نتائج تلاش

  1. رانا

    تاسف سابق ناظم کراچی نعمت اللّٰہ خان ایڈووکیٹ انتقال کر گئے

    انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحوم کا نام پہلی مرتبہ اس وقت ہی سنا تھا جب کراچی کے ناظم بنے تھے۔ اور پھر یاد رہ جانے والی وجہ بھی ان کا کراچی میں کیا گیا کام ہی تھا۔ اپنی نظامت کے دور میں واقعی انہوں نے بہترین رنگ میں کام کیا اور ایسا کیا کہ عام آدمی کو بھی نظر آتا تھا کہ کراچی میں کوئی تبدیلی آئی...
  2. رانا

    چھوٹے قد پر اسکول میں مذاق کا نشانہ بننے والے کمسن طالبعلم کی المناک ویڈیو وائرل

    معذرت کے ساتھ اس بات سے متفق نہیں۔ گھر کی اور ماں باپ کی تربیت کا بہت بڑا ہاتھ ہوتا ہے اس میں۔ استثناء ہر جگہ ہوتے ہیں تو ایسے شاذونادر کیسز کو چھوڑ کر خاکسار کا مشاہدہ اپنے اردگرد تو یہی رہا ہے کہ گھر سے اگر اچھی تربیت ملی ہوئی ہے تو چھ سات سال کا بچہ بھی اس تربیت کے مطابق اپنا عمل دکھاتا ہے۔...
  3. رانا

    اگر آپ کو موقع ملے بیرونِ ملک جانے کا تو آپ جائیں گے یا نہیں ؟

    بڑی جذباتی باتیں ہورہی ہیں اس دھاگے میں۔ تو تھوڑی سی جذباتیت ہم بھی جھاڑ لیں۔:) بھئی پہلی بات تو یہ ہے کہ پوری زمین اللہ کی ہے۔ (اس دھاگے نے تو ہمیں بھی جذباتی کردیا) اور جب پوری زمین اللہ کی ہے تو پھر بندے کو جہاں مناسب لگے وہ جاسکتا ہے۔ اس میں شک نہیں کہ جس جگہ پیدا ہو کر ایک عمر گزرای ہو اس...
  4. رانا

    ’کٹ، کاپی، پیسٹ‘ کے موجد لیری ٹیسلر 74 برس کی عمر میں چل بسے

    ہاہاہا۔ میں بھی کبھی کبھی سوچتا ہوں اگر کسی دن گوگل بند ہوجائے تو ہم ڈیویلپرز کا کیا بنے۔:p
  5. رانا

    اپنی پڑھی گئی پسندیدہ کہانیوں کے بارے میں بتائیں

    ہمیں بچپن سے ہی کیونکہ کہانیوں کا بہت شوق تھا اس لئے ہر کتاب کو اسی نیت سے کھول کر دیکھتے کہ اس میں کوئی کہانی مل جائے۔ اسی چکر میں ایک کزن کی بی اے کی انگلش گرامر کی کوئی کتاب بھی پوری نظر سے گزار گئے کیونکہ اس میں اردو سے ترجمہ کرنے کی مشقوں کے تحت جو پیراگراف ہوتے تھے انہیں بھی ہم کہانی سمجھ...
  6. رانا

    اپنی پڑھی گئی پسندیدہ کہانیوں کے بارے میں بتائیں

    ک کچھ کہانی کے بارے میں بھی بتائیں کہ کہانی کی نوعیت یا مرکزی خیال کیا ہے اور کیا اب بھی چل رہی ہے یا ختم ہوچکی؟
  7. رانا

    اپنی پڑھی گئی پسندیدہ کہانیوں کے بارے میں بتائیں

    کوئی پابندی تھوڑی ہے کہ ایک ہی بتانی ہے۔:) جو جو آپ کو اچھی لگیں سب کا ذکر کردیں۔ لیکن یہ خیال ضرور رکھیں کہ ایک مراسلے میں ایک ہی کا ذکر ہو تاکہ مراسلے کی طوالت پڑھنے والوں کے لئے کوفت کا موجب نہ بنے۔
  8. رانا

    اپنی پڑھی گئی پسندیدہ کہانیوں کے بارے میں بتائیں

    خیال آیا کہ زندگی میں انسان نے مختلف کہانیاں پڑھی ہوتی ہیں چاہے ناول کی صورت ہوں یا ڈائجسٹ کی شکل میں۔ کچھ کہانیاں زیادہ اچھی لگتی ہیں جو کافی عرصہ گزرنے کے بعد بھی دلچسپ ہونے کی بنا پر یاد رہ جاتی ہیں۔ اس لڑی میں محفلین اپنی پڑھی گئی ایسی کہانیوں کے بارے میں بتائیں۔ اگر کہانی کا کوئی لنک مہیا...
  9. رانا

    مسلمان مُلک میں پنجابی میں بات !!

    جس بات پر ہنگامہ ہوا ہے وہ ریکارڈنگ میں نہیں آسکی۔ اس لئے اس پر رائے دینا مشکل کام ہے۔ کیونکہ ٹریفک اہلکار اب اردو میں بات کررہے ہیں۔ پنجابی یا کسی بھی علاقائی زبان میں بات کرنا قطعاً بھی معیوب نہیں۔ لیکن ایسا ہوتا ہے کہ اگر کوئی سب سے اردو میں بات کررہا ہو لیکن آپ سے اچانک پنجابی میں شروع...
  10. رانا

    روزمرہ زندگی کی کوئی ایسی بات جو آپ کے لبوں پر مسکراہٹ لے آئی ہو

    غالباً گذشتہ سے پیوستہ گرمیوں کی بات ہے کہ پنجاب کی ایک سڑک پر چلتے جارہے تھے۔ چلچلاتی دھوپ تھی اور پنجاب والوں کو پتہ ہے کہ پنجاب کی گرمی کتنی شدید ہوتی ہے۔ ہمارا ارادہ سڑک پار کرکے دوسری طرف جانے کا تھا۔ سڑک کے دوسری طرف ایک فیملی بھی اسی سمت کو جارہی تھی جس طرف کو ہمارا رخ تھا۔ فیملی میں سے...
  11. رانا

    روزمرہ میں کی جانے والی بے احتیاطیاں

    آج ایک اداریہ پڑھا بڑا اچھا لکھا ہوا تھا جس میں عام زندگی میں کی جانے والی کچھ ایسی بے احتیاطیوں کی نشاندہی کی گئی تھی جو ہمارے مشاہدے میں اکثر آتی ہیں۔ سوچا کہ یہاں شئیر کی جائیں تاکہ دیگر محفلین بھی اس فہرست میں مزید اضافہ کریں اور اس سے بہت سوں کا بھلا ہو۔ خود مجھے اس ادارئیے میں لکھی گئی...
  12. رانا

    روزمرہ زندگی کی کوئی ایسی بات جو آپ کے لبوں پر مسکراہٹ لے آئی ہو

    ایک ماہ پہلے دفتر کے واش روم کا دروازہ اندر سے لاک ہوگیا۔ اتفاق سے ایک لڑکا عمیر اپنی سیٹ پر بھی نہیں تھا۔ تو ایک صاحب کا خیال گیا کہ دروازہ کافی دیر سے بند ہے عمیر اندر ہے کچھ ہو نا گیا ہو۔ انہوں نے کافی آوازیں دیں دروازہ بجایا لیکن دوسری طرف مکمل خاموشی۔ ان صاحب نے پورے دفتر میں پینک مچا دیا...
  13. رانا

    روزمرہ زندگی کی کوئی ایسی بات جو آپ کے لبوں پر مسکراہٹ لے آئی ہو

    بیگم کو یہ مشورہ دینے سے پہلے اور بعد کے اپنے دانتوں کی تعداد کا فرق بھی بیان کریں۔:LOL:
  14. رانا

    روزمرہ زندگی کی کوئی ایسی بات جو آپ کے لبوں پر مسکراہٹ لے آئی ہو

    جناب یہ تو آپ کو پتہ ہی ہے کہ ایسی لڑیاں ہم اسی وقت کھولتے ہیں جب ہمارے ساتھ کوئی واقعہ پیش آتا ہے جو ہمیں لڑی کھولنے کی ترغیب دے جائے اور اسی طرز کے واقعات محفلین سے سننے کی خواہش جگا جائے۔ تو امید ہے کہ عنوان پڑھتے ہی آپ تازہ واردات جاننے کی خواہش رکھتے ہوں گے۔:sneaky: تو سنیے تازہ واقعہ جو...
  15. رانا

    ٭ محفل کے نئے مدیرِ اعلیٰ ٭ محترم خلیل الرحمٰن بھائی

    ماشاءاللہ بہت بہت مبارک ہو خلیل بھائی آپ کو یہ نئی ذمہ داری۔:) اس ذمہ داری کے لئے خلیل بھائی واقعی بہترین انتخاب ہیں۔ اللہ تعالیٰ خلیل بھائی کو بہترین رنگ میں ذمہ داری ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ خلیل بھائی اب چونکہ آپ کو ادارت اعلیٰ کی تازہ تازہ ذمہ داری ملی ہے تو آپ کو اس کا کوئی تجربہ...
  16. رانا

    مکتوب ویلنٹائن ڈے اور ہم

    میری طرف سے سب کو ویلنٹائن ڈے ۔۔۔۔۔ اوہ سوری توبہ توبہ استغفار ۔۔۔ابھی یاد آیا میں تو شریف آدمی ہوں۔:LOL:
  17. رانا

    کامن وائس منصوبہ (Common voice)

    میرا اردو کا تلفظ جس قدر خراب ہے اگر میں نے اس پروجیکٹ میں حصہ ڈالا تو موزیلا نے کانوں کو ہاتھ لگا لینا ہے کہ بھائی ہم خود ہی کرلیں گے آپ زحمت نہ کریں۔:)
  18. رانا

    اگربتی کی خوشبو سے ذہانت میں اضافہ ہوتا ہے، تحقیق

    خوب۔۔۔ مجھے اپنے کمرے میں اگربتی جلانا بہت پسند ہے لیکن اپنے علاوہ دیگر جاننے والوں اور دوستوں میں کسی کی اگربتی سے انسیت نہ دیکھ کر سوچتا تھا کہ شائد میرا ہی دماغ پھِرا ہوا ہے لیکن یہ خبر پڑھ کر پتا لگا کہ میرا دماغ تو بہت پہنچا ہوا ہے۔:p
  19. رانا

    مبارکباد نیا سال 2020 مبارک!

    تمام محفلین کو نیا سال مبارک:)
  20. رانا

    مولانا فضل الرحمٰن کا دھرنا

    یہ اسٹیٹمنٹ بڑی عجیب محسوس ہورہی ہے۔ جس نے پانچ کروڑ سے زیادہ کرپشن کی ہے اسے عام قیدیوں کے ساتھ رکھا جائے گا۔ یعنی جتنے عام قیدی جیلوں میں بند ہیں ان سب نے پانچ کروڑ سے زائد کی کرپشن کی ہوئی ہے۔ تو پھر پانچ کروڑ سے کم کرپشن والوں کو کونسی کلاس دی جائے گی؟:)
Top