اگرچہ کچھ لوگ گوروں کو حسین خیال کرتے ہیں اور کچھ کالوں کو، مگر حقیقت یہ ہے کہ قدرت نے دنیا کے ہر خطے میں بسنے والے اپنے بندوں کو بے پناہ حسن کی دولت سے مالا مال کیا ہے۔
رومانیہ سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ آرٹسٹ میحائلہ نوروک نے دو سال قبل اپنی ملازمت چھوڑی اور دو درجن سے زائد ممالک کا سفر کیا جس...