نتائج تلاش

  1. ابن سعید

    ہماری تک بندیاں

    کاش طوفاں میں سفینے کو اتارا ہوتا آج قدموں میں ہمارے بھی کنارہ ہوتا کسی گمراہ مسافر کے ہی کام آ جاتا ماہِ تاباں نہ سہی بھور کا تارا ہوتا آج کس منھ سے میں امیدِ شفاعت رکھوں اسمِ وحدت جو کبھی لب سے گزارا ہوتا رہگزر زیست کی لمبی سہی دشوار سہی سہل ہو جاتی اگر تیرا سہارا ہوتا کپکپاتی ہوئی شمع نے...
  2. ابن سعید

    دو بٹہ تین

    دو بٹہ تین: 2/3 راگ میں آگ ہے پوشیدہ اگر دو بٹے تین نام ہے جس کا بشر اس میں‌ہے شر دو بٹے تین منحصر قوت بازو پہ ہے دولت مندی دیکھ لو زور میں‌موجود ہے زر دو بٹے تین ملک الموت سے اس دنیا میں خائف نہیں‌کون جس کو کہتے ہیں نڈر اس میں ہے ڈر دو بٹے تین فخر کرتا ہے جو انسان نہیں خر ہے وہ...
  3. ابن سعید

    فریاد نا رسا

    جب تیز و تند ہواؤں کے جھکڑ چلتے ہیں، جھونکے عفریت کی مانند شہر کے گلی کوچوں اور کثیر منزلہ عمارتوں میں چیختے ہوئے گھس پڑتے ہیں۔ حادثات کے خوف سے بجلی کی ترسیل روک دی جاتی ہے۔ اور سارا شہر گہرے اندھیرے میں غرق ہو جاتا ہے۔ تب دم توڑتی اردو کی کراہیں مجھے صاف سنائی دیتی ہیں۔ میں اپنے کان اس کے...
  4. ابن سعید

    اظہار حق: اردو ماہنامہ

    اداریہ نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم۔ اما بعد یہ بات کس قدر باعثِ افتخار و انبساط ہے کہ ہماری پہلی کوشش بنام اظہارِ حق آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ زیرِ نظر شمارہ چند سرپھرے نوجوانوں کی اولوالعزمی اور نا تجربہ کاری کی مخلوط مثال ہے جن کے حوصلے بلند مگر وسائل محدود ہیں۔ ہاتھوں میں ہتھیار کے نام پر...
  5. ابن سعید

    چھپا رستم

    آیئے فقروں میں نہاں الفاظ کھنگالیں! مثلاً: مرغا لبِ سڑک پر کھڑا ہے۔ میں شاعر کا نام۔ غالب
  6. ابن سعید

    تعارف سعود عالم ابنِ سعید کا تعارف

    ابتدائی تعارف کے پیشِ نظر ہی تو آج ہر مراسلے کے ساتھ نام، ولدیت اور جائے سکونت چسپاں کر رہا ہوں۔ فی الحال جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی نئی دہلی میں بی۔ ٹیک۔ کمپیوٹر انجینیرنگ کے سالِ آخر کا متعلّم ہوں۔ اردو اور لینکس کے تئیں اپنے شعبے میں خاصہ بدنام ہوں۔ جی نوم کے ترجمے کے لئے اس بار سرائے کی...
Top