48
عورت نے بآہستگی جواب دیا ”یہ بھی میرے امکان میں ہے کل صبح میں تمہارا علاج کروں گی۔“
لیونارڈ۔ ( بے اعتباری سے مسکرا کر) ”یہ اور بھی اچھا ہے۔ اب تم یہ بتاؤ کہ چھڑانا تو درکنار میں تمہاری مالکہ کا سراغ کس طرح لگاؤں گا جب مجھے یہ بھی معلوم نہیں کہ اس کو قافلہ والے کہاں لے گئے ہیں۔ غالباََ یہ قلعہ...