متلاشی کے پاس ان ہاؤس کئی لاہوری نستعلیق فانٹس ہیں جو وہ کئی سالوں سے اپنی پبلشنگ کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ اسلئے ضروری نہیں کہ انکا مہر نستعلیق ویب سے دور دور تک کوئی تعلق ہو۔
ویسے ایک لحاظ سے متلاشی کی بات بھی درست ہے کہ نستعلیق میں بولڈ نہیں ہوتا۔ متن والے خط اور ہیڈلائن والے خط میں فرق ہوتا ہے۔ کیوں ناظم رضا مصباحی کیا یہ درست ہے؟
ورڈ، انڈیزائن وغیرہ کے لیٹسٹ ورژنز میں کشیدہ اور اشکال درست رینڈر نہیں ہو رہی تھیں جنہیں سورس میں چھیڑ چھاڑ کے بعد درست کیا ہے۔ فاتح اپنا تجربہ بیان کریں۔