نتائج تلاش

  1. محمود احمد غزنوی

    ضرورتِ رشتہ

    شاعر کا نام تو نہیں معلوم۔ ۔ لیکن اچھی ٹمپلیٹ بنائی ہے کسی نے۔:) ایک لڑکا ہے اصیل النسل عالی خاندان عمر ہے لڑکے کی ففٹی سکسٹی کے درمیان قبض رہتا ہے نہ اس کو نزلہ کی تحریک ہے ایک دن ٹی بی ہوئی تھی اب طبیعت ٹھیک ہے آنکھ کی اک شمع روشن، دوسری تھوڑی سی گل مختصر یہ ہے کہ لڑکا ہے بہت ہی بیوٹی فل...
  2. محمود احمد غزنوی

    وہ جو خوشیوں کی آس ہوتی ہے

    وہ جو خوشیوں کی آس ہوتی ہے سب دکھوں کی اساس ہوتی ہے کاروانِ ثبات واقف ہے لبِ ساحل جو پیاس ہوتی ہے رہبرانِ وطن کی آنکھوں میں تیرگی بے لباس ہوتی ہے مدتوں کے اداس لوگوں کو اک محبت کی پیاس ہوتی ہے میرے ہاتھوں میں اب تلک شائد تیرے ہاتھوں کی باس ہوتی ہے مری سانسوں میں اب بھی...
  3. محمود احمد غزنوی

    ایسی تو کوئی بات نہیں

    ایسی تو کوئی بات نہیں روشنی تھی نہ اُسکا سایہ تھا ہر طرف اک سکوت چھایا تھا۔ ۔ یاد ہے پتھروں کی بارش میں پہلا پتھر اُسی نے پھینکا تھا اور اب مدتوں کے بعد اُس نے مسکراتے ہوئے یہ پوچھا ہے "آپ مجھ سے کہیں خفا تو نہیں؟" اپنا ہر کرب چھپا کر میں نے۔ ۔ ۔ جانے کیسے یہ کہہ دیا میں نے "نہیں...
  4. محمود احمد غزنوی

    ایک مشاہدہ

    ایک مشاہدہ کبھی کبھی مِری دستک پہ کہیں چند کلیاں سی ایک چہرے پر ۔ ۔ ۔ ۔ مسکراہٹ کی طرح کھلتی تھیں۔۔۔۔۔ اسکے ہونٹوں کے نرم گوشوں سے خیر مقدم کے چند لفظوں کی۔ ۔ ۔ ۔ خوشبوئیں چار سو بکھرتی تھیں۔۔۔۔۔۔ جیسے میرے لئیے ہی بکھری ہوں جیسے میرے ہی من کی باتیں ہوں۔ ۔ ۔ ۔ ان کہی چاہتوں کی باتیں...
  5. محمود احمد غزنوی

    قابل اجمیری تم نہ مانو مگر حقیقت ہے۔۔۔۔۔قابل اجمیری

    تم نہ مانو مگر حقیقت ہے عشق انسان کی ضرورت ہے کچھ تو دل مبتلائے وحشت ہے کچھ تری یاد بھی قیامت ہے میرے محبوب مجھ سے جھوٹ نہ بول جھوٹ صورت گرِ صداقت ہے جی رہا ہوں اس اعتماد کے ساتھ زندگی کو میری ضرورت ہے حسن ہی حسن جلوے ہی جلوے صرف احساس کی ضرورت ہے انکے وعدے پہ ناز تھے کیا کیا...
  6. محمود احمد غزنوی

    سناٹا

    سناٹا آج صبح اپنے کمرے کا دروازہ کھولا تو خلافِ معمول ماں جی کو وہاں موجود پایا۔ یہ کیا؟۔ ۔ ماں جی ایکوریم کے پاس، کارپٹ پر گھٹنوں کے بل بیٹھی ہوئی ہیں اور بڑی محویت سے اس میں کچھ دیکھ رہی ہیں۔ آنکھوں میں وہی بچوں جیسی دل چسپی اور حیرت ہے۔ میں دبے پاوءں چلتا ہوا انکے پیچھے آ کر انکے کندھوں کے...
  7. محمود احمد غزنوی

    مرشدِ کامل۔۔۔۔۔۔۔عبدالرحیم دیوانہ

    مرشدِ کامل آنکھ عین الیقیں، دل ہے عرشِ بریں، پیرِ کامل مجھے پیشوا مل گئے وہ جمیل و حسیں، ہر ادا دلنشیں، نازنیں مہ جبیں رہنما مل گئے کہہ دیا پیر ِ رومی نے یوں برملا، اولیاء اللہ ہوتے ہیں ظلِ الہ عقل والوں نے دیکھا بشر کہہ دیا، عشق والوں کو نورِ خدا مل گئے راہِ الفت میں ناز و ادا کی قسم،...
  8. محمود احمد غزنوی

    جب حقیقت مجاز ہوتی ہے

    رات اک غزل لکھی کافی عرصے کے بعد۔ ۔ ۔ بری ہے یا بھلی یہ آپ جانیں:) جب حقیقت مجاز ہوتی ہے غزنوی سے ایاز ہوتی ہے غزنوی کو جو معتبر کردے وہ نگاہِ ایاز ہوتی ہے۔ ۔۔ ۔ ۔ عین ِ اثبات ہے نفی ہو کر چشم جب نیم باز ہوتی ہے جس پہ کھل جائے وہ نہیں رہتا ہستی ایسا ہی راز ہوتی ہے ایک سجدے میں...
  9. محمود احمد غزنوی

    قابل اجمیری حیرتوں کے سلسلے سوزِ نہاں تک آگئے۔۔۔۔قابل اجمیری

    حیرتوں کے سلسلے سوزِ نہاں تک آگئے ہم نظر تک چاہتے تھے تم تو جاں تک آگئے نامرادی اپنی قسمت ، گمرہی اپنا نصیب کارواں کی خیر ہو ، ہم کارواں تک آگئے انکی پلکوں پر ستارے اپنے ہونٹوں پر ہنسی قصہء غم کہتے کہتے ہم کہاں تک آگئے اپنی اپنی جستجو ہے اپنا اپنا شوق ہے تم ہنسی تک بھی نہ پہنچے ہم...
  10. محمود احمد غزنوی

    غزل - مکاں و لا مکاں‌ ہو کر، نشاں‌ و بے نشاں‌ ہو کر - سید امانت علی شاہ

    مکاں و لامکاں ھو کر، نشاں و بے نشاں ھو کر۔ ۔ ۔ ۔ ۔ یہ کیسی پردہ داری ھے، نہاں ھونا عیاں ھو کر۔ ۔ ۔ ۔ وہی جیتے ھیں دنیا میں حیاتِ جاوداں ھو کر۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جو مٹ جاتے ھیں راہِ عشق میں اک داستاں ھو کر بیانِ معنوی ھوتا ھے لفظوں میں زباں ھو کر۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ظہورِِ بے نشاں ھوتا ھے صورت میں نشاں ھو...
  11. محمود احمد غزنوی

    میری پوسٹس ظاھر کیّوں نہیں ھو رہیں؟

    صبح سے کافی کوشش کرکے دیکھی ھے حالاتِ حاضرہ سیکشن میں، لیکن میرے ھر پیغام کے بعد میسج آتا ھے کہ آپکی پوسٹ ناظم کی منظوری کے بعد ظاھر کی جائیں گی؟۔ ۔ ۔ایسا کیوں ھے؟؟؟
  12. محمود احمد غزنوی

    تعارف تعارف

    پوچھتے ہیں وہ کہ غالب کون ہے،۔۔۔۔۔۔۔۔ کوَئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا سب اھلِ فورم کو میرا سلام پہنچے خاکسار کا نام محمود احمد غزنوی ہے۔ لاھور شہر سے تعلق ھے۔پیدائش کراچی۔ ۔ ۔سکونت دبئی۔ اس شہر کے اجڑے دامن میں جیون کے کچھ دن بیت گئے وہ رات گَئ وہ بات گئ۔ ۔ سکھ ھار گئے، دکھ جیت گئے۔۔۔
Top