انشا اللہ خان انشا سُنتے ہیں پِھر چُھپ چُھپ اُنکے گھر میں آتے جاتے ہو

بلال جلیل نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 25, 2013

  1. بلال جلیل

    بلال جلیل محفلین

    مراسلے:
    128
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy

    سُنتے ہیں پِھر چُھپ چُھپ اُنکے گھر میں آتے جاتے ہو

    اِنشاؔ صاحب! ناحق جی کو وحشت میں اُلجھاتے ہو

    دل کی بات چُھپانی مُشکل، لیکن خُوب چُھپاتے ہو

    بَن میں دانا، شہر کے اندر، دِیوانے کہلاتے ہو

    بے کَل بے کَل رہتے ہو، پر محفل کے آداب کے ساتھ

    آنکھ چُرا کر دیکھ بھی لیتے ہو، بَھولے بھی بن جاتے ہو

    پِیت میں ایسے لاکھ جَتن ہیں، لیکن اِک دن سب ناکام

    آپ جہاں میں رُسوا ہو گے، وعظ ہمیں فرماتے ہو

    ہم سے نام جنُوں کا قائم، ہم سے دَشت کی آبادی

    ہم سے درد کا شِکوہ کرتے، ہم کو زخم دِکھاتے ہو؟



    اِبنِ اِنشاؔ

     
    • زبردست زبردست × 4
  2. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,371
    بے کَل بے کَل رہتے ہو، پر محفل کے آداب کے ساتھ
    آنکھ چُرا کر دیکھ بھی لیتے ہو، بَھولے بھی بن جاتے ہو

    عمدہ جناب!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. بلال جلیل

    بلال جلیل محفلین

    مراسلے:
    128
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    حاصلِ غزل شعر ھے۔۔۔ پسندیدگی کا شکریہ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. عمر سیف

    عمر سیف محفلین

    مراسلے:
    36,606
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Where
    بہت خوب ۔۔ انشاء جی کا مخصوص انداز ۔۔ لاجواب ۔۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. عمراعظم

    عمراعظم محفلین

    مراسلے:
    1,833
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    لاجواب۔ شئیر کرنے کے لئے شکریہ بلال جلیل صاحب
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,601
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    ابن انشا اور انشاالله خاں انشا ، دو مختلف ادوار ، اور افکار کے شاعر ہے ، شاید یکجا کردیا ہے آپ نےانہیں
    دیکھ لیں :)
    تشکّر :):)
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  7. بلال جلیل

    بلال جلیل محفلین

    مراسلے:
    128
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    شکریہ جناب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. بلال جلیل

    بلال جلیل محفلین

    مراسلے:
    128
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    ھمیشہ کی طرح درستگی کا شکریہ جناب :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  9. بلال جلیل

    بلال جلیل محفلین

    مراسلے:
    128
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    شکریہ جناب
     
  10. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    انشاء جی، لاجواب :)
     
    • متفق متفق × 1

اس صفحے کی تشہیر