نتائج تلاش

  1. بلال جلیل

    انشا اللہ خان انشا سُنتے ہیں پِھر چُھپ چُھپ اُنکے گھر میں آتے جاتے ہو

    حاصلِ غزل شعر ھے۔۔۔ پسندیدگی کا شکریہ :)
  2. بلال جلیل

    محسن نقوی سَرِ حُسنِ کلام تھا، تیرا نام بھی، میرا نام بھی

    سَرِ حُسنِ کلام تھا، تیرا نام بھی، میرا نام بھی کبھی شہر شہر میں عام تھا، تیرا نام بھی، میرا نام بھی کبھی خاک پر بھی لِکھیں تو مَوجِ ہَوا مِٹا کے اُلجھ پڑے کبھی زینتِ دَر و بام تھا، تیرا نام بھی، میرا نام بھی بَھرے دن کی زرد تمازتوں میں بُجھے بُجھے سے رہے، مگر رُخِ شب پہ ماہِ تمام تھا، تیرا...
  3. بلال جلیل

    انشا اللہ خان انشا سُنتے ہیں پِھر چُھپ چُھپ اُنکے گھر میں آتے جاتے ہو

    سُنتے ہیں پِھر چُھپ چُھپ اُنکے گھر میں آتے جاتے ہو اِنشاؔ صاحب! ناحق جی کو وحشت میں اُلجھاتے ہو دل کی بات چُھپانی مُشکل، لیکن خُوب چُھپاتے ہو بَن میں دانا، شہر کے اندر، دِیوانے کہلاتے ہو بے کَل بے کَل رہتے ہو، پر محفل کے آداب کے ساتھ آنکھ چُرا کر دیکھ بھی لیتے ہو، بَھولے بھی بن جاتے ہو...
  4. بلال جلیل

    سب مُنتظر ہیں وار کوئی دُوسرا کرے

    سب مُنتظر ہیں وار کوئی دُوسرا کرے مُنہ زور کو شکار کوئی دُوسرا کرے وحشت ملے نہ اُس کی کبھی دیکھنے کو بھی آنکھیں بھی اُس سے چار کوئی دُوسرا کرے ہر شخص چاہتا ہے اُسے ہو سزائے جُرم پر اُس کو سنگسار کوئی دُوسرا کرے ہاتھوں میں ہو کمان، مگر تیرِ انتقام اُس کے جِگر کے پار کوئی دُوسرا کرے ہو اُس...
  5. بلال جلیل

    یہ ادا آپ میں سرکار کہاں تھی پہلے

    ہندو شعراءکا نعتیہ کلام ہندو شاعر : رگھوپتی سہائے فراق گورکھپوری انوارہیں بے شمار معدود نہیں رحمت کی شاہراہ مسدود نہیں معلوم ہے کچھ تم کو محمد کا مقام وہ امت اسلام میں محدود نہیں ہندو شاعر : پنڈت ہری چند اختر سبز گنبد کے اشارے کھینچ لائے ہیں ہمیں لیجئے دربار میں حاضر ہیں اے سرکار ہم نام پاک...
  6. بلال جلیل

    یہ ادا آپ میں سرکار کہاں تھی پہلے

    بہت خوب۔۔۔شکریہ جنابِ من :)
  7. بلال جلیل

    یہ ادا آپ میں سرکار کہاں تھی پہلے

    یہ ادا آپ میں سرکار کہاں تھی پہلے یہ نظر آپ کی تَلوار کہاں تھی پہلے حشرِ ساماں تِری رفتار کہاں تھی پہلے تِرے پائل میں یہ جھَنکار کہاں تھی پہلے خَلق، یوسُف کی خریدار کہاں تھی پہلے مِصر میں گرمِئی بازار کہاں تھی پہلے یہ تو جَلوؤں کا تصرّف ہے تمہارے ورنہ انجمن مطلعءِ انوار کہاں تھی پہلے...
  8. بلال جلیل

    ترے مکھ نے چھپایا ہے صنم اس چار اشیا کو

    ترے مکھ نے چھپایا ہے صنم اس چار اشیا کو قمر کو، مشتری کو، شمس کو، خورشیدِ اعلا کو خرامش تیرے قامت نے، کیا خم پشت خجلت سیں شجر کو، سرو کو، عرعر کو اور شمشادِ برپا کو کیا شہدِ دو لعلِ لب ترے، کم لذت اے جاناں! شکر کو، نیشکر کو، قند کو، مصری کو، حلوا کو پری رخسار نے تیرے کیا شرمندہ در گلشن سمن...
  9. بلال جلیل

    ناسخ جل اٹھا باغ اُس کی برقِ حسن کی تاثیر سے

    جل اٹھا باغ اُس کی برقِ حسن کی تاثیر سے پھول اب گلچیں اٹھاتے ہیں تو آتش گیر سے چھوٹتا ہے کب لہو میرا کسی تدبیر سے تیغِ جوہردار قاتل ہے سوا زنجیر سے مست ہے عالم مرے اشعار کی تاثیر سے مثلِ مینا مے ٹپکتی ہے مری تقریر سے فاش ہو باغِ جہاں میں رازِ دل ممکن نہیں سیکھے ہیں طرزِ فغاں ہم بلبلِ تصویر سے...
  10. بلال جلیل

    میرا جی ڈھب دیکھے تو ہم نے جانا، دل میں دُھن بھی سمائی ہے

    آخری بات سُنائے کوئی، آخری بات سُنیں کیوں ہم نے اِس دُنیا میں سب سے پہلے آخری بات سُنائی ہے کیا اچھا ہے۔۔۔۔بہت شکریہ شیئر کرنے کا
  11. بلال جلیل

    کون روتا ہے سرِشام سرہانے میرے

    شکریہ کاشفی بھائی
  12. بلال جلیل

    کون روتا ہے سرِشام سرہانے میرے

    شکریہ طارق بھائی
  13. بلال جلیل

    افتخار عارف ستمبر کی یاد میں

    محمدعلم اللہ اصلاحی صاحب یہ اگلے سال کے لیے ہے :sneaky:
  14. بلال جلیل

    افتخار عارف جو ہم نہیں تھے تو پھر کون تھا سرِ بازار ---جو کہہ رہا تھا کہ بکنا ہمیں گوارا نہیں

    آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے اپنے علم کو شیئر کیا۔۔ورنہ یہاں یہ حال ہے کہ لوگ بتاتے نہیں کے کوئی ان سے علم میں آگے نہ نکل جائے اور کچھ آپ جیسے دوست ہیں کہ جب کچھ نیا پتا چل جائے تو شیئر کیے بغیر نہیں رہ سکتے۔۔ اللهآپ کے علم میں برکت عطا کرے۔۔ جزاک الله خیر
Top