نتائج تلاش

  1. حنیف خالد

    ہجر میں ٹوٹ کے بکھرا تو سمجھ آئی ہے۔

    اساتذہ کی خدمت میں ایک نیا کلام پیش کرنے جا رہا ہوں ، اُمید ہے حوصلہ افزائی فرمائیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہجر میں ٹوٹ کے بکھرا تو سمجھ آئی ہے تیری قربت سے تو بہتر مری تنہائی ہے چپ اگر رہتے تو سر اپنا سلامت ہوتا ہم نے حق بات کہی ہے، تو سزا پائی ہے یوں لگا جب تجھے...
  2. حنیف خالد

    کوئی ڈھونڈے طبیب ملّا کے

    الف عین سر میرا مقصد یہ ہے کہ ملا صرف اللہ کے قانون کی تشریح کرنے والا ہے۔ تو اللہ تک پہنچنے کیلئے ملا کا پل ضرور پرکرنا پڑے گا۔ کوئی ملحدکسی کو اللہ تک نہیں پہنچا سکتا۔ آزمائش شرط ہے۔
  3. حنیف خالد

    کوئی ڈھونڈے طبیب ملّا کے

    بھائی ایسا کیا درد دیا ملا نے؟ ویسے کامیابی ہے کیا؟ اور کیا یہ ملا کے بغیر ممکن ہے؟ بیمار ہوتو ڈاکٹر۔۔ گھربنانا ہے تو انجنیئر۔۔۔کیس ہے تو وکیل۔۔۔ اور اگر اللہ کو پانا ہے تو۔۔۔۔ملحد؟
  4. حنیف خالد

    تری تصویر میں بند آنکھیں بنا دیں میں نے ۔ غزل اصلاح کے لئے

    جناب کاشف اسرار احمد صاحب بہت اچھی غزل ہے۔ چند چیزیں مجھے سمجھ نہیں آئیں، اساتذہ ہی رہنمائی فرمائیں گے ۔ بندہ صرف سمجھنا چاہتا ہے۔ جب بھی ہم سوئے تو اک خواب کے اندر جاگے خواب میں بھیگتے پھرتے ہوئے باہر جاگے اس کی دوشیزگی چپکے سے جوانی میں ڈھلی بہتے دریا ہُوئے خاموش، سمندر جاگے تری تصویر میں...
  5. حنیف خالد

    غزل "اس عاجزی پہ ہو کے پشیمان ایک دن" برائے اصلاح

    ماشاء اللہ بہت خوب غزل۔ ساری ہی غزل بہترین ہے مگر یہ شعر تو بہت ہی خوب ہے ۔ بہت بہت داد قبول کیجئے۔
  6. حنیف خالد

    اگر چہ دو ہی قدم پر کھڑا سویرا ہے

    بہت بہت شکریہ ۔ ان شاء اللہ مندرجہ بالا اشعار میں آپ کی ہدایت کے مطابق تبدیلی کر دوں گا۔
  7. حنیف خالد

    خود اپنے ہاتھ سے رخصت کیا ہے

    محترم خلیل صاحب پسند فرمانے کا بہت بہت شکریہ۔۔
  8. حنیف خالد

    اگر چہ دو ہی قدم پر کھڑا سویرا ہے

    اگر چہ دو ہی قدم پر کھڑا سویرا ہے نہ آ سکیں گے ہمیں ظلمتوں نے گھیرا ہے جو آ رہے ہو زمیں چیر کے لحد اندر چراغ ساتھ لے آؤ بڑا اندھیرا ہے درو دیوار سے چیخوں کی صدا آتی ہے ہمارے گھر کسی آسیب کا بسیرا ہے ہمیں یقیں ہے کہ ناکام ہم نہیں ہونگے کہ سر پہ ماں نے دعا دے کے ہاتھ پھیرا ہے جو ایک بار گیا...
  9. حنیف خالد

    خود اپنے ہاتھ سے رخصت کیا ہے

    استاد محترم مہر لگانے کا بہت بہت شکریہ۔
  10. حنیف خالد

    خود اپنے ہاتھ سے رخصت کیا ہے

    خود اپنے ہاتھ سے رخصت کیا ہے بتاؤ کس میں اتنا حوصلہ ہے ہمیں مغموم کر کے وہ کہاں خوش یقینا اس کا دل بھی جل رہا ہے ہمیں منظور ہیں سب اس کی شرطیں ہمارے دل کو وہ اچھا لگا ہے ہمارے غم سے تم واقف نہیں ہو جہاں والو! تمہارا کیا گیا ہے اداسی چھا گئی ہر سمت خالد کسی معصوم کا پھر سر کٹا ہے
  11. حنیف خالد

    سچ تو یہ ہے اگر ترا کردار مر گیا

    اساتذہ کی رہنمائی اور دوستوں کی پسندیدگی کا شکریہ۔
  12. حنیف خالد

    سچ تو یہ ہے اگر ترا کردار مر گیا

    سچ تو یہ ہے اگر ترا کردار مر گیا زندہ بھی تو اگر ہے تو پھر یار مر گیا اُس قوم کی شکست میں کوئی نہیں ہے شک جس کا میانِ جنگ ہی سالار مر گیا ایسا نہ ہو کہ موت پہ یوں کہہ رہے ہوں لوگ اچھا ہوا کہ ایک تو مردار مر گیا تب سے ہمیں نصیب ہے ذلت کی زندگی جب سے ہمارا صاحبِ...
  13. حنیف خالد

    نام محمد حنیف تخلص خالد۔ بھائی سعید عاصم صاحب کی شاگردی میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔

    نام محمد حنیف تخلص خالد۔ بھائی سعید عاصم صاحب کی شاگردی میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔
  14. حنیف خالد

    نیا کلام اساتذہ کی خدمت میں۔۔میں پاکستان ہوں تیرا۔۔۔

    میں پاکستان ہوں تیرا ۔۔۔۔۔ مجھے پہچانتے ہو تم، تری پہچان مجھ سے ہے عطا رب نے جو کی وہ آن، بان اور شان مجھ سے ہے میں ملکوں، سرحدوں کی بھیڑ میں گلدان ہوں تیرا میں پاکستان ہوں تیرا، میں پاکستان ہوں تیرا مرے ٹکڑے کئے غیروں نے اپنوں نے مجھے لوٹا مرے بچے! ترے ہاتھوں سے...
  15. حنیف خالد

    دو شعر ۔۔۔ اصلاح کیلئے اساتذہ کی نذر

    اگر چہ عشق میں در در کی خاک چھانتے ہیں۔ مگر یہ اہل ِ جنوں کب کسی کی مانتے ہیں۔ حنیف دھوپ کی شدت سے جب بھی گھبرائیں۔ ہم ان کی یاد کی چادر کو خود پہ تانتے ہیں۔
  16. حنیف خالد

    رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی اور ان کے بیٹے وقاص قریشی شھید

    معاف کرنا بھائی مساجد اور مدرسے بلاسٹ نہیں ہوتے، جیسے لوگ جائیں گے ویسا ہی سلوک ان کے ساتھ ہو گا۔ یہ لوگ مساجد اور مدرسے کے علاوہ تو کہیں نظر آتے نہیں جب یہاں نظر آتے ہیں تو دشمن اپنا کام نکال جاتے ہیں اور بدنام مساجد اور مدرسے ہو جاتے ہیں۔اس میں مساجد و مدارس کا کیا قصور ہے؟
  17. حنیف خالد

    آج تاروں کی حسیں سیج تلے مجھ کو بلا - برائے اصلاح تنقید تبصرہ

    میری یادوں کے گلستان میں اک پهول سجا میرے ناقص رائے یہ ہے کہ یہاں ’ن‘ کے بجائے ’ں‘ آ جائے تو وزن مکمل ہو جاتا ہے۔ اور ’ میں ایک پھول‘ کے بجائے اگر ’میں کوئی پھول‘ کر لیا جائے تو وزن کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ یوں میرا نام لے دل میں کئی نغمات جگیں تو مجھے یاد کی وادی سے کبهی ایسے بلا یہاں بھی...
Top