یہاں واہ میں مقیم ایک ریٹائرڈ بیوروکریٹ صاحب سے گزشتہ ایک دہائی سے اچھی والی شناسائی ہے۔ چھتر پلین ان کا آبائی علاقہ ہے اور ان کی گرمیاں اپنی مختصر فیملی کے ساتھ وہیں گزرتی ہیں۔ تقریباً ہر سال ہی وہ دعوت دیتے ہیں اور میں ہر سال رہ ہی جاتا ہوں۔ (بھرپور جوانی والی زندگی کا ایک بڑا عرصہ...