نتائج تلاش

  1. محسن وقار علی

    ابن انشا کچھ کہنے کا وقت نہیں یہ، کچھ نہ کہو، خاموش رہو

    کچھ کہنے کا وقت نہیں یہ، کچھ نہ کہو، خاموش رہو اے لوگو خاموش رہو۔۔۔ ہاں اے لوگو، خاموش رہو سچ اچھا، پر اس کے جلو میں، زہر کا ہے اک پیالا بھی پاگل ہو؟ کیوں ناحق کو سقراط بنو، خاموش رہو حق اچھا، پر اس کے لئے کوئی اور مرے تو اور اچھا تم بھی کوئی منصور ہو جو سُولی پہ چڑھو؟ خاموش رہو اُن کا یہ...
  2. محسن وقار علی

    آؤ کاروبار کریں ۔۔۔۔۔۔۔قاضی فراز احمد

    آؤ کاروبار کریں اب خود کو تیار کریں دھوپ خریدیں سائے بیچیں فتنوں کی ایجنسی لے لیں چہروں کا اسٹاک کریں چہرے بیچیں یار آؤ کاروبار کریں ووٹ خریدیں سپنے بیچیں گلی گلی میں دنگے بیچیں ذہنوں کا نیلام کریں روحیں بیچیں یار آؤ کاروبار کریں اب خود کو تیار کریں
  3. محسن وقار علی

    حسن کی گود میں بے رخی سو گئی۔۔۔۔۔۔۔پریم پال اشکؔ

    حسن کی گود میں بے رخی سو گئی عشق کی گود میں بندگی سو گئی مئےکدے میں نہ ٹوٹا کسی کا بھرم دور چلتا رہا تشنگی سو گئی موت نے اپنا جادو چلایا ہی تھا تیرگی جاگ اٹھی روشنی سو گئی کارواں تو سرِ راہ لٹتے رہے رہبروں کی مگر رہبری سو گئی وقت کے ساز پر تان چھیڑی ہی تھی ساز بجتا رہا ، نغمگی سو گئی...
  4. محسن وقار علی

    میرے دکھ کی کوئی دوا نہ کرو ۔۔۔۔۔۔۔سدرشن فاخر

    میرے دکھ کی کوئی دوا نہ کرو مجھ کو مجھ سے جدا نہ کرو ناخدا کو خدا کہا ہے تو پھر ڈوب جاؤ، خدا خدا نہ کرو یہ سکھایا ہے دوستی نے ہمیں دوست بن کر کبھی وفا نہ کرو عشق ہے عشق، یہ مذاق نہیں چند لمحوں میں فیصلہ نہ کرو عاشقی ہو کہ بندگی، فاخر بےدلی سے تو ابتدا نہ کرو
  5. محسن وقار علی

    کچھ آدمی سماج پہ بوجھل ہے آج بھی۔۔۔۔۔۔۔دواکر راہی (رگھبیر سرن)

    کچھ آدمی سماج پہ بوجھل ہے آج بھی رسی تو جل گئی ہے مگر بل ہے آج بھی انسانیت کو قتل کیا جائے اس لیے دیر و حرم کی آڑ میں مقتل ہے آج بھی اب بھی وہی ہے رسم و روایت کی بندگی مطلب یہ کہ ذہن مقفل ہے آج بھی باتیں تمہاری شیخ و برہمن! خطا معاف! پہلے کی طرح گیر مدلل ہے آج بھی راہی! ہر ایک سمت فساد و...
  6. محسن وقار علی

    بن کے اک شئے نفس میں اترا۔۔۔۔۔۔۔کرشن کمار طورؔ

    بن کے اک شئے نفس میں اترا مقصود جو تھا وہ نس میں اترا کیا داغ ہوا جبیں پہ روشن کیا شعلہ تھا جو قفس میں اترا اک روشنی کربلا میں چمکی اک شخص مرے نفس میں اترا تھی جس پہ ختم منزلِ شوق وہ آوازِ جرس میں اترا کیا عشق، کہاں کا واردِ شعر سب کچھ تو قئے مگس میں اترا دل میں گرہیں سی پڑ رہی ہیں ہے کون...
  7. محسن وقار علی

    اس لمحۂ وارد میں نہ میں اور نہ تو تھا۔۔۔۔۔۔کرشن کمار طورؔ

    اس لمحۂ وارد میں نہ میں اور نہ تو تھا آفاق میں جو کچھ بھی تھا آوازۂ ہو تھا سرکار کہیں رہتا بھی ہے اک سازمانہ جس دہر پہ نازاں ہو وہ میرا بھی کبھو تھا یہ بات بہت خوف میں کرتی ہے اضافہ باہر تھا بھلا کون جو تصویر میں تو تھا یہ کم ہے کوئی میرے مقابل یہاں نکلا تھا داد کا حق دار مرا جو بھی عدو...
  8. محسن وقار علی

    کھنڈر بچے ہوئے ہیں، عمارت نہیں رہی۔۔۔۔۔۔دشینت کمار

    کھنڈر بچے ہوئے ہیں، عمارت نہیں رہی اچھا ہوا کہ سر پہ کوئی چھت نہیں رہی کیسی مشعلیں لے کے چلے تیرگی میں آپ جو روشنی تھی وہ بھی سلامت نہیں رہی ہم نے تمام عمر اکیلے سفر کیا ہم پر کسی خدا کی عنایت نہیں رہی میرے چمن میں کوئی نشیمن نہیں رہا یا یوں کہو کہ برق کی دہشت نہیں رہی ہم کو پتہ نہیں تھا...
  9. محسن وقار علی

    گلزار خوشبو جیسے لوگ ملے افسانے میں

    خوشبو جیسے لوگ ملے افسانے میں ایک پرانا خط کھولا انجانے میں جانے کس کا ذکر تھا اس افسانے میں درد مزے لیتا ہے جو دہرانے میں شام کے سائے بالشتوں سے ناپے ہیں چاند نے کتنی دیر لگادی آنے میں رات گذرتے شاید تھوڑا وقت لگے ذرا سی دھوپ انڈیل میرے پیمانے میں دل پر دستک دینے کون آ نکلا ہے کس کی آہٹ...
  10. محسن وقار علی

    نظر اٹھا دل ناداں یہ جستجو کیا ہے ؟۔۔۔۔۔تلوک چند محرومؔ

    نظر اٹھا دل ناداں یہ جستجو کیا ہے ؟ اسی کا جلوہ تو ہے اور روبرو کیا ہے ؟ کسی کی ایک نظر نے بتا دیا مجھ کو سرورِ بادہ بے ساغر و سبو کیا ہے قفس عذاب سہی، بلبلِ اسیر ، مگر ذرا یہ سوچ کہ وہ دامِ رنگ و بو کیا ہے ؟ گدا نہیں ہے کہ دستِ سوال پھیلائیں کبھی نہ آپ نے پوچھا کہ آرزو کیا ہے؟ نہ میرے...
  11. محسن وقار علی

    یہ دنیا جس میں تو ہے ، اور کیا ہے - آزاد گرداسپوری

    یہ دنیا جس میں تو ہے ، اور کیا ہے فریبِ رنگ و بو ہے ، اور کیا ہے اسے پانے کی کوشش درحقیقت خود اپنی جستجو ہے ، اور کیا ہے تری دریا دلی کا نام ساقی مرا خالی سبو ہے ، اور کیا ہے سرِ بازار ہے نیلام جس کا ہماری آبرو ہے ، اور کیا ہے ہماری آرزوؤں کا مقدر شکستِ آرزو ہے ، اور کیا ہے...
  12. محسن وقار علی

    الیکشن 2013 لائیو لاگ

    کورنگی کے ایک پولنگ سٹیشن پر خاتون پولنگ افسر کا کہنا تھا کہ یہاں واش روم ناقابل استعمال ہیں، بوائز اسکول میں خواتین کا پولنگ سٹیشن بنایا گیا ہے جہاں صفائی کا کوئی خیال نہیں رکھا گیا۔ 10 منٹ قبل - ریاض سہیل, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی شیئر کریں لانڈھی کی ایک پولنگ اسٹیشن کے ریٹرننگ افسر نے...
  13. محسن وقار علی

    دن کچھ کر دکھانے کا۔۔۔۔۔۔۔ ندیم ایف پراچہ

    السٹریشن — خدا بخش ابڑو –. آج کے دن دو قوتیں پاکستان کی قسمت کا فیصلہ کرنے جائیں گی : ایک ووٹ کے ذریعہ ، دوسری بم کے ذریعہ- تاریخ یقیناً ان کے ساتھ ہوگی جن کے پاس ووٹ ہونگے، اس بارے میں کوئی دو رائے نہیں- اس سے فرق نہیں پڑتا کے کوئی جس کو بھی ووٹ دے، ہر وہ فرد اور جماعت جو کہ جمہوریت پہ ایمان...
  14. محسن وقار علی

    ووٹنگ کا عمل جاری

    اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں ووٹنگ کے لیے لوگ صبح ہی سے جمع ہو گئے تھے۔ بہ شکریہ بی بی سی اردو
  15. محسن وقار علی

    عجیب رنگ میں اب کہ ‘مہم’ گزری ہے۔۔۔۔سہیل سانگی

    دہشتگردی اور انتہا پسندوں کی کارروایوں کی وجہ سے تین صوبوں میں عوام کے وسیع تر حلقوں کو متحرک نہیں کیا جاسکا۔ گزشتہ ماہ پشاور میں الیکشن آفس کے قریب ہوئے بم دھماکے کے بعد امدادی کارروائی کا منظر۔ پاکستان میں اس مرتبہ انتخابی مہم تشدد اور حملوں کی زد میں رہی۔ —. فوٹو اے پی خوف اور غیر یقینی فضا...
  16. محسن وقار علی

    انتخابات کا انتخاب۔۔۔۔۔علی منیر

    الیکشن کی تیاریاں عروج پر — فائل فوٹو –. کہنے کو تو ہمارا ملک اپنی پیدائش کے بعد سے ہی اکثر’ تاریخ کے نازک موڑ’ پر کھڑا ہوتا ہے اور عوام ان تاریخی لمحات سے یکسر بےخبر ہوتے ہیں لیکن جب بحیثیت قوم اجتماعی طور پر اس چیز کا شعور بیدار ہو تو پھر زبان خلق کو نقارہ خدا سمجھتے ہوئے اس موقعہ کو ایک...
  17. محسن وقار علی

    کرم ایجنسی کے حلقہ 38 میں انتخابات ملتوی

    الیکشن کمیشن نے کرم ایجنسی کے حلقہ این اے 38 میں انتخابات ملتوی کر دیے ہیں۔ اس کی وجہ امن و امان کے خراب صورتِ حال بتائی گئی ہے۔ پاکستان ٹیلی ویژن کی اطلاع کے مطابق پولیٹیکل ایجنٹ نے امن و امان کی خراب صورتِ حال کی وجہ سے انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔ این اے 38 قبائلی علاقہ 3 کرم ایجنسی...
  18. محسن وقار علی

    پولنگ کی تیاریاں اور سکیورٹی انتظامات

    پاکستان میں عام انتحابات کے لیے پولنگ میں چند گھنٹے ہی باقی ہیں، جمعرات کی رات کو سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم ختم ہو چکی ہے۔ الیکشن کمیشن پولنگ کی تیاریوں کو آخری شکل دینے میں مصروف ہے بہ شکریہ بی بی سی اردو
  19. محسن وقار علی

    مستقبل کے لیے – پوسٹرز

    پوسٹرز فار ٹومارو نے انسانی حقوق کمیشن پاکستان اور کراچی آرٹ کونسل کے ساتھ ملک کر ایک نمائش کا انعقاد کیا۔ کراچی آرٹ کونسل میں منعقد ہونے والی اس نمائش میں بولیویا، بوٹسوانا، ایکواڈور، گھانا، بوسنیا اور ہرزوگوینیا، کولمبیا، یونان، انڈیا، کینیا، میکسیکو، یوکرائن، مقدونیا، موراکو، تیونس اور...
  20. محسن وقار علی

    لاہور آتشزدگی سنگین سانحہ

    لاہور کے علاقے ایجرٹن روڈ پر واقع لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( ایل ڈی اے) کی عمارت میں گزشتہ روز لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے آگ کے نتیجے میں کم سے کم دس افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے جنہیں گنگارام اور سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا۔ زیادہ تر افراد ایل ڈی اے پلازہ سے چھلانگ لگانے سے ہلاک ہوئے ۔ پاکستانی...
Top