ابن انشا کچھ کہنے کا وقت نہیں یہ، کچھ نہ کہو، خاموش رہو

کچھ کہنے کا وقت نہیں یہ، کچھ نہ کہو، خاموش رہو
اے لوگو خاموش رہو۔۔۔ ہاں اے لوگو، خاموش رہو

سچ اچھا، پر اس کے جلو میں، زہر کا ہے اک پیالا بھی
پاگل ہو؟ کیوں ناحق کو سقراط بنو، خاموش رہو

حق اچھا، پر اس کے لئے کوئی اور مرے تو اور اچھا
تم بھی کوئی منصور ہو جو سُولی پہ چڑھو؟ خاموش رہو

اُن کا یہ کہنا سورج ہی دھرتی کے پھیرے کرتا ہے
سر آنکھوں پر، سورج ہی کو گھومنے دو، خاموش رہو

مجلس میں کچھ حبس ہے اور زنجیر کا آہن چبھتا ہے
پھر سوچو، ہاں پھر سوچو، ہاں پھر سوچو، خاموش رہو

گرم آنسو اور ٹھنڈی آہیں ، من میں کیا کیا موسم ہیں
اس بگھیا کے بھید نہ کھولو، سیر کرو، خاموش رہو

آنکھیں موند کنارے بیٹھو، من کے رکھو بند کواڑ
انشا جی لو دھاگہ لو اور لب سی لو، خاموش رہو
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ویسے تو یہ مکمل یوں کی یوں ہی کمال ہے۔ اور مجھے بہت پسند بھی ہے۔ پر یہ دو تو۔۔۔۔

حق اچھا، پر اس کے لئے کوئی اور مرے تو اور اچھا​
تم بھی کوئی منصور ہو جو سُولی پہ چڑھو؟ خاموش رہو​

اُن کا یہ کہنا سورج ہی دھرتی کے پھیرے کرتا ہے​
سر آنکھوں پر، سورج ہی کو گھومنے دو، خاموش رہو​
 
سید زبیر

محفلین
محسن وقار علی ، لوگ کہہ رہے ہیں بلا چھا گیا میں کہتا ہوں محسن چھا گیا کیا بات ہے زبردست کلام

گرم آنسو اور ٹھنڈی آہیں ، من میں کیا کیا موسم ہیں​
اس بگھیا کے بھید نہ کھولو، سیر کرو، خاموش رہو​
آنکھیں موند کنارے بیٹھو، من کے رکھو بند کواڑ​
انشا جی لو دھاگہ لو اور لب سی لو، خاموش رہو​
 
آپ تو شرمندہ کرا رہے ہیں شاہ جی:blushing:
ویسے آپ بھی سوچتے ہوں گہ کہ آج الیکشن والے دن اس لڑکے کو شاعری کی کیا پڑ گئیo_O
 
بہت خوب۔ کوئی تیسرے شعر کی کہانی مجھ پر وا کرے گا؟ میں اشارہ جان نہیں پایا۔ :(
یہ تو بہت سادہ ہے:nerd2:
حق اچھا، پر اس کے لئے کوئی اور مرے تو اور اچھا
تم بھی کوئی منصور ہو جو سُولی پہ چڑھو؟ خاموش رہو
یہاں شاعر اپنی کم ہمتی کا اعتراف کر رہا ہے کہ سچ بات اچھی چیز ہے لیکن چونکہ سچ کہنے پر مرنا پڑتا ہے اس لیے سچ سے بھی اچھی بات یہ ہے کہ کوئی اور سچ بول کر مرے
دوسرے مصرے میں مشہور واقعے کی طرف اشارہ ہے۔منصور حلاج کے واقعے کی جانب۔یہاں شاعر اپنے آپ سے کہتا ہے کہ تم میں منصور جتنی ہمت نہیں ہے اس لیے تم سولی نہیں چڑھ سکو گے۔چناچہ سچ بولنے سے بہتر یہ ہے کہ چپ رہو
مزید تشریح کے لیے محمد بلال اعظم سے رجوع کریں
 
Top