ویسے اب خیال آرہا ہے کہ سیدھے ہاتھ کی طرف تھا۔۔ اصل میں درمیان کے حصے میں عمارت کا زیادہ تر حصہ ہے۔ یہ تو ایک سائیڈ پر کافی سارے چھوٹے کمروں کا بلاک تھا۔ ابھی زیک کے سفر نامے میں بسیلیکا سسٹرن اور میڈوسا دیکھ کر وہ جگہیں بھی یاد آگئیں۔
حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ۔ اپنے سے قابل لوگوں سے تعریف سننا یقینا فخر کی بات ہے۔
جی تعارف کی لڑی آپ نے نہیں دیکھی ہو گی۔ ویسے اس میں کچھ خاص نہیں تھا۔ :D
کلثوم زمانی بیگم کی یہ بات ہمارے دل میں بھی تیر ہو گئی تھی۔ کیسی کیسی تکلیفیں اٹھائیں اور کن کن کے ہاتھوں اٹھایئں۔ اللہ ہم سب کو بری گھڑی سے بچائے۔ آمین
ٹھیک اسی جگہہ پر ہم نے کھڑے ہو کر سوچا تھا کہ وقت کیسے بدل جاتا ہے۔ اس شاہی محل میں ہم جیسے عام لوگ کیسے گھوم پھر رہے ہیں جہاں کل تک کوئی پرندہ بھی پر نہیں مار سکتا تھا۔
اف نور وجدان ۔۔ آنکھیں گیلی ہو گئیں۔ آپ ایک نہایت سادہ طبیعت اور مخلص دوست ہیں۔ مجھے آپ پر فخر ہے۔ اگر کبھی ملتان آنا ہوا تو اس کی وجہ آپ ہی ہوں گی۔ یقینا یہ تعلق کبھی ختم نہ ہوگا، انشااللہ!
آپ کے حوصلہ افزا کلمات کا بہت شکریہ۔۔ میں نے ہمیشہ آپ کی شاعری کو پڑھا اور سراہا۔ آپ کے جیسا ذخیرہ الفاظ مجھے میسر نہیں۔ مجھے اپنے سے زیادہ قابل لوگ بہت پسند ہیں۔تو آپ کیوں نہ گڈ بکس میں ہوتیں!