نتائج تلاش

  1. خورشید بھارتی

    غزل

    غزل میں تری یاد کے خمار میں گم اور وہ اپنے کاروبار میں گم ایک سایہ ابھی تھاکمرےمیں ہو گیا کیسے وہ دیوار میں گم میں کسی اور کی تلاش میں ہوں اور وہ دوسرے شکار میں گم کوئی وعدہ نہیں ہے آنے کا پھر بھی ہوں تیرے انتظار میں گم گنگنانے لگے ہو تم غزلیں ہو گئے کیا کسی کے پیارسے میں گم شان و...
  2. خورشید بھارتی

    تین شعر

    مری ہتھیلی میں نام وفا لکھا ہی نہیں میں چاہتا تھا جسے وہ مجھے ملا ہی نہیں وہ جس کو سوچ کے سب لوگ سہمے سہمے ہیں وہ حادثہ ابھی اس شہر میں ہوا ہی نہیں محل کا راستہ سیدھا تھاتیرے شہزادی میں ایسے رستے پہ لیکن کبھی چلا ہی نہیں ‏خورشید بھارتی
  3. خورشید بھارتی

    براےء اصلاح چند شعر

    مری ہتھیلی میں نام وفا لکھا ہی نہیں میں چاہتا تھا جسے وہ مجھے ملا ہی نہیں وہ جس کو سوچ کے سب لوگ سہمے سہمے ہیں وہ حادثہ ابھی اس شہر میں ہوا ہی نہیں محل کا راستہ سیدھا تھاتیرے شہزادی میں ایسے رستے پہ لیکن کبھی چلا ہی نہیں
  4. خورشید بھارتی

    چند شعر برائے اصلاح

    میں اسکے دل سے یوں ہی کھیلتا تھا مگر نظروں میں اسکی دیوتا تھا جسے چاہا تھا میں نے جان ودل سے کرےگا بے وفائی۔کیا پتہ تھا اچانک ہوگیا خاموش کیسے ابھی کچھ دیر پہلے بولتا تھا وہیں سے بو دیئے ہیں خار کس نے جہاں سے تیرے گھر کا راستہ تھا
  5. خورشید بھارتی

    برائے اصلاح ایک مطلع

    فریبی لا مکانی ہو گئی ہے بڑی دنیا سیانی ہوگئی ہے
  6. خورشید بھارتی

    غزل برائے نظر ثانی

    پہلو میں انکے دیکھا جو اغیار دور سے سینے پہ جیسے چل گئی تلوار دور سے اس درد دل کا کردے مداوا تو چارہ گر آیا ہے چل کے تیرا یہ بیمار دور سے پڑھتے ہیں چائے خانہ میں اپنے وطن کا حال آتا ہے گاؤں میں وہیں اخبار دور سے خوشیاں وطن میں آنے کی غم میں بدل گئیں صحن مکاں میں دیکھی جو دیوار دور سے
  7. خورشید بھارتی

    دو شعر برائے اصلا ح

    کہاں کا قصہ کہاں لا کے اس نے جوڑ دیا بڑے سلیقے سے رخ گفتگو کا موڑ دیا تمام گھر میں کرن خوشبوؤں کی پھیل گئی صنم نے کونا دوپٹے کا جب نچوڑ دیا
  8. خورشید بھارتی

    ایک شعر

    ٹوٹ کے تارے بھی گرتے ہیں فلک سے خورشبد اس سے کہدو کہ بلندی پہ نہ اترائے بہت خورشید بھارتی
  9. خورشید بھارتی

    ایک شعر قندیل بلوچ کو خراج عقیدت

    آج رب سے میں اپنے پو چھونگی کیا ضرورت تھی بھائی دینے کی خورشید بھارتی
  10. خورشید بھارتی

    ایک شعر

    خودداریوں نے پیا س بجھانے مجھے نہ دی پھیلا سکا نہ ہاتھ سمندر کے سامنے خورشید بھارتی
  11. خورشید بھارتی

    نعت شریف برائے اصلاح

    تمنا ہے کہ جاکے طیبہ دیکھوں حسن جالی کا کروں میں ذکر کس سے اپنے دل کی بیقراری کا سلیقہ حق و باطل دیکھنے کا کب تھا آنکھوں کو کرم سے مصطفے کا مل گیا سرمہ ضیا ئی کا تجلی گنبد خضرہ کی ہے اتنی حسیں جیسے فلک پر رقص ہو شمش وقمر کی ضوفشانی کا زمانے بھر کی ساری مشکلیں آسان ہوجائیں اگر ہم راستہ اپنا لے...
  12. خورشید بھارتی

    غزل برائے اصلاح

    ائے شمع تجھ سے محبت کچھ نہیں اب اجالے کی ضرورت کچھ نہیں ہے گلہ اپنے مقدر سے فقط دنیا والوں سے شکایت کچھ نہی دیکھکر گھائل کو آگے بڑھ گئے دل میں لوگوں کی مروت کچھ نہیں ہو گیا برباد تو وہ چل دیئے مجھ پہ اب انکی عنایت کچھ نہیں مسکراہٹ ہے لبوں پر قرض کی اپنی خوشیوں کی تو دولت کچھ نہیں
  13. خورشید بھارتی

    لڑی کو کیسے مٹائیں

    میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ اپنی کسی بھی لڑی کو کیسے delet کریں۔
  14. خورشید بھارتی

    دو شعر۔

    درد کا قصہ سنایا دیر تک یار نے مجھکو رلایا دیرتک تیرے آنے کی خوشی میں شام سے اک دیا میں نے جلایا دیر تک
  15. خورشید بھارتی

    اک سوال

    کیا رکن کو فیس بک کی طرح جوڑا add کیا جاسکتا ہے۔اگر ہاں تو کیسے؟
  16. خورشید بھارتی

    چند شعر برائے اصلاح

    زخم کھاکر بھی مسکرانا پڑا درد کچھ اس طرح چھپانا پڑا ڈس رہے تھے مجھے جو رہ رہ کے ہاتھ ان سانپوں سے ملانا پڑا دیے رہا تھا مجھے صدا کوئی چھوڑ کر شہر اپنا جانا پڑا
  17. خورشید بھارتی

    غزل پر آپ کی نظر ثانی چاہیے

    غزل عشق کے طور محبت کے ہنر چھوڑ آئے ہم جہاں پہونچے وہاں اپنا اثر چھوڑ آئے تیری زلفوں کی مہک بستی تھی جن میں جاناں ہم ترے شہر کی وہ شام و صحر چھوڑ آئے دشت و صحرا میں بھٹکنا پڑے یا گلیوں میں ہم تو چاہت میں تری پرکھوں کا گھر چھوڑ آئے شوق مزل میں بھٹکتے ہی رہ گئے خورشید حوصلہ ہار کے جو لوگ سفر...
  18. خورشید بھارتی

    ایک شعر

    زبان کاٹ دو یا انگلیاں تراشو مری زمین کو نہ کبھی آسمان لکھوں گا خورشید بھارتی
  19. خورشید بھارتی

    ایک شعر

    میرے گھرکی مٹی ہی کچھ کچی تھی بادل پر الزام تو ناانصافی ہے خورشید بھارتی
  20. خورشید بھارتی

    ایک شعر

    پاکے شہہ سرپھری ہواؤں کی دھول سر پر ہماری چڑھ آئی خورشید بھارتی
Top