تاریخی اعتبار سے عمران خان صاحب، بھٹو اور جناح صاحب کی سیاسی حکمتِ عملی اور سوچ کا زاویہ بالکل ایک ہے۔ اگرچہ ان کی سیاسی حکمتِ عملی کتنی ہی کامیاب کیوں نہ رہی ہو لیکن تینوں سیاستدان ہی سیاست میں معاشرتی سطح پہ انتہا درجے کی پولرائزیشن کے حامی، سیاست میں مذہبی انتہا پسندانہ رویے کے قائل، ”حق و...