نتائج تلاش

  1. شمشاد

    احمد راہی جے توں مرزا ہُندوں رانجھیا

    جے توں مرزا ہُندوں رانجھیا تے میں تتڑی زہر نہ پَھک دی ساڈے پیار دی سانجھی پینگ نُوں بھیڑیا موت دی توڑ نہ سَک دی تیری کڑی کمان دے مان تے وی میں کیدو، قاضی ڈَک دی تُوں کھیڑیاں نُوں بیبا سِجدوں میں سیالاں نال نَجٹھ دی تُوں بھانبڑ بن کے مَچدوں میں ہنیری بن کے جُھلدی میں ویکھ وی میرے ہتھ دی گنڈ کسے...
  2. شمشاد

    آنکھ نے بات کی لب سے پہلے - صابر ظفر

    آنکھ نے بات کی لب سے پہلے اور چاہا تجھے سب سے پہلے اب تو حاصل کے سوا کچھ بھی نہیں ورنہ کیا حسن تھا اب سے پہلے کون بے وجہ نمو پاتا ہے کیا مسّبب تھا سبب سے پہلے منہ لگایا تو وہ گستاخ ہُوا ورنہ ملتا تھا ادب سے پہلے کون سے رنگ میں شدّت تھی ظفر اُس کے چہرے پہ غضب سے پہلے (صابر ظفر)
  3. شمشاد

    پل بھر کا بہشت - سرمد صہبائی

    ایک وہ پل جو شہر کی خفیہ مٹھی میں جگنو بن کر دھڑک رہا ہے اُس کی خاطر ہم عمروں کی نیندیں کاٹتے رہتے ہیں یہ وہ پل ہے جس کو چھو کر تم دنیا کی سب سے دلکش لذت سے لبریز اک عورت بن جاتی ہو اور میں ایک بہادر مرد ہم دونوں آدم اور حوا پل بھر کے بہشت میں رہتے ہیں اور پھر تم وہی ڈری ڈری سی بسوں پہ چڑھنے...
  4. شمشاد

    آنکھوں سے پرے نیند کی رفتار میں رہنا - سرمد صہبائی

    آنکھوں سے پرے نیند کی رفتار میں رہنا ہر پل کسی نادید کے دیدار میں رہنا کھو جانا اسے دیکھ کے عریاں کے سفر میں چھوتے ہی اسے حجلہ اسرار میں رہنا اک خوابِ دریدہ کو رگِ حرف سے سینا پھر لے کے اسے کوچہ و بازار میں رہنا خود اپنے کو ہی دیکھ کے حیران سا ہونا نرگس کی طرح موسمِ بیمار میں رہنا مرنا یونہی...
  5. شمشاد

    مجھے دینے لگے آزار دیکھو - بقا بلوچ

    مجھے دینے لگے آزار دیکھو یہ میرے جبہ و دستار دیکھو کسی یوسف کو لایا جا رہا ہے ذرا یہ گرمئ بازار دیکھو مری حالت سے تم کو کیا غرض ہے مجھے دیکھو مرا کردار دیکھو یہ کیا کہ اپنا چہرہ دیکھتے ہو کبھی تو آئنے کے پار دیکھو کسی نے بانٹ رکھا ہے مجھے بھی مرے اندر کھڑی دیوار دیکھو تمھیں بھی تو محبت ہو...
  6. شمشاد

    حریمِ جاں میں بھٹک رہا ہوں - بقا بلوچ

    حریمِ جاں میں بھٹک رہا ہوں میں قافلے سے بچھڑ گیا ہوں دُھواں ہوں جلتے ہوئے مکاں کا فضا میں تحلیل ہو رہا ہوں تُو میری خوشیوں سے بے خبر ہے میں تیرے دُکھ سے بھی آشنا ہوں سماعتیں جن کی مر چکی ہیں میں اُن کو آواز دے رہا ہوں وہ مجھ کو تقسیم کر رہا ہے میں جس کے غم سے جُڑا ہوا ہوں نہ کوئی رستہ نہ...
  7. شمشاد

    جتنے منظر دیکھے ہم نے - بقا بلوچ

    جتنے منظر دیکھے ہم نے دل کے اندر دیکھے ہم نے اُڑتی خاک زمیں پر دیکھی رنگ فلک پر دیکھے ہم نے تم نے صرف کنارے دیکھے سات سمندر دیکھے ہم نے اب تک جتنے چہرے دیکھے تم سے کمتر دیکھے ہم نے در پر آنکھیں ‘ آنکھ میں پانی پانی میں گھر دیکھے ہم نے دل کے سُونے دشت کے اندر اُجڑے منظر دیکھے ہم نے تم نے...
  8. شمشاد

    اک عمر سے میں بات یہی سوچ رہا ہوں - بقا بلوچ

    اک عمر سے میں بات یہی سوچ رہا ہوں تم چھوڑ نہ دو ساتھ یہی سوچ رہا ہوں ٹوٹا ہے مرے دل کی طرح تیرا فسوں بھی اے شہرِ طلسمات! یہی سوچ رہا ہوں کب روح میں اُترے گا تری روح کا پَرتَو کب ہو گی ملاقات یہی سوچ رہا ہوں اب تُو بھی لئے پھرتا ہے اک داغِ جدائی اک جیسے ہیں حالات یہی سوچ رہا ہوں دن سارا گزارا...
  9. شمشاد

    جب سے وہ آیا ہے میرے دھیان میں - بقا بلوچ

    جب سے وہ آیا ہے میرے دھیان میں ذہن و دل ہیں عالمِ وجدان میں خود بخود خوابوں کے در کھلنے لگے کون آیا ہے مرے امکان میں ہم نے تیرا ذکر چھیڑا اور پھر روشنی سی ہو گئی دالان میں وہ گیا تو روح کو بھی لے گیا بات کیا تھی دل کے اس مہمان میں حسن پردے سے نکل کر اور بھی ڈال دیتا ہے خلل ایمان میں جب کیا...
  10. شمشاد

    میرا جی لب پر ہے فریاد کہ ساقی یہ کیسا میخانہ ہے

    لب پر ہے فریاد کہ ساقی یہ کیسا میخانہ ہے رنگِ خونِ دل نہیں چمکا، گردش میں پیمانہ ہے مٹ بھی چکیں امیدیں مگر باقی ہے فریب امیدوں کا اس کو یہاں سے کون نکالے، یہ تو صاحبِ خانہ ہے ایسی باتیں اور سے جا کر کہئے تو کچھ بات بھی ہے اس سے کہے کیا حاصل جس کو سچ بھی تمہارا بہانہ ہے طور اطوار انوکھے اس کے،...
  11. شمشاد

    اک عمر سے میں بات یہی سوچ رہا ہوں - بقا بلوچ

    اک عمر سے میں بات یہی سوچ رہا ہوں تم چھوڑ نہ دو ساتھ یہی سوچ رہا ہوں ٹوٹا ہے مرے دل کی طرح تیرا فسوں بھی اے شہرِ طلسمات! یہی سوچ رہا ہوں کب روح میں اُترے گا تری روح کا پَرتَو کب ہو گی ملاقات یہی سوچ رہا ہوں اب تُو بھی لئے پھرتا ہے اک داغِ جدائی اک جیسے ہیں حالات یہی سوچ رہا ہوں دن سارا گزارا...
  12. شمشاد

    کپاس دھنکی گئی ہے گالے پڑے ہوئے ہیں - اختر عثمان

    کپاس دھنکی گئی ہے گالے پڑے ہوئے ہیں شہید بچے علم سنبھالے پڑے ہوئے ہیں میں اپنی پہچان بھی عجائب گھروں میں دیکھوں عدو کے گھر میں مرے حوالے پڑے ہوئے ہیں جنہوں نے لمحوں سے شرط باندھی تھی دوڑنے کی شجر نے نیچے پڑاﺅ ڈالے پڑے ہوئے ہیں نگر میں صحرا نورد سایہ سا گشت میں ہے اسی لئے تو گھروں پہ تالے پڑے...
  13. شمشاد

    حوالے کھو گئے، مردہ اجالے ہو گئے ہیں - اختر عثمان

    حوالے کھو گئے، مردہ اجالے ہو گئے ہیں ستارے، چاند، سورج، دیپ کالے ہو گئے ہیں یہاں آ کر ملا ہے تحفہئِ خانہ بدوشی منادی تھی کہ ہم گھر بار والے ہو گئے ہیں ہمارا ماس دیوِ اشتہا نے کھا لیا ہے ہمارے جسم کتوں کے نوالے ہو گئے ہیں ہمارا گھر تو پہلے ہی وہاں گروی پڑا تھا ہمارے ذہن بھی اس کے حوالے ہو گئے...
  14. شمشاد

    آتش ہو ، اور معرکہء خیر و شر نہ ہو - اختر عثمان

    آتش ہو ، اور معرکہء خیر و شر نہ ہو پروانگی عبث ہے جو رقص شرر نہ ہو یہ کار عشق بھی ہے عجب کار ناتمام سمجھیں کہ ہو رہا ہے مگر عمر بھر نہ ہو اک لمحہء کمال کہ صدیوں پہ پھیل جائے اک لحظہء وصال مگر مختصر نہ ہو اک دشت بے دلی میں لہو بولنے لگے ایسے میں ایک خواب کہ تو ہو مگر نہ ہو چہرے پہ سائے میں...
  15. شمشاد

    ابن انشا قرب میسر ہو تو یہ پوچھیں درد ہو تم یا درماں ہو

    قرب میسر ہو تو یہ پوچھیں درد ہو تم یا درماں ہو دل میں تو آن بسے ہو لیکن مالک ہو یا مہماں ہو دوری ، آگ سے دوری بہتر قربت کا انجام ہے راکھ آگ کا کام فروزاں ہونا راکھ ضرور پریشاں ہو سودا عشق کا سودا ہم جان کے جی کو لگایا ہے عشق یہ صبر و سکوں کا دشمن پیدا ہو یا پنہاں ہو عشق وہ آگ کہ جس میں تپ کر...
  16. شمشاد

    ابن انشا لب پر کسی کا بھی ہو، دل میں تیرا نقشا ہے

    لب پر کسی کا بھی ہو، دل میں تیرا نقشا ہے اے تصویر بنانے والی، جب سے تجھ کو دیکھا ہے بے ترے کیا وحشت ہم کو، تجھ بن کیسا صبر و سکوں تو ہی اپنا شہر ہے جانی تو ہی اپنا صحرا ہے نیلے پربت، اودی دھرتی، چاروں کوٹ میں تو ہی تو تجھ سے اپنے جی خلوت، تجھ سے من کا میلا ہے آج تو ہم بکنے کو آئے، آج ہمارے...
  17. شمشاد

    ابن انشا وہ ارمانوں کی اجڑی ہوئی بستی

    وہ ارمانوں کی اجڑی ہوئی بستی پھر آج آباد ہوتی جا رہی ہے جہاں سے کاروان شوق گزرے نہ جانے کتنی مدت ہوگئی ہے پلا تھا صحبت اہل حرم میں میں برسوں سے تبستاں آشنا تھا بنی لیکن خداسے نہ بتوں سے میں دونوں آستانوں سے خفا تھا مگر کچھ اور ہی عالم ہے اب تو میں اپنی حیرتوں میں کھو گیا ہوں مجسم ہو گئے ہیں حسن...
  18. شمشاد

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا - پانچواں بین الاقوامی ایک روزہ میچ

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پانچواں اور آخری میچ آج 27 دسمبر کو ابو ظبی میں پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے شروع ہو گا۔ پاکستان کو اس سیزیز میں 1-3 کی برتری حاصل ہے۔ آج کے میچ میں شاہد آفریدی شامل نہیں ہوں گے۔
  19. شمشاد

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا - متحدہ عرب امارات میں ٹیسٹ سیریز

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان متحدہ عرب امارات میں ٹیسٹ کرکٹ سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ٹیسٹ ٹیم میں محمد حفیظ اور عمر گل کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ پہلا ٹیسٹ میچ 31 دسمبر کو ابو ظبی میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ میچ 8 جنوری کو دبئی میں اور تیسرا ٹیسٹ میچ 16 جنوری کو شارجہ...
  20. شمشاد

    اسی حریف کی غارت گری کا ڈر بھی تھا - یوسف حسن

    اسی حریف کی غارت گری کا ڈر بھی تھا یہ دل کا درد مگر زار رہگذر بھی تھا اسی پہ شہر کی ساری ہوائیں برہم تھیں کہ اک دیا مرے گھر کی منڈیر پر بھی تھا یہ جسم و جان تیری ہی عطا سہی لیکن ترے جہان میں جینا مرا ہنر بھی تھا اسی کھنڈر میں مرے خواب کی گلی بھی تھی گلی میں پیڑ بھی تھا پیڑ پر ثمر بھی تھا...
Top