرتے تھے اور یہ غزل ہمارے پرانے محلے بازار حکیماں، لاہور کے ایک مشاعرے میں پڑھی تھی۔ تم آزماؤ ’’ہاں‘‘ کو زباں سے نکال کے یہ صدقے ہو گی میرے سوالِ وصال کے موتی سمجھ کے شانِ کریمی نے چن لیے قطرے جو تھے مرے عرقِ انفعال کے جادو...
Top