نتائج تلاش

  1. رضوان راز

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    لاہور میں عموماً کسی سڑک کنارے ڈا چی اور ڈاچی والا، ہر دو اپنے شِیر خوار اور پورے خاندان سمیت موجود ہوتے ہیں۔ ثانی الذکر کے اہلِ خانہ اول الذکر کا دودھ فروخت کرتے پائے جاتے ہیں۔
  2. رضوان راز

    چھتر تھوہر

    بوہت ودھیا ویر جی
  3. رضوان راز

    امید بہار

    بجا ارشاد نقیبی صاحب
  4. رضوان راز

    عالمِ وحشت میں جب لکّھا.......

    عالمِ وحشت میں جب لکّھا....... احمد حاطب صدیقی ابونثر کچھ بھی کرلو، لکھنے والے اِن شاء اللہ کو ’انشاء اللہ‘ لکھنے سے باز نہیں آئیں گے۔ السّلامُ علیکم کو بھی ’اِسلام وَعلیکم‘ لکھنا عام ہوتا جارہا ہے۔ ثقہ ثقہ لوگ لکھ رہے ہیں۔ کیا عجب آگے چل کر یہی املا درست مانا جانے لگے اورجو درست ہے اُس کو...
  5. رضوان راز

    علمی و ادبی لطائف

    ایک دفعہ رمضان کے مہینے میں مرزا غالب نواب حسین مرزا کے ہاں گئے اور پان منگوا کر کھایا- مرزا صفدر علی بھی موجود تھے- انہوں نے متعجب ہوکر پوچھا: "قبلہ آپ روزہ نہیں رکھتے؟" مرزا غالب مسکرا کر بولے: "شیطان غالب ہے-"
  6. رضوان راز

    علمی و ادبی لطائف

    امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے امریکہ اور یورپی ممالک کے درمیان تعلقات میں مشکلات پر ایک کتاب لکھی جس کا نام تھا : . The Troubled Partnership . یہ کتاب امریکہ کے تمام مقامات پر بہت کم بکی۔لیکن حیرانی اس بات پر ہوئی کہ ایک شہر کے ایک بک سٹور میں بہت زیادہ بکی۔ تحقیق کرنے پر معلوم ہوا کہ اس دکان...
  7. رضوان راز

    علمی و ادبی لطائف

    علامہ نیاز فتح پوری زیادہ تر سایئنٹفک فلمیں پسند کرتے تھے۔عائشہ خان نے ایک بار پوچھا " آپ رومانی فلمیں کیوں نہیں دیکھتے؟" تو بولے " رومان کیا جاتا ہے ،دیکھا نہیں جاتا"
  8. رضوان راز

    علمی و ادبی لطائف

    ایک نوجوان لڑکی نے کہا : فیض صاحب! مجھ میں بڑا تکبر ہے اور میں انا کی بہت ماری ہوئی ہوں۔جب صبح میں شیشہ میں دیکھتی ہوں تو میں سمجھتی ہوں کہ مجھ سے زیادہ خوب صورت اس دنیا میں اور کوئی نہیں" فیض صاحب کہنے لگے " بی بی ! یہ تکبر اور انا ہر گز نہیں یہ غلط فہمی ہے"
  9. رضوان راز

    علمی و ادبی لطائف

    خوشونت سنگھ ایک جگہ اپنے متعلق لکھتے ہیں "خالصتان کی تحریک کے دوران میں نے سکھ قیادت کی غلطیوں کی نشان دہی کی میری اس جسارت پر سکھ برادری مجھ سے ناراض ہو گئی اور مجھے سکھوں نے دنیا بھر سے گالیوں بھرے خط لکھنا شروع کر دیئے۔ . مجھے گالیوں سے بھرا ہوا کلاسیک خط کینیڈا سے کسی سکھ نے لکھا ،یہ خط...
  10. رضوان راز

    علمی و ادبی لطائف

    منیر نیازی ایک دفعہ کراچی گئے تو جون ایلیا نے انہیں کہا " منیر خان! تمھارے بال سفید ہو گئے ہیں" منیر نیازی نے جواب دیا : بچّو! جو مجھ پر گزری ہے تم پر گزرتی تو تمھارا خون سفید ہو جاتا"
  11. رضوان راز

    الف عین اسٹوڈیو-1

    جائے استاد خالی است
  12. رضوان راز

    تعارف ڈبویا مجھ کو ہونے نے۔۔۔۔

    بہت شکریہ، آپ کی عنایت ہے۔
  13. رضوان راز

    تعارف ڈبویا مجھ کو ہونے نے۔۔۔۔

    اللّٰہ اللّٰہ ! آپ اور خانہ زاد کی اقتدا ؟ حضرت آپ کا خورد ہوں، لیکن سمجھتا ہوں کہ عزت افزائی کایہ طریق آپ کے خانوادہ کی شناخت ہے۔ آداب ، نہیں، کورنش بجا لاتا ہوں۔
  14. رضوان راز

    تعارف ڈبویا مجھ کو ہونے نے۔۔۔۔

    جی بالکل ، اسی کالج کا ذکر ہے۔ آپ کی ذرہ نوازی ہے۔ ممنونم
  15. رضوان راز

    اب بھی توہینِ اطاعت نہیں ہوگی ہم سے

    اب بھی توہینِ اطاعت نہیں ہوگی ہم سے احمد حاطب صدیقی صدیقی (ابونثر) پچھلے کالم میں، نہ جانے کس جھونک میں آکر اور لغات سے سند لیے بغیر، ہم لکھ گئے کہ ’’ تعیُّن عربی لفظ ہے، تَعیین فارسی لفظ ہے اور تعینات یا تعیناتی خالص اُردو اصطلاح ہے‘‘۔ یہاں غلطی یہ ہوئی کہ ہم نے تعیین کو صرف فارسی لفظ قرار...
  16. رضوان راز

    رہبر ہے خان کو جب اس قوم کا بنایا

    بہت نوازش عرض ہے کہ خاک سار کی رائے میں لفظ سالوں درست نہیں۔ سال کی جمع سال ہا سال ہو سکتی ہے لیکن سالوں نہیں۔ اگر وزن سے خارج نہ ہو تو "سالوں" کو برسوں سے بدل دیجیے۔
  17. رضوان راز

    انوکھڑا گاوݨ آلا

    واہ بہت خوب صورت رباعی در چہار زبان
  18. رضوان راز

    رہبر ہے خان کو جب اس قوم کا بنایا

    اجازت ہو تو کچھ عرض کروں؟
  19. رضوان راز

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    سیدی نے بالکل درست فرمایا۔ آداب سے متعلق آپ جس مخمصے کا شکار ہیں اس کا تعلق برصغیر کی بیش تر زبانوں کی اس روایت سے ہے جس میں فردِ واحد کے لیے احتراماً جمع کا صیغہ استعمال کیا جاتا ہے۔ جیسے کہ جناب ظفری تشریف لائے۔ محترمہ سیما علی تشریف لائیں۔ امی اگر آپ کہتی ہیں اس جملے میں جمع کا صیغہ...
  20. رضوان راز

    تعارف ڈبویا مجھ کو ہونے نے۔۔۔۔

    یہ تو چیونٹی کے گھر نارائن آگئے۔ استاد ِ محترم آپ کی بندہ پروری ہے۔ آپ نے شفقت فرمائی، میں معزز ہوا۔ لاریب یہاں آ کر ہمیشہ مستفید ہوا۔ اب افسوس ہے کہ اتنی مدت محفل سے کیوں لاتعلق رہا۔ آپ ایسے صاحبانِ کمال کی صحبت فیض رساں حاصل رہی تو کندن ہو جانے کا یقین ہے کہ آپ بمنزلہ پارس ہیں۔ آداب بجا...
Top