نتائج تلاش

  1. محب علوی

    الیکشن 2025: مریم بمقابلہ محب۔۔۔ذہین کون؟

    کیسی باتیں کر رہی ہو گُلِ یاسمیں اچھے خاصے ووٹ کم کرواؤ گی! لاریب مرزا ایسی باتوں پر غور نہیں کرنا۔ ویسے لاریب مرزا اور لاریب اخلاص میں اکثر گڈمڈ کرتا رہا ہوں لائبریرین ہونے کے والے سے۔
  2. محب علوی

    الیکشن 2025: مریم بمقابلہ محب۔۔۔ذہین کون؟

    اچھا مجھے تو پنجابی آتی ہے مگر سب لوگوں کو نہیں تو اگر پنجابی لکھیں و ساتھ اردو ترجمہ بھی پیش کریں۔ دوسرا اب کہاں ہے تو ایک بنیادی خاکہ پیش کریں اور عوام کو مانگیں رکھنے کے لیے بھی اکسائیں۔ جیہڑا بولے اسکی کنڈی کھولے جب بولے وہی دروازہ( کی چٹخنی) کھولے
  3. محب علوی

    الیکشن 2025: مریم بمقابلہ محب۔۔۔ذہین کون؟

    زبردست۔ مجھے یقین تھا کہ ویکیپیڈیا سے خاص تعلق آپ کو ضرور اس طرف مائل کرے گا۔ ویسے باقی لوگوں کو شاید معلوم نہ ہو مگر میں بتاتا چلوں کہ جاسمن بہت محنت اور مستقل مزاجی سے اردو ویکیپیڈیا پر مضامین لکھتی اور انہیں بہتر بناتی ہیں اور یہ ایسی خواتین دنیا بھر میں چند ہی ہیں جو اردو ویکیپیڈیا پر مسلسل...
  4. محب علوی

    الیکشن 2025: مریم بمقابلہ محب۔۔۔ذہین کون؟

    یہی تو، اب تم خود ہی انصاف سے بتاؤ لاریب مرزا کہ ووٹ کس کا حق ہے!
  5. محب علوی

    اردو محفل لائبریری کی یادیں

    آب گم از مشتاق احمد یوسفی شروع میں اس کی ٹائپنگ میں رضوان، محب علوی اور ظفری شامل تھے مگر یہ کتاب ان تینوں اکیلے افراد کے بس کی بات نہ تھی۔ اس لیے ٹائپنگ کے شہنشاہ شمشاد کو شامل کیا گیا اور یوں یہ کتاب مکمل ہوئی۔ کاپی رائٹ کی وجہ سے شائع نہ ہو سکی مگر ٹائپ ہو چکی ہے۔
  6. محب علوی

    اردو محفل لائبریری کی یادیں

    یہ مکمل کتابیں نہیں، چند کتابوں کے نام ہیں۔ اگر ابن صفی کی کتابیں آپ کے پاس موجود ہیں تو انہیں کم از کم باقی کتب کے سات گوگل ڈرائیو پر رکھا جا سکتا ہے تاکہ وہاں سے انہیں اشاعت کے لیے کسی پلیٹ فارم پر رکھا جا سکے۔ میرے اندازے کے مطابق اگلے پانچ سال میں پاکستان میں یہ کتابیں کاپی رائٹ سے آزاد ہو...
  7. محب علوی

    اردو محفل لائبریری کی یادیں

    فردوس بریں دوست نے اس کتب پر کام کیا اور یہ شاید اولین کتاب تھی جس پر کام ہوا اور وہ مکمل بھی ہوئی۔
  8. محب علوی

    اردو محفل لائبریری کی یادیں

    جی جی۔ میری پوری کوشش ہے کہ جہاں تک یاداشت ساتھ دے اور باقی دوست مدد کریں، زیادہ سے زیادہ دوستوں اور کتابوں کا ذکر کر سکوں۔
  9. محب علوی

    اردو محفل لائبریری کی یادیں

    جی دوسرے دور کی اکثر کتب آپ کی فراہم کردہ ہیں اور اس دور میں جس کتاب کے پروف پر پر میں نے کچھ کام کیا تھا وہ شائع نہیں ہوئی شاید پروف اور فارمیٹنگ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے۔ انار کلی از امتیاز علی تاج
  10. محب علوی

    الیکشن 2025: مریم بمقابلہ محب۔۔۔ذہین کون؟

    سوچنا کیا تھا، بریانی کی دیگ میں سے چاول کی ایک ایک پلیٹ پر ایک ایک ووٹ خرید لیتے۔ اس سے بہتر موقع بھلا کیا ملتا!!!! خیر ابھی بھی کچھ دن پڑے ہیں اور تمہارا فن کسی تعارف کا محتاج تھوڑی ہے؟
  11. محب علوی

    اردو محفل لائبریری کی یادیں

    تیسرا دور یہ دور دوسرے دور کے تقریباََ 7-8 سال بعد کووڈ وبا کے دور میں شروع ہوا جب سب گھروں میں بیٹھنے پر مجبور ہو گئے تھے۔ اس دور کا آغاز محمد شعیب کے وٹس ایپ گروپ سے ہوا جسے انہوں نے مجلس ادبیات عالیہ کا نام دیا اور ایک شاہکار داستانوی کتاب گل بکاؤلی کی ٹائپنگ شروع کروائی اپنے دوستوں اور...
  12. محب علوی

    اردو محفل لائبریری کی یادیں

    دوسرا دور اس دور میں کتابوں کی ٹائپنگ کے ساتھ فارمیٹ، سرورق ڈیزائن اور اشاعت پر کافی وقت صرف کیا گیا اور تقریباََ 100 کتابیں باقاعدہ ایک ویب سائٹ پر شائع کی گئیں۔ ابن سعید ، مقدس ، فاتح اور متعدد لائبریری ممبران نے آخری مرحلے کے لیے کافی محنت اور ذوق و شوق سے کام کیا۔ اس موقع پر اردو لائبریری...
  13. محب علوی

    الیکشن 2025: مریم بمقابلہ محب۔۔۔ذہین کون؟

    الیکشن میں سب ممکن ہے۔ فارم 45 کے لیے پہرہ دینا ہو گا اور فارم 47 بھی لینا ہو گا ورنہ آر او کے آفس میں نتائج بدلے جا سکتے ہیں ۔
  14. محب علوی

    الیکشن 2025: مریم بمقابلہ محب۔۔۔ذہین کون؟

    ہر بات الیکشن میں سمجھ آنے والی اور منطقی ہو تو الیکشن پھر فلسفیوں اور منطقیوں کا کھیل نہ ہو جائے۔ کچھ باتیں خاص اپنے ووٹران کے لیے ہوتی ہیں اور کچھ خاص اذہان کو متاثر کرنے کے لیے جو بعض مخالفین کو غیر ضروری محسوس ہوتی ہیں مگر الیکشن میں کارگر اور مفید ہوتی ہیں۔ خیریت سے ایک یوم مکمل ہو گیا...
  15. محب علوی

    اگر ذوقِ تماشا ہے تو جانے دو

    ابھی ڈھونڈنا ہے ؟؟؟ میر کارواں بقلم خود پوسٹ کرکے بتا رہا ہے اور پھر بھی ڈھونڈا جا رہا ہے۔
  16. محب علوی

    اردو محفل لائبریری کی یادیں

    پہلا دور اس میں کتابوں کی ٹائپنگ پر زیادہ زور رہا اور چند کتابیں ہی شائع ہو سکیں جوںزیادہ تر کاپی رائٹ کی زد میں آتی تھیں اس لیے ان کی تشہیر بھی نہ ہو سکی۔ میری یاداشت کے مطابق اس میں مندرجہ ذیل کتابیں شامل تھیں: 1 فردوس بریں 2 علی پور کا ذیلی 3 پیار کا پہلا شہر 4 زاویہ 1 اور زاویہ 2 5 سرسید...
  17. محب علوی

    اردو محفل لائبریری کی یادیں

    لائبریری کے تین دور ہوئے ہیں، جن میں مختلف کتابوں پر کام ہوا ہے جن میں سے کچھ صرف ٹائپ ہوئیں، کچھ پروف اور چند کتابی شکل میں شائع بھی ہو پائیں۔
  18. محب علوی

    الیکشن 2025: مریم بمقابلہ محب۔۔۔ذہین کون؟

    انصاف والی جماعت ہوتی تو شک نہ ہوتا مگر پلڑوں کے وزن بڑھانا اور نیچے زور لگا کر ظاہر الٹ کرنے والوں کو صحیح کیسے سمجھ سکتے ہیں اور وہ بھی بیچ الیکشن! ترازو اٹھا کر دکھانے والے اور پلڑے بھاری کرکے جیتنے والے اور اب کیا پلڑوں پر ہی بھاری پڑنا ہے یا ووٹران کو بھی دکھانا ہے۔
  19. محب علوی

    الیکشن 2025: مریم بمقابلہ محب۔۔۔ذہین کون؟

    کیا غضب کر دیا مگر اب بھی دیر نہیں ہوئی۔ دوسروں سے ووٹ ڈلوا کر اب بھی ازالہ ہو سکتا ہے ۔
  20. محب علوی

    الیکشن 2025: مریم بمقابلہ محب۔۔۔ذہین کون؟

    مخالفوں کو تو ایسے ہی لگے گا۔ تربیت کرنا آسان تھوڑی ہے۔
Top