نتائج تلاش

  1. با ادب

    وبا کے دنوں میں محبت

    وباء کے دنوں میں محبت مستنصر حسین تارڑ نے قُربتِ مرگ میں محبت لکھی تو ہمیں دنوں اسکا نام ہی مسحور کیے رکھتا ۔ کہ خدا جانے کیسی محبت ہوا کرے گی جب بندہ گوڈے گوڈے قبر میں ہو اور دل عجب لے پہ دھڑکتا ہوا پایا جائے ۔ کہتے ہیں کچھ خواہشات دنیا میں ہی پوری ہو جایا کرتی ہیں ۔ تمام عالمِ اسلام و کفر...
  2. با ادب

    مضطر مجھے کیوں دیکھتا رہتا ہے زمانہ ۔۔۔۔دیوانہ سہی انکا تماشا تو نہیں ہوں

    مضطر مجھے کیوں دیکھتا رہتا ہے زمانہ ۔۔۔۔دیوانہ سہی انکا تماشا تو نہیں ہوں
  3. با ادب

    مکتوب امامیات مکاتیب

    امامیات ( مکاتیب ) خط نمبر ۱ بیٹی کے نام خط جان سے پیاری بیٹی ! سلام عرض ہے ۔ میری پیاری بیٹی دنیا عجائب خانہ ہے ۔ اور اس عجائب خانے کی عجیب بات یہ ہے کہ تمھاری ماں ہو کر مجھے کچھ باتیں تم سے اس خط کے ذریعے کرنی پڑ رہی ہیں ۔ زندگی ایسے موڑ پہ ہے میری جان جہاں ایک ماں عجیب بے بسی محسوس کرتی...
  4. با ادب

    ہاتھ آجائے مجھے میرا مقام اے ساقی

    ہاتھ آجائے مجھے میرا مقام اے ساقی
  5. با ادب

    بتا کیا تو میرا ساقی نہیں ہے

    بتا کیا تو میرا ساقی نہیں ہے خاموشی اس قدر پرشور ہوا کرتی ہے کہ کانوں کے پردے پھٹنے لگتے ہیں ۔ یہ جو فطرت کی محبت میں گرفتار کو بہ کو سرگرداں رہتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ فطرت کا کلام کیسا پر اثر ہے ۔ یہ جس دل پہ اثر کر جائے اسے پھر پرشور شہروں میں سکون کہاں ۔ علامہ نے ہمارے ساتھ بڑی زیادتی کی۔...
  6. با ادب

    خط بنام سہیلی

    خط بنام سہیلی سہیلی ! آداب عرض ہے ۔ بعد از آداب اپنی خیریت کی اطلاع دینا مقصود تھی ۔ لیکن تمھارا سابقہ ریکارڈ مدنظر رکھتے ہوئے اس بار تمھیں اپنا حال احوال نہ بتانے کا قصد کیا ہے ۔ پچھلے خط کے وہ صفحات جن کا طعنہ دیتے ہوئے تم نے مجھ سے کہا تھا کہ مجھے اتنی توفیق نہ ہوئی کہ خوشبوؤں میں بسے...
  7. با ادب

    اصغر اکبر

    محترم ! آپکی بات بجا ... آپ نے فقط دو تحریریں پڑھ کے خاکہ بنا لیا ہے ۔ امید ہے کہ باقی بھی پڑھ کے رائے بہتر کر لیں گے ۔ پبلک ڈیمانڈ کیا ہے مجھے اس سے بالکل کوئی غرض نہیں ۔ ادیب وہ لکھتا ہے جسے وہ محسوس کرتا ہے اور جو اسکے آس پاس کی دنیا میں ہو رہا ہوتا ہے ۔ بقول آپکے اصغری نا پید یے ۔ اور میں...
  8. با ادب

    اصغر اکبر

    اصغر اور اکبر کی کہانی ڈپٹی نذیر احمد نے مرأت العروس کیا لکھی عاقلہ اور کاملہ کی لٹیا ڈبو دی ۔ اماں کو وداع کرتے وقت ان کی میَّا نے ڈھیروں نصیحتیں انکے پلو میں اس طرز سے باندھیں کہ انھوں نے اپنے زمانے کی اصغری بننے کی ہر ممکن کوشش کی ۔ اب یہ تو انکے احباب اور عزیز و اقارب ہی بہتر طور پہ جانتے...
  9. با ادب

    میں خود آواز ہوں

    میں خود آواز ہوں میری کوئی آواز نہیں زندگی سے ہمیں ہزار ہا شکوے رہے ۔ اس میں کوئی خاص اور نئی بات نہیں تمام خواتین دنیا میں آتے ساتھ ہی زندگی سے شکوہ کناں ہو جاتی ہیں ۔ اگر ہم بھی اسی صف میں کھڑے تھے تو یہ عین قانونِ فطرت تھا ۔ لیکن ایک شکوہ جو ہر شکوے پہ بھاری ہوگیا وہ شکوہ ہماری آواز کا تھا...
  10. با ادب

    مورکھ

    مورکھ لالو کی حقیقت پسندی اب آہستہ آہستہ ایک بیماری بنتی جا رہی تھی ۔ جہاں کوئی امید افزاء بات کرنے کی کوشش کرتا وہیں لالو کی زبان اور سوچ کا کوڑا جمال شاہی حرکت میں آتا اور کسی چابک کی طرح وار کرنے لگ جاتا ۔ ابھی کل ہی چاچا شبیر اپنی بیٹی کے پاس ہونے کی مٹھائی لائے ۔ لالو گاؤں کا تعلیم یافتہ...
  11. با ادب

    ننھو من موجی

    نوازش
  12. با ادب

    ننھو من موجی

    انسانی نفسیات بے حد پیچیدہ ہے ۔ کہاں کس مقام پہ الجھ جائے ایک الجھن کبھی پوری زندگی کا احاطہ کر دیتی ہے
  13. با ادب

    ننھو من موجی

    ننھو من موجی ننھو من موجی کی جیون کی ڈھب ہی نرالی تھی ۔ پیدا ہوا تو باوا گزر گئے ۔ مَیَّا نے ہتھیلی کا چھالہ بنایا نہ دن کی فکر نہ رات کا ہوش ۔ ذمے داری ' بردباری کَے بَلا کے نام ہیں ننھو کی جانے جوتی ۔ وہ ہنسی موج مذاق کا آدمی تھا ۔ اِس بیٹھک کی شان ' اُس چوپال کی آن ۔ جہاں بیٹھتا سماں باندھ...
  14. با ادب

    کمزور لمحہ

    بہت خوب لکھا ۔آپکا قلم دن بہ دن نکھرتا جا رہا ہے ...الھم زد فزد
  15. با ادب

    رمضان المبارک کے چار اعمال

    جزاک اللہ خیراً کثیرا
  16. با ادب

    دائرہ وار ہی تو ہیں عشق کے راستے تمام ....راہ بدل رہے ہیں آپ ' آپ بہت عجیب ہیں

    دائرہ وار ہی تو ہیں عشق کے راستے تمام ....راہ بدل رہے ہیں آپ ' آپ بہت عجیب ہیں
  17. با ادب

    سرتاج کا انداز ہے کچھ اور

    زیادہ کچھ نہیں ..فقط اتنا کہ بیگم کی اردو بے حد کمزور ہے توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے
  18. با ادب

    سرتاج کا انداز ہے کچھ اور

    کہتے ہیں کہ سرتاج کا انداز ہے کچھ اور زندگی دکھوں سے عبارت ہے ۔ لیکن خاتونِ خانہ کی زندگی کا ایک دکھ دنیا کے چیدہ چنیدہ دکھوں سے بڑھ کر ہے ۔ اس عظیم الشان دکھ کو عرف ِ عام میں سر کا تاج کہا جاتا ہے جو ہمیشہ تاراج ہی پایا گیا ہے ۔ یہ الگ بات کہ دنیا آپ سے یہ تقاضا کرنے پہ مصر رہتی ہے کہ اس...
  19. با ادب

    حس لطیف

    حس ِ لطیف اور قومِ ثقیل ہماری ایک اعلیٰ پائے کی تعلیم یافتہ دوست جنہیں ہم مکمل طور پہ ولی گردانا کرتے تھے اور انھیں ہر قسم کی انسانی خواہشات سے مبرا خیال کرتے تھے ' نے ایک شام ہمیں برقی پیغام ارسال کیا کہ انھیں انتہائی ایمرجنسی میں چند پشتو رومانوی اشعار بھیجے جائیں ۔ ہائیں ... اول تو ہمیں...
  20. با ادب

    سوچ کے در

    سوچ کے در کتنے مزے کی کہانیاں لکھتی ہیں آپ ۔ آپ کتنے آرام سے یہ سب کہانیاں لکھ لیتی ہیں ۔ ادیب تو بہت اچھے ہوتے ہیں جو محسوس کرتے ہیں کہہ ڈالتے ہیں ۔ یہ اور اسطرح کے مختلف تبصرے ہم اکثر سنتے رہتے ہیں ۔ لیکن حقیقت اسکے بہت برعکس ہوتی ہے ۔ کہانیاں لکھنا ایک آسان کام ہر گز نہیں ہے ۔ کرداروں...
Top