بھئی جب سمت کا تعین ہو جائے تو بہتری کی جانب قدم اٹھنے لگتے ہیں ۔ اب عوام کو اس طرح کے مولا جٹ قسم کے وعدوں کی عادت ہے تو ایسا بیانیہ بھی دینا پڑتا ہے ۔ صحیح بات تو کبھی کسی نے بھی نہیں کی ۔ ان میں نہ صرف عقل بلکہ اچھی نیت کی بھی کمی تھی ۔
یہ بڑے بڑے برانڈز بھی ان جیسے لوگوں سے پیسے نکلوانے کے لیے ہیں ۔ ورنہ ان سے متاثر کون ہوتا ہے کہ اپنی محنت کی کمائی ایسے اللے تللوں پر ضائع کرے ۔ ایزی کم ایزی گو ۔
اس پر بھی کام ہو رہا ہے یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھیے ۔ اصل میں غریب اور ناخواندہ لوگوں کو اس طرح ناصرف روزگار میسر ہوگا بلکہ ان کی غذائی ضروریات بھی پوری ہوں گی ۔
عوام کا درد اچانک ہی جاگا ہے ۔ اب کپڑے لتے، جوتے اور انداز عوامی ہوں گے ۔ لوگوں کی نظر میں آنے کے سستے حربے ۔ کسی طرح تو خبر بنے ۔ سب جانتے ہیں کہ ان کے پاس اس طرح کی خریداری کرنے کے لیے نوکروں کی فوج ظفر موج ہے ۔
وہ کہہ تو رہے ہیں کہ باہر سے بیٹھ کر چیزیں اصل حقائق سے یکسر مختلف تھیں تو ظاہر ہے کہ تیاری تو ٹھیک طرح نہیں ہو سکتی تھی ۔ مگر یہ کابینہ کی ویڈیو کیونکر باہر آجاتی ہے ۔ لوگ ایویں توڑ مڑور کر خوش ہوتے ہیں ۔