شمشاد بھائی کا ریکارڈ تو ٹوٹا ہی ٹوٹا!! اتنی رفتار سے بھلا کوئی لکھ سکتا ہے! مہینوں کی سست رفتار سے چلتی محفل میں کسی کی آمد سے ایک بھونچال آگیا۔ لڑیوں پر لڑیاں بناتی، ہنستی ہنساتی، کاموں کی مشین۔ ایک نہایت حساس دل رکھنے والی ہماری سہیلی گُلِ یاسمیں کے آنے سے محفل ایک نئے ڈھب پر آگئی۔ جس سمت...