نتائج تلاش

  1. مقبول

    برائے اصلاح: مجھے پھر ٹالنے کو بات پر وُہ بات بدلے گا

    محترم سر الف عین ، دیگر اساتذہ کرام و احباب ایک غزل اصلاح کے لیے پیشِ خدمت ہے قلم سے کھیلے گا صفحات پر صفحات بدلے گا مجھے پھر ٹالنے کو بات پر وُہ بات بدلے گا لباس اپنا بدل ڈالا زباں بھی اس کی اپنا لی تُو اب کیا اس کی خاطر مذہب، اپنی ذات بدلے گا ادائیں کام جب آئیں نہ، مجھ کو زہر دے ڈالا...
  2. مقبول

    مبارکباد استاد محترم کو سالگرہ بہت بہت مبارک 🎉🎂🎊🎉🎊

    استادِ محترم ، سر الف عین آپ کو پیدائش کا دن بہت بہت مبارک ہو غالب کا شعر، تھوڑی سی تحریف کے ساتھ آپ کی نذر سَر، سلامت رہیں ہزار برس ہر برس کے ہوں دن پچاس ہزار
  3. مقبول

    برائے اصلاح: جسم بکنے سرِ بازار نہیں آئے گا

    سر الف عین ، بہت شکریہ تم کو ہی کھولنا ہے راستہ اپنا مقبول غیب سے کوئی مدد گار نہیں آئے گا
  4. مقبول

    برائے اصلاح: جسم بکنے سرِ بازار نہیں آئے گا

    سر الف عین ، بہت شکریہ ہلکی سی تبدیلی کی ہے تُو نہ کر پائے گا جاں عشق میں قربان اپنی تیرے حصے میں یہ ایثار نہیں آئے گا متبادل اتنا ناصح کو بھی مقبول یقیں ہے ، ہرگز یا یہ تو ناصح کو بھی مقبول یقیں کامل ہے عشق سے باز یہ بیکا ر نہیں آئے گا ظلم کو مات نہیں ہو گی کبھی ، خود بھی اگر ناتواں بر...
  5. مقبول

    برائے اصلاح: دل سے توبہ کرنے میں دیر کتنی لگتی ہے

    سر، بہت شکریہ جی، ایسے ہی کر دیا ہے
  6. مقبول

    برائے اصلاح: دل سے توبہ کرنے میں دیر کتنی لگتی ہے

    سر الف عین ، بہت مہربانی خواب بُنتے بُنتے عمر بیت جاتی ہے لیکن خواب کے بکھرنے میں دیر کتنی لگتی ہے اک نگاہ الفت کی وُہ جو ڈال دے آ کر زخمِ دل کو بھرنے میں دیر کتنی لگتی ہے جی سر، اب دیکھیے دل کو تو سنبھلنے کا وقت ہی نہیں ملتا دل میں تیر اترنے میں دیر کتنی لگتی ہے کیونکہ اس طرح اترنے والے...
  7. مقبول

    برائے اصلاح: دل سے توبہ کرنے میں دیر کتنی لگتی ہے

    سر الف عین ، بہت مہربانی سر، میں آپ کی اور شکیل صاحب کی بات سمجھتا ہوں اور آئیڈیلی ایسا ہی ہونا چاہیئے مگر ہی کے اضافے سے یہ کوئی بحر بھی نہیں رہتی۔ یہ ردیف اسی طرح کئی دہائیوں سے چلُ رہی ہے ۔ متعدد شعرا نے اسے استعمال کیا۔ فرحت عباس شاہ نے شاید ابتدا کی تھی تو حال ہی میں نصیر بلوچ نے اس...
  8. مقبول

    برائے اصلاح: دل سے توبہ کرنے میں دیر کتنی لگتی ہے

    جناب شکیل صاحب ، شکریہ یہ ردیف بہت شعرا نے بہت پہلے ایسے ہی استعمال کی ہے جن میں فرحت عباس شاہ، نوشی گیلانی اور منیر صاحب بھی شامل ہیں۔ میں نے ان ہی کی زمین /ردیف نقل کی ہے۔ میرا نمبر ان میں دسواں یا ان سے بھی نیچے ہو گا ۔ اب کیا کر سکتے ہیں
  9. مقبول

    برائے اصلاح: دل سے توبہ کرنے میں دیر کتنی لگتی ہے

    سر الف عین دل سے توبہ کرنے میں دیر کتنی لگتی ہے آخرت سنورنے میں دیر کتنی لگتی ہے کتنا وقت ہو گا صبح کاذب اور صادق میں روشنی بکھرنے میں دیر کتنی لگتی ہے دار پر چڑھانا ہے چند بد قماشوں کو قوم کو سدھرنے میں دیر کتنی لگتی ہے ایک پل میں کر دیں قتل حسن والے آنکھوں سے شوق ہو تو مرنے میں ، دیر کتنی...
  10. مقبول

    برائے اصلاح: دل سے توبہ کرنے میں دیر کتنی لگتی ہے

    معذروت، کچھ تبدیلیوں کے بعد حاضر ہو گا
  11. مقبول

    برائے اصلاح: نظامِ دہر میں ہر خاص و عام ننگا ہے

    سر الف عین آپ نے بجا فرمایا ہے کہ یہ عجیب سی ردیف ہے۔ آج کل ہر جگہ طاقتور وں نے خود کو سب کے سامنے بالکل ننگا کر دیا ہے تو اس وجہ سے یہ ردیف میرے ذہن میں آرہی تھی۔ اب ہو ہی گئی ہےتو کچھ بہتر کرنے کو شش کی ہے ۔ یہ دیکھیے جی، سبھی کا س غائب ہو گیا تھا ہیں مقتدی سبھی ننگے، امام ننگا ہے ہمارے ملک...
  12. مقبول

    برائے اصلاح: نظامِ دہر میں ہر خاص و عام ننگا ہے

    محترم الف عین دیگر اساتذہ کرام و احباب کے سامنے اصلاح کے لیے ایک غزل پیشِ خدمت ہے نوٹ: پہلے مصرعے میں سیاسی مقتدی اور امام مقصود ہیں نہ کہ مذہبی۔ ہیں مقتدی بھی ننگے، امام ننگا ہے نظامِ دہر میں ہر خاص و عام ننگا ہے ہیں بد تو بد ہی ، نہیں پارسا بھی کم ان سے میں کیا بتاؤں کہ کس کس کا نام ننگا...
  13. مقبول

    برائے اصلاح: ہاتھ خالی لیے جب شام کو گھر جاتا ہوں

    بہت شکریہ، شکیل صاحب آپ کی تجاویز کے مطابق تبدیلیاں لے آتا ہوں
Top