سنا ہے گڑ کا اصل رنگ گہرا ہوتا ہے، اسے خوش نما بنانے کے لیے اس میں مضرِ صحت کیمیکل 'رنگ کاٹ' ڈال کر اس کا رنگ ہلکا کیا جاتا ہے ( جیسا کہ اوپر کی تصویر میں نظر آرہا ہے)۔ کیا یہ بات درست ہے چوہدری صاحب؟
دنیا کی سب سے بڑی نعمت مسلمان پیدا ہونا ہے
اور اسکے بعد اللہ کا نام لینے کی توفیق مل جانا ہے۔
اس نعمت کی قدر، مرتے ہی پردے ہٹیں گے اور ہو جائے گی۔
(منقول)
سبحان اللّہ!
ہماری منزل دنیا نہیں، جنت اور خالقِ جنت کی رضا کا حصول ہے۔
حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم:
کُنْ فِی الدُّنْیَا کَاَنَّکَ غَرِیْبٌ اَوْ عَابِرُ سَبِیْلٍ
دنیا میں ایسے رہو گویا تم اجنبی ہو یا مسافر ہو۔
ریاست اگر اُمت سے برتر ہوتی تو صلیبی جنگوں میں پوری اسلامی دنیا کی نمائندگی کبھی نہ ہوتی اور ہر ریاست یہ سوچتی کہ قبلہ اول جاتا ہے تو جائے، بس ہماری مملکت ہی محفوظ رہے۔
اور اگر ریاست کے مفادات اُمت سے بالاتر ہوتے تو افریقہ کے مسلمان اُندلسی مسلمانوں کی مدد کو کبھی نہ آتے، اور اگر ریاست اور...