نتائج تلاش

  1. میاں وقاص

    لوگو! ذرا سا خوف_خدا، غور سے سنو

    لوگو! ذرا سا خوف_خدا، غور سے سنو طوفاں کی آ رہی ہے صدا، غور سے سنو میری صدا بہ صحرا ہر بات ہی رہی لیکن مرا یہ حرف_دعا، غور سے سنو چھوٹی سی بات کا بھی بتنگڑ بنا یہاں اک خط نہیں لکھا تو سزا، غور سے سنو تیری کبھی توجہ حاصل نہ کر سکا میری یہ التجا ہے سدا، غور سے سنو شہنایوں کی گونج تو تو نے...
  2. میاں وقاص

    کرتی ہے کیا حالات کو دیوار مختلف

    کرتی ہے کیا حالات کو دیوار مختلف اس پار مختلف ہیں، تو اس پار مختلف کچھ تو پس_وصال تھے، کچھ تھے دروں_ہجر سینے پہ آے درد کے ادوار مختلف میرے بدن میں آگ ہے، دیوار پر ہیں پھول سورج کی کوکھ میں ہیں کیا انوار مختلف اس میں کہیں خاموشیوں کا تذکرہ نہیں گفتار مختلف ہے تو کردار مختلف شاید کہ کھل سکیں...
  3. میاں وقاص

    لوگو تمہیں دل جان سے رمضان مبارک

    لوگو تمہیں دل جان سے رمضان مبارک ہر بار، نئی شان سے رمضان مبارک پر کیف یہ لمحات مقدر کی عطا ہیں ہو بوسہء قرآن سے رمضان مبارک سحری میں رہے نور کی کرنوں کا بسیرا کیفیت _ ایمان سے رمضان مبارک ہے سامنے سب کچھ ہی، مگر روک کے رکھنا اک جزبہء قربان سے رمضان مبارک لکھا ہے ترے نامہء اعمال پہ مسلم ...
  4. میاں وقاص

    ان کی شان میں لکھوں تو الفاظ کہاں

    نعت شریف ان کی شان میں لکھوں تو الفاظ کہاں اک تحریر میں آیں، سب انداز کہاں جس شب عرش سے اونچے ان کے قدم گئے راز فلک کے اس شب سے ہیں راز کہاں آگ میں جھونکے جاتے تھے عشاق، مگر الفت_نبوی سے وہ ٹھہرے باز کہاں آج ازاں پنجگانہ ہوتی ہے، لیکن حبشی جیسا سوز کہاں، انداز کہاں ان کی مثل تو ان کا سایہ...
  5. میاں وقاص

    تم سے شکوہ، ناں، ناں، ناں !

    تم سے شکوہ، ناں، ناں، ناں ! میری توبہ، ہاں، ہاں، ہاں ! بھولے بھٹکے! سن، سن، سن خلد کا رستہ، ماں، ماں، ماں ! قلب ادھر بائیں جانب درد کا منبع، یاں، یاں، یاں ! کوئی نہ آیا گھر میرے روز ہوں سنتا، کاں، کاں، کاں ! پھر برباد ہوا ہے گھر؟ پھر واویلا، واں، واں، واں ! تم پر واروں میں شاہین جسم تو ہے...
  6. میاں وقاص

    ماڑی نیت۔ ۔ ۔

    زندگئ کے ہر عام دنوں کی طرح یہ بھی اک عام دن تھا کہ میری امی نے کہا کہ وقاص کے ابو شاہدہ آج بتا رہی تھی کہ کچھ دن بعد سعودی عرب سے سردار واپس آرہا ہے۔ ۔ ابو جو ہمیشہ کی طرح اپنے ہونٹوں پر انگلی رکھ کر کچھ سوچ رہے تھے چونک کر بولے اچھا کب آ رہا ہے کسی نے بتایا ہی نہیں۔ امی نے جواب دیا اگلے اتوار...
  7. میاں وقاص

    کھیری

    افسانہ : کھیری انتساب : عثمان جگت پوری کے نام تح۔ری۔ر : لالہ صحرائی تھیم / سرھانے منٹو کے آھستہ روئیو ۔ دیکھ پتر کسی کی دھی بہن کی طرف کبھی آنکھ اٹھا کے نہیں دیکھا کرتے، تو میرا بیٹا اپنے دھیان سے آیا جایا کر اور چوھدری کرامت کے لڑکے سے ملنا جلنا بلکل چھوڑ دے، ھمارا ان لوگوں کے ساتھ کوئی جوڑ...
  8. میاں وقاص

    اونٹ

    تحقیق و ترجمہ /عبدالخالق بٹ کسی نے سابق مفتی اعظم سعودی عرب عبدالعزیز بن عبداللہ بن بازؒ(1910 ء تا 1999ء ) سے پوچھا ’’اگر آپ کی بینائی لوٹ آئے تو آپ سب پہلے کیا دیکھنا چاہیں گے؟ ‘‘، ’’اونٹ !‘‘عبداللہ بن باز ؒنے بلا توقف جواب دیا۔ ’’اونٹ؟ اس میں ایسی کیا خاص بات ہے؟‘‘ سوال کرنے والے نے حیرت سے...
  9. میاں وقاص

    البیرونی

    ابو ریحان محمد بن احمد البیرونی المعروف البیرونی (پیدائش: 4ستمبر 973، وفات: 1048 ء) ایک بہت بڑے محقق اور سائنس دان تھے۔ وہ خوارزم کے مضافات میں ایک قریہ، بیرون میں پیدا ہوئے اور اسی کی نسبت سے البیرونی کہلائے۔ البیرونی بو علی سینا کے ہم عصر تھے۔ خوارزم میں البیرونی کے سرپرستوں یعنی آلِ عراق کی...
  10. میاں وقاص

    سلطان صلاح الدین یوسف بن ایوب ایوبی

    سلطان صلاح الدین یوسف بن ایوب ایوبی سلطنتکے بانی تھے۔ وہ نہ صرف تاریخ اسلام بلکہ تاریخ عالم کے مشہور ترین فاتحین و حکمرانوں میں سے ایک ہیں ۔ وہ 1138ء میں موجودہ عراق کے شہرتکریت میں پیدا ہوئے۔ ان کی زیر قیادت ایوبی سلطنت نے مصر، شام، یمن، عراق، حجاز اور دیار باکر پر حکومت کی۔ صلاح الدین ایوبی کو...
  11. میاں وقاص

    شعر

    بوجھو بچو، بوجھو بچو، بوجھو اس کا نام آگے امجد پیچھے امجد، بیچ پھنسا اسلام (عدیم ہاشمی)
  12. میاں وقاص

    تعارف وقاص کون ہے

    مجھے محمد وقاص انور کہتے ہیں۔ ۔ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیرمحل سے میرا تعلق ہے۔ ۔۔ تعلیم فقط تیرا جماعت تک کی ہوئی ہے۔ ۔۔ اور میں ٢٥ سال پورانا ہوں۔ ۔ اور میں بہت بچارہ ہوں کیوں کہ ابھی تک کنوارہ ہوں۔۔۔ ۔ عرصہ تین سال سے مملکت السودیعہ العرب میں حاصول معاش کیلیے خیمہ زن ہوں۔ اردو ادب سے...
Top